آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 211
08:18

2026/04/26

مشہد مقدس میں واقع انسان شناسی میوزیم(حمام مہدی قلی بیک)دوبارہ کھول دیا گیا

مشہد مقدس میں واقع انسان شناسی میوزیم(حمام مہدی قلی بیک)دوبارہ کھول دیا گیا
انسان شناسی میوزیم(حمام مہدی قلی بیک) جو کہ حرم امام رضا(ع) کے جوار میں واقع ہے عشرہ کرامت کی مناسبت سے دوبارہ سے کھول دیا گیا ہے ۔ 

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ جناب مہدی قیصری نیک نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ تیسری  مسلط کردہ جنگ کے آغاز اور امت اسلام کے رہبر حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای(رضوان اللہ تعالیٰ علیہ) کی مظلومانہ شہادت کے پیش نظر آستان قدس رضوی کے تمام میوزیم  اورعجائب گھر ملک کے دیگر عجائب گھروں کی طرح بند کر دیئے گئے تھے۔ 
انہوں نے بتایا کہ مؤرخہ 18 اپریل2026 بروزہفتہ کوعشرہ کرامت کی مناسبت سے اس میوزیم کو دوبارہ کھولا گیا ہے ۔ 
جناب قیصری نیک نے بتایا کہ آستان قدس رضوی کے مردم شناسی یا انسان شناسی میوزیم کا 2006 میں حمام مہدی قلی بیک کے مقام پر جو صفوی دور سے متعلق ایک قدیمی عمارت تھی ایک خصوصی عجائب گھر کے عنوان سے افتتاح کیا گیا ،یہ عمارت جو کہ چار صدیوں سے بھی پرانا حمام تھا اس کی تعمیر صفوی شاہ عباس کے میر آخور(شاہی اصطبل کے انچارج)مہدی قلی بیک کے حکم سے 1027 ہجری قمری میں کی گئی اور اس حمام کو حرم امام رضا(ع) کے زائرین و مجاورین کے لئے وقف کیا گیا۔ 
واضح رہے کہ آستان قدس رضوی کا مردم شناسی یا انسان شناسی میوزیم جمعرات اور جمعہ کے علاوہ ہر روز صبح آٹھ بجے سے شام چھے بجے تک کھلا رہتا ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ یہ میوزیم حرم امام رضا(ع) کے جوار میں باب الہادی کے قریب واقع ہے ۔ 


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
عراقی طلبا کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری وزارت خارجہ کے شعبہ انٹرنیشنل ریلشنز کے کالج کے طلباء کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری ملک نیشنل لائبریری اینڈ میوزیم میں ’’جہان؛یک پردہ روشن تر‘‘ کے عنوان سے نمائش کا افتتاح رضوی یونیورسٹی  اور جامعہ المصطفی مشہد برانچ کے درمیان مشترکہ تعاون کا آغاز نقل و حمل، رہائش اور پارکینگ کی توسیع کے لئےحکومت،پارلیمنٹ اورصوبائی انتظامیہ کے ساتھ ہیں؛صوبہ خراسان رضوی سے منتخب ارکان پارلیمان کے بورڈ کے سربراہ کا بیان ایران اور ہندوستان کے مابین باضابطہ فارسی زبان کی تعلیم کے لئے باہمی تعاون کا آغاز حرم امام رضا(ع) میں نصب جالیوں کی زیارت اور فن تعمیر سے متعلق تفصیلات آستان قدس رضوی کے ریسرچ معاونین کا بین الاقوامی امور کے شعبے میں باہمی تعاون میں اضافے پر زور صفوی دور کے وقف  حمام دروازہ کا تعارف ایران سے متعلق میرے ذہن میں پائے جانے والے منفی تاثرات مکمل  طور پرتبدیل ہو گئے؛سنی انفلوئنسر کا بیان تنزانیا سے امام رضا علیہ السلام کے حرم تک عشق و محبت کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ   حرم امام رضا(ع) میں چالیسویں وحدتِ اسلامی کانفرنس کی اختتامی تقریب ہندوستان کے ممتاز عالم دین کی جانب سے اسلامی وحدت کی ضرورت پر تاکید/ برصغیر اوردنیا میں اسلامی بیداری کی ایک جھلک   عالم اسلام کی وحدت میں حضرت امام علی رضا(ع) کی شخصیت کا لافانی عنصر      قائد شہید امت کی دانشمندانہ اسٹریٹیجی نےدشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنادیا حرم امام رضا(ع) میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن کا انعقاد حرم رضوی میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن "میلاد صادقین" کا انعقاد لبنانی رکن  پارلیمنٹ کی آستان قدس کے شعبہ بین الاقوامی امور کے سربراہ سے ملاقات علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی اور امام رضا(ع) یونیورسٹی باہمی تعاون کی توسیع کے راستے پر گامزن افغان شہری کی جانب سے نایاب ڈاک ٹیکٹس آ‎ستان قدس رضوی کو ہدیہ حرم امام رضا(ع)میں عرب زبان زائرین  کے لئے’’امین الامہ، امام المقاومہ‘‘ کے عنوان سے ادبی محفل کا انعقاد