آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 239
21:26

2026/05/01

شیخ صدوق(رح) کی عظیم الشان تصنیف کا از سر نو جائزہ اور منتخب احادیث کی اشاعت

شیخ صدوق(رح) کی عظیم الشان تصنیف کا از سر نو جائزہ اور منتخب احادیث کی اشاعت
آستان قدس رضوی کی اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کے سربراہ نے کتاب’’گزیدہ(منتخب)عیون اخبار الرضا(ع)‘‘ کی تقریبِ رونمائی میں کہا کہ یہ کتاب شیعہ حدیثی میراث کی بے نظر کتاب ہے جو زائرین اور رضوی تعلیمات و سیرت کے استفادہ کے شائقین کے لئے، محققین کی نگرانی میں مرتب کر کے شائع کی گئی ہے ۔ 

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ کتاب کی تقریب رونمائی کے دوران آستان قدس رضوی کی اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کے سربراہ ڈاکٹر احد فرامرز قراملکی نے اس قیمتی اثر کی علمی و معنوی قدر و قیمت کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ کتاب ’’عیون اخبار الرضا(ع)‘‘ سے لی گئی ہے ،اس کتاب کے مصنف شیخ صدوق(رح) ہیں جنہوں نے معتبر اسناد کی تلاش ،متعدد سفراور روایات کے انتہائي دقت اور باریک بینی پرمبنی انتخاب سے اسے مرتب کیا۔ 
جناب قرا ملکی کے مطابق’’عیون اخبار الرضا(ع)‘‘ ایک جامع اور کثیر الجہتی اثر ہے جس میں امام رضا(ع) کی حیات طیبہ،توحید مباحث، امامت،عقائد، فقہ، اخلاقی مسائل ، تاریخی واقعات اور امام ہشتم کے روضہ منورہ سے منقول کرامت جیسے مختلف موضوعات شامل ہیں ۔ 
انہوں ںے بتایا کہ یہ منتخب کتاب تیار کرنے کا کام آستان قدس رضوی کے متولی کی درخواست پر کیا گیا جس میں روایات کا انتخاب حجت الاسلام والمسلمین محمد حکیمی سے کروایا گیا ہے جو ایک ممتازمحدث، محقق اور عظیم مجموعے’’الحیات‘‘ کے مصنفین میں سے ہیں، 
جناب قرا ملکی  نے کہا کہ اس اثر کا ترجمہ جناب حمید رضا شیخی نےکیا ہےجو ایک ممتاز اور با صلاحیت مترجم ہیں ،یہ مترجم حرم امام رضا(ع) میں ’’مفاتیح الجنان‘‘ کے ترجمے سمیت متعدد تراجم انجام دے چکے ہیں۔ 
انہوں نے بتایا کہ متعدد ممتاز محدثین اور رجالی محققین نے جن میں آیت اللہ العظمیٰ شبیری زنجانی کے فرزند سید محمد جواد شبیری شامل ہیں اس کتاب کی نظرثانی  کی کی ہے اور ڈاکٹر محمود ملکی نے بطور حدیث شناس اس اثر کی علمی نظارت  میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ 
اس کتاب کا شائع شدہ نسخہ دو صفحاتی ڈیزائن کےساتھ پیش کیا گیا ہے جس کے ایک صفحے پر عربی متن اور دوسرے صفحے پر فارسی ترجمہ ہے تاکہ حرم امام رضا(ع) کے زائرین بھی آسانی سے مطالعہ کر سکیں۔ 
عام افراد کے لئے رضوی احادیث کا انتخاب
ڈاکٹر محمود ملکی نے منتخب عیون اخبار الرضا(ع) کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس اثر میں 960 روایات شامل ہیں جن میں امام رضا(ع) سے منقول یا ان کے بارے میں تاریخی اخبار و احادیث شامل ہیں، روایت کے انتخاب میں کوشش کی گئی ہے کہ ایسی روایات کا انتخاب کیا جائے جو زائرین و مجاورین کے لئے مفید ہوں۔ 


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
عراقی طلبا کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری وزارت خارجہ کے شعبہ انٹرنیشنل ریلشنز کے کالج کے طلباء کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری ملک نیشنل لائبریری اینڈ میوزیم میں ’’جہان؛یک پردہ روشن تر‘‘ کے عنوان سے نمائش کا افتتاح رضوی یونیورسٹی  اور جامعہ المصطفی مشہد برانچ کے درمیان مشترکہ تعاون کا آغاز نقل و حمل، رہائش اور پارکینگ کی توسیع کے لئےحکومت،پارلیمنٹ اورصوبائی انتظامیہ کے ساتھ ہیں؛صوبہ خراسان رضوی سے منتخب ارکان پارلیمان کے بورڈ کے سربراہ کا بیان ایران اور ہندوستان کے مابین باضابطہ فارسی زبان کی تعلیم کے لئے باہمی تعاون کا آغاز حرم امام رضا(ع) میں نصب جالیوں کی زیارت اور فن تعمیر سے متعلق تفصیلات آستان قدس رضوی کے ریسرچ معاونین کا بین الاقوامی امور کے شعبے میں باہمی تعاون میں اضافے پر زور صفوی دور کے وقف  حمام دروازہ کا تعارف ایران سے متعلق میرے ذہن میں پائے جانے والے منفی تاثرات مکمل  طور پرتبدیل ہو گئے؛سنی انفلوئنسر کا بیان تنزانیا سے امام رضا علیہ السلام کے حرم تک عشق و محبت کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ   حرم امام رضا(ع) میں چالیسویں وحدتِ اسلامی کانفرنس کی اختتامی تقریب ہندوستان کے ممتاز عالم دین کی جانب سے اسلامی وحدت کی ضرورت پر تاکید/ برصغیر اوردنیا میں اسلامی بیداری کی ایک جھلک   عالم اسلام کی وحدت میں حضرت امام علی رضا(ع) کی شخصیت کا لافانی عنصر      قائد شہید امت کی دانشمندانہ اسٹریٹیجی نےدشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنادیا حرم امام رضا(ع) میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن کا انعقاد حرم رضوی میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن "میلاد صادقین" کا انعقاد لبنانی رکن  پارلیمنٹ کی آستان قدس کے شعبہ بین الاقوامی امور کے سربراہ سے ملاقات علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی اور امام رضا(ع) یونیورسٹی باہمی تعاون کی توسیع کے راستے پر گامزن افغان شہری کی جانب سے نایاب ڈاک ٹیکٹس آ‎ستان قدس رضوی کو ہدیہ حرم امام رضا(ع)میں عرب زبان زائرین  کے لئے’’امین الامہ، امام المقاومہ‘‘ کے عنوان سے ادبی محفل کا انعقاد