آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 238
21:11

2026/05/01

ضریح مطہر امام رضا(ع) پر چادر چڑھانے اور حرم کے گنبد پر پرچم کی تبدیلی کی تقریب 

ضریح مطہر امام رضا(ع) پر چادر چڑھانے اور حرم کے گنبد پر پرچم کی تبدیلی کی تقریب 
آستان قدس رضوی کے متولی کی موجودگی میں ضریح امام رضا(ع) پر چادر چڑھانے اور حرم امام رضا(ع) کے گنبد مطہر پر پرچم کی تبدیل کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ 

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ حضرت امام علی رضا(ع) کے یوم ولادت با سعادت کی صبح ضریح مطہر کی چادر اور گنبد مطہر کے پرچم کی تبدیلی کی تقریب منعقد ہوئی۔ 
مہربان امام (ع) کا میلاد مبارک ہو
یوم ولادت کے موقع پر حرم امام رضا(ع) کا صحن انقلاب بہار کے خوبصورت ترین اور خوشبودار پھولوں سے سجایا گیا ہے ،حرم کے خدام ہاتھوں میں پھولوں کی شاخیں لئے پنجرہ فولاد(شفا والی جالی) کے سامنے صف باندھے کھڑے ہیں۔
ضریح مطہر کی چادر اور پرچم کی تبدیلی کی تقریب حرم رضوی کے قاری اور مؤذن علی رضا رضائی کے ذریعے تلاوت قرآن سے شروع ہوئی ، جس کے بعد آستان قدس رضوی کے متولی نے امام رضا(ع) کی ولادت کی مناسبت سے مبارک باد پیش کی۔ 
تقریب کے دوران ذاکر اہلبیت (ع) امیر عارف نے حضرت علی بن موسیٰ الرضا(ع) کی مدح و ثنا میں منقبت خوانی کی۔ 
محبت اہلبیت (ع) اور عمل صالح ساتھ ساتھ
تقریب کے دوسرے حصے میں حجت الاسلام والمسلمین ناصر رفیعی نے ایام بابرکت میلاد امام رضا(ع) کی مبارک باد پیش کی اور رہبرشہید معظم انقلاب اسلامی(رحمت اللہ علیہ) کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ یہ پہلا سال ہے کہ حرم مطہر کے گنبد کے پرچم کی تبدیلی کی تقریب میں رہبرشہید کی زندگی کی برکات سے محروم ہیں۔ 
انہوں نے امام رضا(ع) کی ایک نورانی حدیث بیان فرمائی کہ امام علیہ السلام فرماتے ہیں کہ آل محمد(ص) کی محبت کے بھروسے نیک کام اور عبادت میں کوشش کو ترک نہ کرو اور اسی طرح نیک کام پر بھروسہ کرتے ہوئے انہیں مت چھوڑو کیونکہ یہ دونوں ایک دوسرے کے بغیر قبول نہیں ہوں گی۔
 حرم رضوی کے خطیب نے کہا کہ اس حدیث کے مطابق اہلبیت(ع) سے محبت اور نیک اعمال دونوں مل کر انسان کو سعادت اور خوشبختی تک پہنچاتے ہیں اور عمل صالح اہل بیت (ع) کی محبت کے بغیر اور اہل بیت (ع) کی محبت عمل صالح کے بغیر بے فائدہ ہے۔ 
تقریب کے اختتامی حصے میں آستان قدس رضوی کے متولی آیت اللہ احمد مروی،نائب متولی مصطفیٰ فیضی ،حرم امام رضا(ع) کی انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ رضا خوراکیان اورادارہ اماکن متبرکہ کے سربراہ جناب امین بہنام کی موجودگی میں ضریح مطہر کی چادر اور گنبد مطہر کا پرچم فریضہ کی ادائگی پر موجود خدام کی ٹیم کے سربراہوں کے سپرد کیا گیا۔ 
یہاں یہ بات قابل ذکرہے کہ ضریح مطہر کی چادر اور پرچم کی تبدیلی کے وقت حرم امام رضا(ع) میں نقارے بجا کر امام رضا(ع) کے یوم ولادت باسعادت کی نوید اورمبارکباد پیش کی گئی   ۔ 


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
آستان قدس رضوی کی جانب سے بیرون ملک مقیم زائرین کے لئے عطیات و نذورات کی ادائیگی کےطریقوں میں توسیع شہید رہبر معظم انقلاب اسلامی(رح) کی یاد میں حرم امام رضا(ع) میں تقریب کا انعقاد شہید رہبر انقلاب اسلامی کے ایصال ثواب کے لئے رہبر معظم انقلاب اسلامی کی جانب سے مجلس ترحیم کا انعقاد حرم امام رضا(ع) میں شہید رہبر انقلاب اسلامی کی مزار شہید رہبر معظم انقلاب اسلامی(رح) کے مزار پر عزاداروں اور سوگواروں کی حاضری مقاومت کے رنگ میں ڈوبی ایک شب کی روداد حرم امام رضا(ع) کا رواق غدیر شہید رہبر(رح) کے افغان سوگواروں کا میزبان شہید خامنہ ای تمام ادیان اورمکاتب کے لئے زندہ ہيں مشہد مقدس میں شہید رہبر انقلاب(رح) کی تشییع جنازہ ،عصر حاضر کا سب سے بڑا تاریخی واقعہ ہے   شہید رہبر(رح) کی تشیع جنازہ اور تدفین کے لئے آستان قدس رضوی کا چوتھا اعلامیہ حرم امام رضا(ع) میں واقع شہید رہبر(رح) کے تحائف کا میوزیم اور قرآنی میوزیم کھول دیا گیا ہے شہید رہبر کے تشیع جنازہ میں شرکت کے لئے آستان قدس رضوی کے متولی کا پیغام  بین الاقوامی سطح پر ’’قومو للہ‘‘ نعرے کی تشریح کے لئے نشست کا انعقاد ’’قائد الامۃ‘‘ کے عنوان سے لائیو ٹی وی پروگرام رہبرشہید کے سوگواروں کے لئے کرامت رضوی فاؤنڈیشن کی جانب سے پذیرائي کا وسیع انتظام (( آقای شہید ایران )) نامی چار جلدوں پر مشتمل کتاب منظرعام پر آگئی  شہید رہبر(رح) ایک قرآنی نابغہ اور قرآنی احکامات پرعمل کرنے والی شخصیت تھے؛ استاد پناہی رہبرشہید کے وداع کے ا یام میں حرم مطہر رضوی بند نہيں ہوگا  رہبرشہید ( رحمت اللہ علیہ ) کی یاد میں رضوی کتابخانہ اور میوزیمز میں تعزیتی جلسوں اور خصوصی پروگراموں کا انعقاد  روضہ منورہ امام رضا(ع) کے خدام ، سوگوار زائرین کو کھانے اور رہائش کی خدمات فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں جارجیا کے 130 رکنی مذہبی و ثقافتی وفد کا حرم امام رضا(ع) کے خدام کی جانب سےخصوصی استقبال