آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 289
17:41

2026/06/06

حرم امام رضا(ع) عید غدیر کے موقع پر پانچ سو نئے شادی شدہ جوڑوں کا میزبان

۶۹۸۷۹
گذشتہ سال حرم امام رضا(ع) میں 23 ہزار سے زائد جوڑوں کے نکاح اندراج ہوئے جو امام ہشتم کی نظر کرم کے سائے میں انجام پائے ،نکاح کی نیک روایت اس سال بھی عید غدیر پر سینکڑوں نئے جوڑوں کی میزبانی کے ساتھ جاری رہی  ۔ 

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ عشرہ امامت و ولایت کے موقع پر کئی  نئے جوڑوں نے اپنا نکاح حرم امام رضا(ع) میں اندراج کرایا ، اس مناسبت سے حرم امام رضا(ع) کے نکاح والے ہال کے سربراہ علی رضا پور علی سے ہونے والی گفتگو کو قارئین کے لئے پیش کیا جارہا ہے ۔ 
پور علی نے بتایا کہ گذشتہ برس23 ہزار نکاح حرم امام رضا(ع) میں درج ہوئے جو کہ اوسطاً فی دن کے حساب سے ساٹھ نکاح بنتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ حضرت زہراء(س) اور امیرالمؤمنین حضرت علی (ع) کے یوم عقد کے موقع پر چوبیس گھنٹے میں پانچ سو پچیس نکاح درج کروانے کا ریکارڈ قائم ہوا اور پری رجسٹریشن کو مدّ نظر رکھتے ہوئے کہہ سکتے ہیں کہ عید غدیر پر ایک نیا ریکارڈ قائم ہوگا۔ 
مہمانسرا سے لے کر ’’رضوی طرز زندگی‘‘ پراجیکٹ تک کی خصوصی سہولیات
حرم امام رضا(ع) کے نکاح والے ہال کے سربراہ علی رضا پور علی نے  کہا کہ آستان قدس رضوی ان جوڑوں کے لیے جن کا عقد حرم میں پڑھا جاتا ہے، حضرت امام علی رضا (ع) کے مہمان سرا کا کوپن مختص کیا جاتا  ہے، جسے ایک سال تک استفادہ کیا جا سکتاہے ۔ 
انہوں نے ’’رضوی طرز زندگی‘‘پراجیکٹ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ تمام ایسے جوڑے جن کی شادی کی تاریخ کو ایک سال سے کم عرصہ ہوا ہے وہ اس پراجیکٹ میں رجسٹریشن کروا سکتے ہیں ،اس پراجیکٹ میں پانچ بنیادی خدمات دی جاتی ہیں جن میں فری مشاورت،تربیتی کورسز کا انعقاد،ثقافتی تحائف اور اعزازی خادموں کی خدمات شامل ہیں۔ 
آسان شادی کو فروغ دینا
جناب پوری علی نے آئمہ معصومین(ع) کو اپنے لئے آئیڈیل قرار دینے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ بارگاه امام رضا(ع) میں "آسان شادی" کے کلچر کو فروغ دینے کی کوشش کی جاتی ہے جس پر رہبرشہید انقلاب اور انقلاب کے دیگر رہنماؤں  نے تاکید کی ہے ۔ اس سلسلے میں جوڑوں کو نصیحت کی جاتی ہے کہ مہر کا تعین کرتے وقت حضرت زہرا (س) کی سیرت کو اپنائيں تاکہ اس آستان کی روحانی برکت ان کی زندگیوں کا حصہ بن سکے۔ 
اس کے علاوہ انہوں نے حرم مطہر میں آداب کی رعایت اور مناسب لباس پہننے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ سسٹم 138 پر زائرین کی درخواستوں کے پیش نظر، توقع کی جاتی ہے کہ جوڑے اور ان کے اہل خانہ اور رشتہ دار مکمل حجاب (چادر) کی رعایت کریں اور حرم کے روحانی ماحول میں نامناسب لباس پہننے سے گریز کریں، تاکہ اس مقدس بارگاہ کی حرمت باقی رہے ۔ 
’’نسیم رضوان‘‘ سسٹم میں اندراج کا طریقہ کار
جناب پور علی نے نکاح اندراج کے انتظامی عمل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ نئے جوڑوں کو چاہئے کہ وہ’’نسیم رضوان‘‘ اپلیکیشن میں اپنی پری رجسٹریشن مکمل کرنے کریں جس میں والدین کے اصلی شناختی کارڈ اور لیبارٹری رپورٹ کو بھی اپ لوڈ کرنا ضروری ہے ۔ 
انہوں نے یاد دلایا: حرم مطهر رضوی میں نکاح کی تمام خدمات مفت ہیں اور دلچسپی رکھنے والے رابطہ کاری کے لیے فون نمبر 32298080 اور 32298081 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
عراقی طلبا کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری وزارت خارجہ کے شعبہ انٹرنیشنل ریلشنز کے کالج کے طلباء کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری ملک نیشنل لائبریری اینڈ میوزیم میں ’’جہان؛یک پردہ روشن تر‘‘ کے عنوان سے نمائش کا افتتاح رضوی یونیورسٹی  اور جامعہ المصطفی مشہد برانچ کے درمیان مشترکہ تعاون کا آغاز نقل و حمل، رہائش اور پارکینگ کی توسیع کے لئےحکومت،پارلیمنٹ اورصوبائی انتظامیہ کے ساتھ ہیں؛صوبہ خراسان رضوی سے منتخب ارکان پارلیمان کے بورڈ کے سربراہ کا بیان ایران اور ہندوستان کے مابین باضابطہ فارسی زبان کی تعلیم کے لئے باہمی تعاون کا آغاز حرم امام رضا(ع) میں نصب جالیوں کی زیارت اور فن تعمیر سے متعلق تفصیلات آستان قدس رضوی کے ریسرچ معاونین کا بین الاقوامی امور کے شعبے میں باہمی تعاون میں اضافے پر زور صفوی دور کے وقف  حمام دروازہ کا تعارف ایران سے متعلق میرے ذہن میں پائے جانے والے منفی تاثرات مکمل  طور پرتبدیل ہو گئے؛سنی انفلوئنسر کا بیان تنزانیا سے امام رضا علیہ السلام کے حرم تک عشق و محبت کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ   حرم امام رضا(ع) میں چالیسویں وحدتِ اسلامی کانفرنس کی اختتامی تقریب ہندوستان کے ممتاز عالم دین کی جانب سے اسلامی وحدت کی ضرورت پر تاکید/ برصغیر اوردنیا میں اسلامی بیداری کی ایک جھلک   عالم اسلام کی وحدت میں حضرت امام علی رضا(ع) کی شخصیت کا لافانی عنصر      قائد شہید امت کی دانشمندانہ اسٹریٹیجی نےدشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنادیا حرم امام رضا(ع) میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن کا انعقاد حرم رضوی میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن "میلاد صادقین" کا انعقاد لبنانی رکن  پارلیمنٹ کی آستان قدس کے شعبہ بین الاقوامی امور کے سربراہ سے ملاقات علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی اور امام رضا(ع) یونیورسٹی باہمی تعاون کی توسیع کے راستے پر گامزن افغان شہری کی جانب سے نایاب ڈاک ٹیکٹس آ‎ستان قدس رضوی کو ہدیہ حرم امام رضا(ع)میں عرب زبان زائرین  کے لئے’’امین الامہ، امام المقاومہ‘‘ کے عنوان سے ادبی محفل کا انعقاد