آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 220
17:05

2026/04/30

رہبر معظم سے وابستہ ادارے اور آستان قدس رضوی کے مابین فیملی زیارت کے موضوع پر آٹھ  مفاہمتی معاہدوں پر دستخط

رہبر معظم سے وابستہ ادارے اور آستان قدس رضوی کے مابین فیملی زیارت کے موضوع پر آٹھ  مفاہمتی معاہدوں پر دستخط
صوبہ خراسان رضوی کی یونیورسٹیوں میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نمائندہ دفتر کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین ایمانی مقدم نے آستان قدس رضوی کے ساتھ طے پانے والے آٹھ مفاہمتی معاہدوں کی خبر دیتے ہوئے کہا کہ ان آٹھ مفاہمتی معاہدوں میں سے ایک معاہدہ مذہبی ثقافتی اور علمی تقریبات اور نشستوں کا انعقاد ہے جو فیملی  پروگرام اوراساتذہ اور ان کے فرزندوں کی اجتماعی زیارت پر مبنی ہوں گے۔ 

حجت الاسلام والمسلمین ایمانی مقدم نے آستان قدس رضوی کے ساتھ جاری تعاون کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آستان قدس رضوی کے ساتھ ہونےو الی ملاقات میں اب تک آٹھ مفاہمتی معاہدوں پر دستخط ہوئے ۔ 
انہوں نے ان معاہدوں میں سے ایک اہم معاہدے یعنی گھروالوں کے ساتھ اجتماعی زیارت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیملی زیارت کا پروگرام ہے جسے زیارت اجتماعی کے موضوع پر اور منظم طریقے سے انجام دیا جائے گا اور اس معاہدے کے تحت کوشش کی جائے گی کہ علمی فضا اور حرم کے روحانی ماحول کے مابین تعلق کو مزید مضبوط بنایا جائے ۔ 
حجت الاسلام والمسلمین ایمانی مقدم نے آستان قدس رضوی کی منصوبہ بندی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس بہترین معاہدے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں اورامید کرتے ہیں ان اچھے اور نیک کاموں کے روحانی اور نفسیاتی اثرات ہمیشہ جاری و ساری رہیں گے اور اساتذہ،گھرانوں اور علمی معاشرے کی روحانی تقویت میں موثر ثابت ہوں ۔ 


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
آستان قدس رضوی کی جانب سے بیرون ملک مقیم زائرین کے لئے عطیات و نذورات کی ادائیگی کےطریقوں میں توسیع شہید رہبر معظم انقلاب اسلامی(رح) کی یاد میں حرم امام رضا(ع) میں تقریب کا انعقاد شہید رہبر انقلاب اسلامی کے ایصال ثواب کے لئے رہبر معظم انقلاب اسلامی کی جانب سے مجلس ترحیم کا انعقاد حرم امام رضا(ع) میں شہید رہبر انقلاب اسلامی کی مزار شہید رہبر معظم انقلاب اسلامی(رح) کے مزار پر عزاداروں اور سوگواروں کی حاضری مقاومت کے رنگ میں ڈوبی ایک شب کی روداد حرم امام رضا(ع) کا رواق غدیر شہید رہبر(رح) کے افغان سوگواروں کا میزبان شہید خامنہ ای تمام ادیان اورمکاتب کے لئے زندہ ہيں مشہد مقدس میں شہید رہبر انقلاب(رح) کی تشییع جنازہ ،عصر حاضر کا سب سے بڑا تاریخی واقعہ ہے   شہید رہبر(رح) کی تشیع جنازہ اور تدفین کے لئے آستان قدس رضوی کا چوتھا اعلامیہ حرم امام رضا(ع) میں واقع شہید رہبر(رح) کے تحائف کا میوزیم اور قرآنی میوزیم کھول دیا گیا ہے شہید رہبر کے تشیع جنازہ میں شرکت کے لئے آستان قدس رضوی کے متولی کا پیغام  بین الاقوامی سطح پر ’’قومو للہ‘‘ نعرے کی تشریح کے لئے نشست کا انعقاد ’’قائد الامۃ‘‘ کے عنوان سے لائیو ٹی وی پروگرام رہبرشہید کے سوگواروں کے لئے کرامت رضوی فاؤنڈیشن کی جانب سے پذیرائي کا وسیع انتظام (( آقای شہید ایران )) نامی چار جلدوں پر مشتمل کتاب منظرعام پر آگئی  شہید رہبر(رح) ایک قرآنی نابغہ اور قرآنی احکامات پرعمل کرنے والی شخصیت تھے؛ استاد پناہی رہبرشہید کے وداع کے ا یام میں حرم مطہر رضوی بند نہيں ہوگا  رہبرشہید ( رحمت اللہ علیہ ) کی یاد میں رضوی کتابخانہ اور میوزیمز میں تعزیتی جلسوں اور خصوصی پروگراموں کا انعقاد  روضہ منورہ امام رضا(ع) کے خدام ، سوگوار زائرین کو کھانے اور رہائش کی خدمات فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں جارجیا کے 130 رکنی مذہبی و ثقافتی وفد کا حرم امام رضا(ع) کے خدام کی جانب سےخصوصی استقبال