آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 284
14:10

2026/06/05

آزاد تجارتی اور صنعتی علاقے سرخس کے ترقیاتی کاموں کا اثرات پر تاکید  

sarak
صوبہ خراسان رضوی کے گورنر غلام حسین مظفری نے تاکید کی ہے کہ سرخس فری زون،ملکی اور صوبائی معیشت میں اہم کرداررکھتا ہے اس لئے سرخس کے عوام کو اس علاقے کے ترقیاتی کاموں سے فائدہ پہنچنا چاہئے ۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ گورنرغلام حسین مظفری نے آزاد تجارتی اور صنعتی علاقے سرخس کی باضابطہ سرگرمیوں کے آغاز کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں کہا کہ اس خطے میں باضابطہ سرگرمیوں کے لئے اجازت نامہ حاصل کرنے میں تیس سال کا عرصہ لگ گیا جس سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ ہم معاشی ترقی کی راہ صحیح طرح سے طے نہیں کرسکے۔ 
انہوں نے آزاد علاقوں کے قیام کے ہدف کو معیشت میں سہولت کاری قرار دیتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں آزاد علاقوں کے قیام کو 75 سال سے زیادہ عرصہ گزر چکا ہے اور دنیا اس وقت آزاد علاقوں کی چوتھی نسل کا تجربہ کر رہی ہے لہذا ہمیں ان مواقع سے بہترین انداز میں فائدہ اٹھانا چاہئے ۔ 
انہوں نے بتایا کہ آزاد علاقوں کے اختیارات منیجنگ ڈائریکٹر اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کو حاصل ہوتے ہیں حکومت اور دیگر اداروں کو سہولت کار کا کردار ادا کرنا چاہئے اور آزاد علاقوں کے معاملات میں غیر ضروری مداخلت سے پرہیز کرنی چاہئے۔ 
انہوں نے کہا کہ بطور گورنر مجھے بھی ان علاقوں کے انتظامی امور میں مداخلت نہیں کرنی چاہئے ۔
جناب مظفری نے اس بات پر زور دیا کہ آزاد تجارتی اور صنعتی علاقے سرخس کو اس شہر کے عوام کے لئے مفید اور اس کی ترقی کا اثر شہریوں کی زندگی میں نمایاں ہونا چاہئے۔ 
انہوں نے کہا کہ صوبہ خراسان رضوی 34 شہروں اور دو آزاد علاقوں کے کے حامل  ہونے کی وجہ سے ملک کا ایک اہم معاشی مرکز ہے اور اس میں آزاد علاقے سرخس کا اہم کردار ہے ۔ 
جناب مظفری نے حمل و نقل کے معیار کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو اعلیٰ معیار اور مناسب قیمت والی گاڑیاں فراہم کی جائیں ، انہوں نے ملکی ترقیاتی پالیسیوں پر نظر ثانی کی ضرورت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ برسوں کا تجربہ بتاتا ہے کہ ملک کے مشرقی حصے کی صلاحیتوں اور توانائیوں سے کافی حد تک استفادہ نہیں کیا گیا اس لئے علاقائی منصوبہ بندی کے شعبے میں سنجیدگی سے نظر ثانی کی ضرورت ہے ۔ 
خراسان رضوی کے گورنرنے کہا کہ تمام وسائل کو مشہد مقدس تک مرکوز نہ کیا جائے بلکہ ترقیاتی کاموں کو پورے صوبے میں تقسیم کیا جانا چاہئے ۔ 
انہوں نے ہمسایہ ممالک کے ساتھ معاشی تعاون کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور اس کے ہمسایہ ممالک کی معیشتیں بہت سے شعبوں میں ایک دوسرے کو مکمل کرتی ہیں اور تجارت و سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہئے ۔ 
گفتگو کے آخر میں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کہ دنیا میں معاشی تبدیلیوں کی رفتار بہت تیز ہے اس لئے جتنی تیزی سے پروگراموں پر عمل درآمد ہوگا اتنی ہی جلدی نتائج حاصل ہوں گے اور اگر ہم ان تبدیلیوں سے پیچھے رہ گئے تو پیدا شدہ خلا کو پر کرنا بہت مشکل ہوگا۔ 


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
عراقی طلبا کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری وزارت خارجہ کے شعبہ انٹرنیشنل ریلشنز کے کالج کے طلباء کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری ملک نیشنل لائبریری اینڈ میوزیم میں ’’جہان؛یک پردہ روشن تر‘‘ کے عنوان سے نمائش کا افتتاح رضوی یونیورسٹی  اور جامعہ المصطفی مشہد برانچ کے درمیان مشترکہ تعاون کا آغاز نقل و حمل، رہائش اور پارکینگ کی توسیع کے لئےحکومت،پارلیمنٹ اورصوبائی انتظامیہ کے ساتھ ہیں؛صوبہ خراسان رضوی سے منتخب ارکان پارلیمان کے بورڈ کے سربراہ کا بیان ایران اور ہندوستان کے مابین باضابطہ فارسی زبان کی تعلیم کے لئے باہمی تعاون کا آغاز حرم امام رضا(ع) میں نصب جالیوں کی زیارت اور فن تعمیر سے متعلق تفصیلات آستان قدس رضوی کے ریسرچ معاونین کا بین الاقوامی امور کے شعبے میں باہمی تعاون میں اضافے پر زور صفوی دور کے وقف  حمام دروازہ کا تعارف ایران سے متعلق میرے ذہن میں پائے جانے والے منفی تاثرات مکمل  طور پرتبدیل ہو گئے؛سنی انفلوئنسر کا بیان تنزانیا سے امام رضا علیہ السلام کے حرم تک عشق و محبت کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ   حرم امام رضا(ع) میں چالیسویں وحدتِ اسلامی کانفرنس کی اختتامی تقریب ہندوستان کے ممتاز عالم دین کی جانب سے اسلامی وحدت کی ضرورت پر تاکید/ برصغیر اوردنیا میں اسلامی بیداری کی ایک جھلک   عالم اسلام کی وحدت میں حضرت امام علی رضا(ع) کی شخصیت کا لافانی عنصر      قائد شہید امت کی دانشمندانہ اسٹریٹیجی نےدشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنادیا حرم امام رضا(ع) میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن کا انعقاد حرم رضوی میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن "میلاد صادقین" کا انعقاد لبنانی رکن  پارلیمنٹ کی آستان قدس کے شعبہ بین الاقوامی امور کے سربراہ سے ملاقات علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی اور امام رضا(ع) یونیورسٹی باہمی تعاون کی توسیع کے راستے پر گامزن افغان شہری کی جانب سے نایاب ڈاک ٹیکٹس آ‎ستان قدس رضوی کو ہدیہ حرم امام رضا(ع)میں عرب زبان زائرین  کے لئے’’امین الامہ، امام المقاومہ‘‘ کے عنوان سے ادبی محفل کا انعقاد