آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 230
18:33

2026/04/30

ملک قومی لائبریری اور میوزیم میں پائے جانے والے رسالہ ذھبیہ(طب الرضا۔ع۔) کے قلمی نسخے کا تعارف

ملک قومی لائبریری اور میوزیم میں پائے جانے والے رسالہ ذھبیہ(طب الرضا۔ع۔) کے قلمی نسخے کا تعارف
آستان قدس رضوی کی ملک قومی لائبریری اینڈ میوزیم ایرانی۔اسلامی کتابوں اور نوادرات کے قدیم اور قلمی نسخوں کا خزانہ ہے ۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ جب ہم نے ملک قومی لائبریری اینڈ میوزیم میں پائے جانے والے بیس ہزار عناوین پر مشتمل قلمی نسخوں کی طویل فہرست کا جائزہ لیا  تو اس میں ’’رسالہ ذھبیہ‘‘ جو کہ طب الرضا(ع) کے نام سے بھی مشہور نظرآئی۔ 
عشرہ کرامت کی مناسبت سے ہم آپ قارئین کی خدمت میں اس قیمتی کتاب اور تہران میں موجود اس کے منتخب نسخوں کا تعارف کراتے ہیں۔ 
رسالہ ذھبیہ کی اہمیت
رسالہ ذھبیہ یا طب الرضا(ع) طبی شعبے میں لکھی جانے والی کتاب ہے جو امام رضا(ع) سے منسوب ہے یہ کتاب دوسری کتابوں کے برعکس خود امام ہشتم(ع) نے تحریر فرمائی ہے ۔ 
یہ کتاب دو لحاظ سے اہم ہے ایک یہ کہ طب کے میدان میں ایک علمی کتاب ہے اوردوسرا یہ کہ امام معصوم(ع) کی طرف سے صادر ہوئی ہے اس لئے تجرباتی اور طبی علوم میں پائی جانے والی معمولی غلطیوں سے پاک ہے ۔ 
یہ اہم طبی رسالہ عباسی خلیفہ مامون کی درخواست پر امام رضا(ع) نے تحریر فرمایا،دلچسپ بات یہ ہے کہ اس گوہر بار اثر کی اہمیت اور حیرت انگیز تاثیر اتنی تھی کہ مأمون نے حکم دیا کہ طب الرضا (ع) کو سونے کے پانی سے لکھا جائے،واضح رہے کہ رسالہ ذھبیہ کی سند کی صحت اور اصالت میں کوئی شک نہیں کیونکہ بعض روایات میں اس کی سند’’محمد بن جمہور‘‘ تک پہنچتی ہے اور بعض میں ’’حسن بن محمد نوفلی‘‘ کا نام آتا ہے جنہیں نجاشی نے قابل اعتماد قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ثقہ اور جلیل القدر ہیں اور انہوں نے امام رضا(ع) سے ایک رسالہ روایت کیا ہے جس سے مراد رسالہ ذہبیہ ہے ۔ 
اس کے علاوہ مختلف ادوار میں اس رسالہ کی دانشوروں میں شہرت اور امام رضا علیہ السلام سے منسوب پر اجماع اور کسی بھی شخص کی جانب سے انتساب پر کوئی اعتراض نہ ہونا ایسے دلائل ہیں جو محققین کو اطمینان دیتے ہیں کہ یہ رسالہ امام رضا(ع) ہی کی عطا ہے ۔ 
طب کے میدان میں ایک جامع اثر
 جنانچہ یہ رسالہ امام رضا(ع) کے قیمتی علمی اور طبی بیانات کا مجموعہ ہے جس میں غذاؤں اور مشروبات کی خصوصیات بیان ہوئی ہیں اور انسان کی فلاح و بہبود اور حفظان صحت کے سلسلے میں صحیح راہنمائی کی ہے ا س کے علاوہ اس کتاب یا رسالہ میں بیماریوں اور نفسانی و روحانی تکالیف سے نمٹنے سے متعلق بھی بحث و گفتگو کی گئی ہے ۔ 
اس رسالے میں مختصر طور پر طب کی مختلف شاخوں جیسے علم تشریح، حیاتیات، وظائف الاعضاء،علم الامراض اور حفظان صحت وغیرہ شامل ہیں،
.
ملک قومی لائبریری کے قلمی خزانے میں پائے جانے والی قلمی نسخوں کا تعارف
نیشنل ملک لائبریری اینڈ میوزیم میں رسالہ ذھبیہ کے کم سے کم 17 قلمی نسخے موجود ہیں جن میں اس رسالے کے تمام یا منتخب حصے ، اس کے فارسی ترجمے ،شرحیں یا دیباچے وغیرہ شامل ہیں۔ 
نیشنل ملک لائبریری میں پائے جانے والے تمام آثار’’ترجمہ ذہبیہ یا رسالہ حضرت رضا(ع)‘‘، ’’طب الرضا(ع) یا ذھبیہ‘‘،’’ترجمہ طب الرضا(ع) یا تحف الرضا(ع) یا کنز الذھب‘‘ وغیرہ کے عناوین سے موجود ہیں ، ان تمام کتابوں کا تعلق صفویہ اور قاجاریہ دور سے ہے ۔ 
غلام حسین بن علی یزدی کا ترجمہ ذھبیہ یا طب الرضا(ع)نمبر1707 کے ساتھ اسی لائبریری میں موجود ہے ، یہ نسخہ 1300 ہجری شمسی میں خط شکستہ نستعلیق کے ساتھ ترمہ کاغذ کے اوپر تحریر کیا گیا ۔ 
اس کے علاوہ تیرہویں صدی ہجری میں تحریر کیا جانے والا نسخہ بھی اسی لائبریری میں موجود ہے ، اسی طرح محمد بن حسن طوسی مشہدی کا ترجمہ بھی اس لائبریری میں پایا جاتا ہے ۔
واضح رہے کہ یہ لائبریری تہران  میں ، خیابان امام خمینی(رج)، خیابان سی تیر، خیابان یارجانی، خیابان ملل متحد(میدان مشق)، پر حاج حسین آقا ملک کی جانب سے حرم امام رضا(ع) کو وقف کی گئی۔ 


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
عراقی طلبا کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری وزارت خارجہ کے شعبہ انٹرنیشنل ریلشنز کے کالج کے طلباء کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری ملک نیشنل لائبریری اینڈ میوزیم میں ’’جہان؛یک پردہ روشن تر‘‘ کے عنوان سے نمائش کا افتتاح رضوی یونیورسٹی  اور جامعہ المصطفی مشہد برانچ کے درمیان مشترکہ تعاون کا آغاز نقل و حمل، رہائش اور پارکینگ کی توسیع کے لئےحکومت،پارلیمنٹ اورصوبائی انتظامیہ کے ساتھ ہیں؛صوبہ خراسان رضوی سے منتخب ارکان پارلیمان کے بورڈ کے سربراہ کا بیان ایران اور ہندوستان کے مابین باضابطہ فارسی زبان کی تعلیم کے لئے باہمی تعاون کا آغاز حرم امام رضا(ع) میں نصب جالیوں کی زیارت اور فن تعمیر سے متعلق تفصیلات آستان قدس رضوی کے ریسرچ معاونین کا بین الاقوامی امور کے شعبے میں باہمی تعاون میں اضافے پر زور صفوی دور کے وقف  حمام دروازہ کا تعارف ایران سے متعلق میرے ذہن میں پائے جانے والے منفی تاثرات مکمل  طور پرتبدیل ہو گئے؛سنی انفلوئنسر کا بیان تنزانیا سے امام رضا علیہ السلام کے حرم تک عشق و محبت کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ   حرم امام رضا(ع) میں چالیسویں وحدتِ اسلامی کانفرنس کی اختتامی تقریب ہندوستان کے ممتاز عالم دین کی جانب سے اسلامی وحدت کی ضرورت پر تاکید/ برصغیر اوردنیا میں اسلامی بیداری کی ایک جھلک   عالم اسلام کی وحدت میں حضرت امام علی رضا(ع) کی شخصیت کا لافانی عنصر      قائد شہید امت کی دانشمندانہ اسٹریٹیجی نےدشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنادیا حرم امام رضا(ع) میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن کا انعقاد حرم رضوی میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن "میلاد صادقین" کا انعقاد لبنانی رکن  پارلیمنٹ کی آستان قدس کے شعبہ بین الاقوامی امور کے سربراہ سے ملاقات علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی اور امام رضا(ع) یونیورسٹی باہمی تعاون کی توسیع کے راستے پر گامزن افغان شہری کی جانب سے نایاب ڈاک ٹیکٹس آ‎ستان قدس رضوی کو ہدیہ حرم امام رضا(ع)میں عرب زبان زائرین  کے لئے’’امین الامہ، امام المقاومہ‘‘ کے عنوان سے ادبی محفل کا انعقاد