آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 293
17:50

2026/06/06

عید غدیر کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن کا انعقاد

غقیغ
حرم امام رضا (ع) کے ادارہ غیرملکی زائرین کے سربراہ نے عید غدیر کی مناسبت سے اردو زبان زائرین و مجاورین کے لئے جشن کے انعقاد کی خبر دی۔ 

جناب مہدی لسانی نے آستان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عید امامت و ولایت کی آمد پر مبارک باد پیش کی اور کہا کہ اس عظیم عید کے موقع پر حرم امام رضا(ع) میں اردو زبان زائرین کے لئے محفل جشن کا انعقاد کیا گیا ہے ۔ 
انہوں نے بتایا کہ جشن کا یہ پروگرام شب عید غدیر حرم امام رضا(ع) کے رواق غدیر میں منعقد کیا گیا جس میں پاکستانی اور ہندوستانی زائرین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ 
انہوں نے کہا کہ جشن کا آغاز زیارت آمین اللہ سے ہوا جس کے بعد’’خورشید ہشتم گروپ‘‘ نے منقبت خوانی کی۔ 
جشن کے پروگرام کو جاری رکھتے ہوئے حرم امام رضا(ع) کے اردو زبان خطیب حجت الاسلام سید مرتضیٰ حسین نقوی نے عید امامت و ولایت یعنی عید غدیر کے منانے کی اہمیت پر خطاب کیا۔ 
پروگرام کے اختتام پر امیرالمؤمنین حضرت علی علیہ السلام کی مدح میں جناب عارف حسین زاہدی نے منقبت خوانی کی ۔
جناب لسانی نے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ ان پروگراموں کے انعقاد سے غیرملکی زائرین میں عید غدیر کی اہمیت اور اہلبیت(ع) کی تعلیمات کو اجاگر کرسکیں۔ 


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
عراقی طلبا کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری وزارت خارجہ کے شعبہ انٹرنیشنل ریلشنز کے کالج کے طلباء کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری ملک نیشنل لائبریری اینڈ میوزیم میں ’’جہان؛یک پردہ روشن تر‘‘ کے عنوان سے نمائش کا افتتاح رضوی یونیورسٹی  اور جامعہ المصطفی مشہد برانچ کے درمیان مشترکہ تعاون کا آغاز نقل و حمل، رہائش اور پارکینگ کی توسیع کے لئےحکومت،پارلیمنٹ اورصوبائی انتظامیہ کے ساتھ ہیں؛صوبہ خراسان رضوی سے منتخب ارکان پارلیمان کے بورڈ کے سربراہ کا بیان ایران اور ہندوستان کے مابین باضابطہ فارسی زبان کی تعلیم کے لئے باہمی تعاون کا آغاز حرم امام رضا(ع) میں نصب جالیوں کی زیارت اور فن تعمیر سے متعلق تفصیلات آستان قدس رضوی کے ریسرچ معاونین کا بین الاقوامی امور کے شعبے میں باہمی تعاون میں اضافے پر زور صفوی دور کے وقف  حمام دروازہ کا تعارف ایران سے متعلق میرے ذہن میں پائے جانے والے منفی تاثرات مکمل  طور پرتبدیل ہو گئے؛سنی انفلوئنسر کا بیان تنزانیا سے امام رضا علیہ السلام کے حرم تک عشق و محبت کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ   حرم امام رضا(ع) میں چالیسویں وحدتِ اسلامی کانفرنس کی اختتامی تقریب ہندوستان کے ممتاز عالم دین کی جانب سے اسلامی وحدت کی ضرورت پر تاکید/ برصغیر اوردنیا میں اسلامی بیداری کی ایک جھلک   عالم اسلام کی وحدت میں حضرت امام علی رضا(ع) کی شخصیت کا لافانی عنصر      قائد شہید امت کی دانشمندانہ اسٹریٹیجی نےدشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنادیا حرم امام رضا(ع) میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن کا انعقاد حرم رضوی میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن "میلاد صادقین" کا انعقاد لبنانی رکن  پارلیمنٹ کی آستان قدس کے شعبہ بین الاقوامی امور کے سربراہ سے ملاقات علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی اور امام رضا(ع) یونیورسٹی باہمی تعاون کی توسیع کے راستے پر گامزن افغان شہری کی جانب سے نایاب ڈاک ٹیکٹس آ‎ستان قدس رضوی کو ہدیہ حرم امام رضا(ع)میں عرب زبان زائرین  کے لئے’’امین الامہ، امام المقاومہ‘‘ کے عنوان سے ادبی محفل کا انعقاد