آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 241
10:24

2026/05/10

امام رضا(ع) انٹرنیشنل یونیورسٹی کے تربیتِ دینی ریسرچ سینٹر کی عمارت کا افتتاح

امام رضا(ع) انٹرنیشنل یونیورسٹی کے تربیتِ دینی ریسرچ سینٹر کی عمارت کا افتتاح
شب ولادت امام رضا(ع) کے موقع پرامام رضا (ع )انٹرنیشنل یونیورسٹی     کی دینی ٹریننگ ریسرچ سینٹر کی عمارت کا افتتاح کر دیا گیا، اس موقع پر یونیورسٹی کے پروفیسرزاور محققین نے شرکت  کی اور یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے خصوصی خطاب کیا ۔ 

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ امام رضا (ع )انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ابراہیم دانشی فر نے تقریب کے دوران خطاب کیا اور حضرت امام علی رضا(ع) کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے مبارک باد پیش کی اور اس ریسرچ سینٹرکے قیام کے حوالے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس مرکز کا قیام علمی و ثقافتی ضرورت کو مدّ نظر رکھتےہوئے کیا گیا، اس میں تحقیقات کو عملی شکل دینے کی کوشش کی جائے گی۔ 
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں صرف بنیادی تحقیقات پر اکتفا نہیں کرنا چاہئے بلکہ علمی نتائج کو ہدف کے ساتھ عملی صورت دینی چاہئے اور خصوصاً بچوں اور نوجوانوں کے لئے کتاب، انیمیشن،کمپیوٹرگیمز وغیرہ کی صورت میں علمی نتائج پیش کرنے چاہئیں   ۔ 
امام رضا (ع )انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے کہا کہ یونیورسٹی کا مشن فقط کلاسیک ایجوکیشن اور بنیادی تحقیق تک محدود نہیں ہے  اس لئے امام رضا(ع) یونیورسٹی کوعلمی مقام کے ساتھ ساتھ عملی میدان میں داخل ہوکر قومی ضروریات کو دینی میدان میں پوری کرنی چاہئے۔
انہوں نے شہید آیت اللہ رئیسی(رح) کوخراج عقیدت پیش  کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروجیکٹ ان کی کاوشوں کا اثر ہے جو گذشتہ برسوں میں شروع ہوا اور آج پایہ تکمیل کو پہنچا۔ 
ڈاکٹر دانشی فر نے علمی حلقے اور محققین کے مابین باہمی تعاون کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر باہمی اعتماد، تعاون اور حمایت کے ساتھ سب اکھٹے ہوئے جائیں تو اس مرکز کی صلاحیت سے علمی منصوبوں، عملی مقالوں اور ثقافتی و تعلیمی مصنوعات کی تیاری کے لئے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے ،اور اہم اقدام یہ ہےکہ علمی افکار کو ایسے نتائج میں تبدیل کیا جائے جو مخاطبین کی حقیقی زندگیوں میں مؤثر ثابت ہوں۔ 
اس پروگرام کے دوران دینی ٹریننگ ریسرچ سینٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر فیروزی نے اس مرکز کے قیام پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ مرکز دینی تعلیم میں عملی تحقیقات پر توجہ مرکوز کرنے کے مقصد سے تشکیل پایا ہے اس لئے تحقیقی منصوبوں، مقالات اور علمی و ثقافتی پروڈکشن کے اہم مرکز بن سکتا ہے اور امام رضا(ع) بین الاقوامی کانگریس و عصری علوم کے سیکریٹریٹ،علمی جریدہ اور شہید امام خامنہ ای(رح) کے علمی و جامع درسی سیکریٹریٹ کے ساتھ مل کر دینی مسائل سے متعلق تمام جہتوں میں تحقیقات انجام دینے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے ۔ 
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ تحقیقاتی مرکز مختلف حصوں پر مشتمل ہے جن میں بچوں، نوجوانوں  اورخاندانوں کے مطالعاتی شعبہ جات قائم ہیں ۔ 


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
عراقی طلبا کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری وزارت خارجہ کے شعبہ انٹرنیشنل ریلشنز کے کالج کے طلباء کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری ملک نیشنل لائبریری اینڈ میوزیم میں ’’جہان؛یک پردہ روشن تر‘‘ کے عنوان سے نمائش کا افتتاح رضوی یونیورسٹی  اور جامعہ المصطفی مشہد برانچ کے درمیان مشترکہ تعاون کا آغاز نقل و حمل، رہائش اور پارکینگ کی توسیع کے لئےحکومت،پارلیمنٹ اورصوبائی انتظامیہ کے ساتھ ہیں؛صوبہ خراسان رضوی سے منتخب ارکان پارلیمان کے بورڈ کے سربراہ کا بیان ایران اور ہندوستان کے مابین باضابطہ فارسی زبان کی تعلیم کے لئے باہمی تعاون کا آغاز حرم امام رضا(ع) میں نصب جالیوں کی زیارت اور فن تعمیر سے متعلق تفصیلات آستان قدس رضوی کے ریسرچ معاونین کا بین الاقوامی امور کے شعبے میں باہمی تعاون میں اضافے پر زور صفوی دور کے وقف  حمام دروازہ کا تعارف ایران سے متعلق میرے ذہن میں پائے جانے والے منفی تاثرات مکمل  طور پرتبدیل ہو گئے؛سنی انفلوئنسر کا بیان تنزانیا سے امام رضا علیہ السلام کے حرم تک عشق و محبت کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ   حرم امام رضا(ع) میں چالیسویں وحدتِ اسلامی کانفرنس کی اختتامی تقریب ہندوستان کے ممتاز عالم دین کی جانب سے اسلامی وحدت کی ضرورت پر تاکید/ برصغیر اوردنیا میں اسلامی بیداری کی ایک جھلک   عالم اسلام کی وحدت میں حضرت امام علی رضا(ع) کی شخصیت کا لافانی عنصر      قائد شہید امت کی دانشمندانہ اسٹریٹیجی نےدشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنادیا حرم امام رضا(ع) میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن کا انعقاد حرم رضوی میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن "میلاد صادقین" کا انعقاد لبنانی رکن  پارلیمنٹ کی آستان قدس کے شعبہ بین الاقوامی امور کے سربراہ سے ملاقات علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی اور امام رضا(ع) یونیورسٹی باہمی تعاون کی توسیع کے راستے پر گامزن افغان شہری کی جانب سے نایاب ڈاک ٹیکٹس آ‎ستان قدس رضوی کو ہدیہ حرم امام رضا(ع)میں عرب زبان زائرین  کے لئے’’امین الامہ، امام المقاومہ‘‘ کے عنوان سے ادبی محفل کا انعقاد