آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 237
21:07

2026/05/01

موبائل کتاب لائبریری کی جانب سے پانچ ملکی اور غیرملکی مراکز کو 12 ہزار کتب ہدیہ کی گئیں

موبائل کتاب لائبریری کی جانب سے پانچ ملکی اور غیرملکی مراکز کو 12 ہزار کتب ہدیہ کی گئیں
عشرہ کرامت کی مناسبت سے آستان قدس رضوی کی کتابوں کی ٹیلی فونی اورموبائل لائبریری کی جانب سے پانچ ملکی اور غیرملکی مراکز کو بارہ ہزار سے زائد کتب ہدیہ کی گئی ہیں۔ 

آستان نیوز کی رپورٹ کےمطابق؛ آرگنائزیشن آف لائبریری،میوزیمزاورآستان قدس رضوی کے دستاویزاتی مرکز کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین سید جلال حسینی نے اس سلسلے میں ہمارے نیوز رپورٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام متعلقہ اداروں کی درخواست کی نوعیت کے پیش نظر رواں سال اپریل میں اور انجام دیا گيا اور کتب روانہ کی گئیں۔ 
انہوں نے ان مراکز کا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ  کتابوں ک پانچ ہزار نسخے  اصفہان کی فریدن کی عوامی لائبریر کی تنظیم کو،دو ہزار پچاس کتب کاشان کے قمصر کی مسجد خاتم الانبیاء(ص) کو اور دو ہزار کتابوں نسخے  توس کے قرآنی انسٹیٹیوٹ فدک سبز کو فراہم کی گئیں۔ 
حجت الاسلام والمسلمین حسینی نے حضرت رضا(ع) کی ولادت کے ایّام میں رضوی مڈیسن سروسزانسٹیٹٰوٹ کو دی جانے والی دو ہزار کتب کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس کے علاوہ افغانستان کے صوبہ سمنگان کو بھی ایک ہزار کتب ہدیہ کی گئیں۔ 
انہوں نے بتایا کہ ان کتب کے علاوہ میناب اسکول کے شہداء کی یاد میں ملک کے پسماندہ علاقوں کے 168 اسکولز کو بھی کتب فراہم کرناشروع کر دی گئی ہیں۔ 
حجت الاسلام حسینی نے کہا کہ ان بابرکت ایّام میں معذوروں،ریٹائرڈ افراد اور تین بچوں کی ماؤں کی رکنیت کے مراحل بھی مکمل کئے گئے تاکہ وہ بھی اس موبائل لائبریری کی خدمات سے مستفید ہو سکیں۔ 
کتب ہدیہ کرنے کے اہداف و مقاصد
حجت الاسلام حسینی نے بتایا کہ یہ آرگنائزیشن ثقافتی عدل و انصاف کو فروغ دینے،علم میں اضافے،مطالعہ کے کلچر کو فروغ دینے اور ملک کی علمی و ثقافتی سرگرمیوں کو مزید مستحکم بنانے کے مقصد سے موبائل اور ٹیلی فونی لائبریری کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مختلف مراکز کو کتب ہدیہ کرتی ہے  ۔ 
انہوں نے اس بات کی طرف بھی توجہ دلائی کہ جو بھی  مساجد، لائبریریز،ثقافتی مراکز،تعلیمی و تحقیقی مراکز یا وہ مراکز جو کتب کی ضرورت محسوس کرتے ہیں آستان قدس رضوی کی موبائل لائبریری سے کتاب کی درخواست کر سکتے ہیں۔ 


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
عراقی طلبا کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری وزارت خارجہ کے شعبہ انٹرنیشنل ریلشنز کے کالج کے طلباء کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری ملک نیشنل لائبریری اینڈ میوزیم میں ’’جہان؛یک پردہ روشن تر‘‘ کے عنوان سے نمائش کا افتتاح رضوی یونیورسٹی  اور جامعہ المصطفی مشہد برانچ کے درمیان مشترکہ تعاون کا آغاز نقل و حمل، رہائش اور پارکینگ کی توسیع کے لئےحکومت،پارلیمنٹ اورصوبائی انتظامیہ کے ساتھ ہیں؛صوبہ خراسان رضوی سے منتخب ارکان پارلیمان کے بورڈ کے سربراہ کا بیان ایران اور ہندوستان کے مابین باضابطہ فارسی زبان کی تعلیم کے لئے باہمی تعاون کا آغاز حرم امام رضا(ع) میں نصب جالیوں کی زیارت اور فن تعمیر سے متعلق تفصیلات آستان قدس رضوی کے ریسرچ معاونین کا بین الاقوامی امور کے شعبے میں باہمی تعاون میں اضافے پر زور صفوی دور کے وقف  حمام دروازہ کا تعارف ایران سے متعلق میرے ذہن میں پائے جانے والے منفی تاثرات مکمل  طور پرتبدیل ہو گئے؛سنی انفلوئنسر کا بیان تنزانیا سے امام رضا علیہ السلام کے حرم تک عشق و محبت کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ   حرم امام رضا(ع) میں چالیسویں وحدتِ اسلامی کانفرنس کی اختتامی تقریب ہندوستان کے ممتاز عالم دین کی جانب سے اسلامی وحدت کی ضرورت پر تاکید/ برصغیر اوردنیا میں اسلامی بیداری کی ایک جھلک   عالم اسلام کی وحدت میں حضرت امام علی رضا(ع) کی شخصیت کا لافانی عنصر      قائد شہید امت کی دانشمندانہ اسٹریٹیجی نےدشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنادیا حرم امام رضا(ع) میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن کا انعقاد حرم رضوی میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن "میلاد صادقین" کا انعقاد لبنانی رکن  پارلیمنٹ کی آستان قدس کے شعبہ بین الاقوامی امور کے سربراہ سے ملاقات علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی اور امام رضا(ع) یونیورسٹی باہمی تعاون کی توسیع کے راستے پر گامزن افغان شہری کی جانب سے نایاب ڈاک ٹیکٹس آ‎ستان قدس رضوی کو ہدیہ حرم امام رضا(ع)میں عرب زبان زائرین  کے لئے’’امین الامہ، امام المقاومہ‘‘ کے عنوان سے ادبی محفل کا انعقاد