آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 248
10:38

2026/05/10

2026 میں قالین کی پیداوار اور تجارت میں توسیع، آستان قدس رضوی کی قالین کمپنی کا ایجنڈا 

2026 میں قالین کی پیداوار اور تجارت میں توسیع، آستان قدس رضوی کی قالین کمپنی کا ایجنڈا 
آستان قدس رضوی کی قالین کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر نے 2026 میں اس کمپنی کے ایجنڈے سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ حرم امام رضا(ع) کے ہاتھ سے بنے قالینوں کی ضرورت کو پورا کرنا، تعداد اور معیار کے لحاظ سے پیداوار میں اضافہ اور قالین دھونے والے یونٹس کو توسیع دینے پر عمل درآمد کرنا کمپنی کے ایجنڈے میں شامل ہے ۔ 

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ ڈاکٹر حمید کارگر نے پچھلے برسوں میں کمپنی کی مسلسل ترقی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال بھی پیداوار،مارکیٹ میں توسیع اور خدمات کی بہتری کے حوالے سے اہم اور نمایاں اقدامات انجام دیئے جائیں گے۔ 
انہوں نے بتایا کہ حرم امام رضا(ع) کے دو نئے ہالز تعمیر ہونے کے ساتھ ہی ان کے لئے ہاتھ سے بنے قالینوں کی تیاری کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے اور اس کے لئے مشہد مقدس اور کاشمر میں موجود دو ورکشاپس میں متعلقہ ہالز کی سائزاور نقشوں کے مطابق قالین تیار کئےجارہے ہيں ۔
 آستان قدس رضوی کی قالین کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر نے مارکیٹ کو توسیع دینے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حرم امام رضا(ع) کے لئے قالینوں کی تیاری کےعلاوہ دیگر خریداروں کی ضروریات کو پورا کرنے اور مارکیٹ کی توسیع کے لئے تقریباً ایک ہزار مربع میٹر قالین دیگر ذرائع کے ذریعہ اور کمپنی کی نگرامی میں تیار کیا جائے گا  ۔ 
انہوں نے کہا کہ یہ قالینیں جو مختلف صوبوں میں کمپنی کی نگرانی اور رہنمائی سے تیا کی جائیں گی ان میں متنوع خصوصیات ہوتی ہیں جن میں نقشوں کے حوالے سے تخلیقی صلاحیت،مارکیٹ اور خریداروں کا سلیقہ اور ضرورت وغیرہ شامل ہے ۔ 
نئی پیداوار اور توسیعی منصوبے
ڈاکٹر کارگر نے کمپنی کی نئی پیداوار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حرم امام رضا(ع) کے قالین سے مختلف قالین بورڈ اور پینلز تیار کئے جائیں گے ،اس کے علاوہ قالین نویسی کے فریم بنانا یہ نئے فن پارے ہیں جنہیں مختلف سائز اور مختلف اشعار و مضامین کے ڈیزائن اور تیار کئے جائیں گے، اور ہر قالین کے ٹکڑے پر باقاعدہ تحریر ہوگا کہ یہ ٹکڑا کس جگہ استعمال ہوتا تھا۔ 
آستان قدس رضوی کے قالین کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر نے اپنی گفتگو کے دوسرے حصے میں زیر تعمیر توسیعی منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آلات و ابزار اور عملی مراحل میں مسلسل بہتری آرہی ہے ، قالین دھونے کے یونٹس کے لئے صنعتی گرم خانے یا واشنگ یونٹس تعمیر کرنے کا منصوبہ بھی کمپنی کے اہم ترین منصوبوں میں شامل ہے ۔ 
انہوں نے کہا کہ قالین دھونے والے یونٹس میں گذشتہ دو برسوں میں بہت زیادہ بہتری آئی ہے اس کے ساتھ رواں سال میں ان جگہوں پر صنعتی  گرم خانے اور ہوا کے ذریعے حشک کرنے والی ٹنل کی تعداد بھی بڑھائی جائے گي ۔ 
جناب کارگر نے بتایا کہ اس کام کے لئے مالی وسائل پورا ہونے کے بعد کسی دوسری کمپنی کو کام کا ٹھیکہ دیا جائے گا اور توقع ہے کہ متعلقہ آلات و ابزار کی تنصیب کے بعد جولائی 2026 تک یہ مشینری کام کرنا شروع کر دے  گی۔ 


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
عراقی طلبا کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری وزارت خارجہ کے شعبہ انٹرنیشنل ریلشنز کے کالج کے طلباء کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری ملک نیشنل لائبریری اینڈ میوزیم میں ’’جہان؛یک پردہ روشن تر‘‘ کے عنوان سے نمائش کا افتتاح رضوی یونیورسٹی  اور جامعہ المصطفی مشہد برانچ کے درمیان مشترکہ تعاون کا آغاز نقل و حمل، رہائش اور پارکینگ کی توسیع کے لئےحکومت،پارلیمنٹ اورصوبائی انتظامیہ کے ساتھ ہیں؛صوبہ خراسان رضوی سے منتخب ارکان پارلیمان کے بورڈ کے سربراہ کا بیان ایران اور ہندوستان کے مابین باضابطہ فارسی زبان کی تعلیم کے لئے باہمی تعاون کا آغاز حرم امام رضا(ع) میں نصب جالیوں کی زیارت اور فن تعمیر سے متعلق تفصیلات آستان قدس رضوی کے ریسرچ معاونین کا بین الاقوامی امور کے شعبے میں باہمی تعاون میں اضافے پر زور صفوی دور کے وقف  حمام دروازہ کا تعارف ایران سے متعلق میرے ذہن میں پائے جانے والے منفی تاثرات مکمل  طور پرتبدیل ہو گئے؛سنی انفلوئنسر کا بیان تنزانیا سے امام رضا علیہ السلام کے حرم تک عشق و محبت کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ   حرم امام رضا(ع) میں چالیسویں وحدتِ اسلامی کانفرنس کی اختتامی تقریب ہندوستان کے ممتاز عالم دین کی جانب سے اسلامی وحدت کی ضرورت پر تاکید/ برصغیر اوردنیا میں اسلامی بیداری کی ایک جھلک   عالم اسلام کی وحدت میں حضرت امام علی رضا(ع) کی شخصیت کا لافانی عنصر      قائد شہید امت کی دانشمندانہ اسٹریٹیجی نےدشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنادیا حرم امام رضا(ع) میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن کا انعقاد حرم رضوی میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن "میلاد صادقین" کا انعقاد لبنانی رکن  پارلیمنٹ کی آستان قدس کے شعبہ بین الاقوامی امور کے سربراہ سے ملاقات علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی اور امام رضا(ع) یونیورسٹی باہمی تعاون کی توسیع کے راستے پر گامزن افغان شہری کی جانب سے نایاب ڈاک ٹیکٹس آ‎ستان قدس رضوی کو ہدیہ حرم امام رضا(ع)میں عرب زبان زائرین  کے لئے’’امین الامہ، امام المقاومہ‘‘ کے عنوان سے ادبی محفل کا انعقاد