آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ عشرہ امامت و ولایت کے موقع پر کئی نئے جوڑوں نے اپنا نکاح حرم امام رضا(ع) میں اندراج کرایا ، اس مناسبت سے حرم امام رضا(ع) کے نکاح والے ہال کے سربراہ علی رضا پور علی سے ہونے والی گفتگو کو قارئین کے لئے پیش کیا جارہا ہے ۔
پور علی نے بتایا کہ گذشتہ برس23 ہزار نکاح حرم امام رضا(ع) میں درج ہوئے جو کہ اوسطاً فی دن کے حساب سے ساٹھ نکاح بنتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ حضرت زہراء(س) اور امیرالمؤمنین حضرت علی (ع) کے یوم عقد کے موقع پر چوبیس گھنٹے میں پانچ سو پچیس نکاح درج کروانے کا ریکارڈ قائم ہوا اور پری رجسٹریشن کو مدّ نظر رکھتے ہوئے کہہ سکتے ہیں کہ عید غدیر پر ایک نیا ریکارڈ قائم ہوگا۔
مہمانسرا سے لے کر ’’رضوی طرز زندگی‘‘ پراجیکٹ تک کی خصوصی سہولیات
حرم امام رضا(ع) کے نکاح والے ہال کے سربراہ علی رضا پور علی نے کہا کہ آستان قدس رضوی ان جوڑوں کے لیے جن کا عقد حرم میں پڑھا جاتا ہے، حضرت امام علی رضا (ع) کے مہمان سرا کا کوپن مختص کیا جاتا ہے، جسے ایک سال تک استفادہ کیا جا سکتاہے ۔
انہوں نے ’’رضوی طرز زندگی‘‘پراجیکٹ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ تمام ایسے جوڑے جن کی شادی کی تاریخ کو ایک سال سے کم عرصہ ہوا ہے وہ اس پراجیکٹ میں رجسٹریشن کروا سکتے ہیں ،اس پراجیکٹ میں پانچ بنیادی خدمات دی جاتی ہیں جن میں فری مشاورت،تربیتی کورسز کا انعقاد،ثقافتی تحائف اور اعزازی خادموں کی خدمات شامل ہیں۔
آسان شادی کو فروغ دینا
جناب پوری علی نے آئمہ معصومین(ع) کو اپنے لئے آئیڈیل قرار دینے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ بارگاه امام رضا(ع) میں "آسان شادی" کے کلچر کو فروغ دینے کی کوشش کی جاتی ہے جس پر رہبرشہید انقلاب اور انقلاب کے دیگر رہنماؤں نے تاکید کی ہے ۔ اس سلسلے میں جوڑوں کو نصیحت کی جاتی ہے کہ مہر کا تعین کرتے وقت حضرت زہرا (س) کی سیرت کو اپنائيں تاکہ اس آستان کی روحانی برکت ان کی زندگیوں کا حصہ بن سکے۔
اس کے علاوہ انہوں نے حرم مطہر میں آداب کی رعایت اور مناسب لباس پہننے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ سسٹم 138 پر زائرین کی درخواستوں کے پیش نظر، توقع کی جاتی ہے کہ جوڑے اور ان کے اہل خانہ اور رشتہ دار مکمل حجاب (چادر) کی رعایت کریں اور حرم کے روحانی ماحول میں نامناسب لباس پہننے سے گریز کریں، تاکہ اس مقدس بارگاہ کی حرمت باقی رہے ۔
’’نسیم رضوان‘‘ سسٹم میں اندراج کا طریقہ کار
جناب پور علی نے نکاح اندراج کے انتظامی عمل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ نئے جوڑوں کو چاہئے کہ وہ’’نسیم رضوان‘‘ اپلیکیشن میں اپنی پری رجسٹریشن مکمل کرنے کریں جس میں والدین کے اصلی شناختی کارڈ اور لیبارٹری رپورٹ کو بھی اپ لوڈ کرنا ضروری ہے ۔
انہوں نے یاد دلایا: حرم مطهر رضوی میں نکاح کی تمام خدمات مفت ہیں اور دلچسپی رکھنے والے رابطہ کاری کے لیے فون نمبر 32298080 اور 32298081 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔