آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 298
23:01

2026/06/12

پاکستانی زائرین کے ایک گروپ کا حرم امام رضا(ع) میں منعقدہ ’’رواق خدمت‘‘ نمائش کا دورہ

kujl
پاکستانی زائرین کے ایک گروپ نے حرم امام رضا(ع) میں حاضری دینے کے ساتھ ساتھ حرم میں منعقدہ  نمائش’’ حرم شناسی‘‘،’’رواق خدمت‘‘ اور ’’در لباس سر بازی‘‘ کا دورہ کیا۔ 

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ پاکستانی زائرین کا یہ گروپ آستان قدس رضوی کے نمائش اور سیمینار والے مرکز میں حاضر ہوا جہاں آستان قدس رضوی کے شعبہ کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن کے ماہرین کی رہنمائی میں  حرم امام رضا(ع) کی مختلف سرگرمیوں بشمول ثقافتی ، سماجی اور ہیلتھ و علاج وغیرہ سے متعلق سرگرمیوں اور کاموں سے آگاہی حاصل کی۔ 
انہوں نے حرم شناسی نمائش کے وزٹ کے دوران حرم مطہر کی تاریخ اور مختلف رسومات اور روایات جیسے نقارہ زنی ، غبار روبی، گل آرائی، عود سوزی،شفٹ کی تبدیلی ،دربارنوں  کی جھاڑو لگانے کی تقریب ، پرچم کی تبدیلی اور ضریح مطہر پر چادر چڑھانے کی تقاریب کے انعقاد سے متعلق آگاہی حاصل کی۔ 
 اسی طرح یہ گروپ ’’درلباس سربازی‘‘ نمائش میں بھی حاضر ہوا جہاں اس نے شہید رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای(رحمت اللہ علیہ) کی دفاع مقدس کے دوران موجودگی کی تصاویر، تحریروں اور دستاویزات کا قریب سے مشاہدہ کیا۔ 


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
حرم رضوی میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن "میلاد صادقین" کا انعقاد لبنانی رکن  پارلیمنٹ کی آستان قدس کے شعبہ بین الاقوامی امور کے سربراہ سے ملاقات علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی اور امام رضا(ع) یونیورسٹی باہمی تعاون کی توسیع کے راستے پر گامزن افغان شہری کی جانب سے نایاب ڈاک ٹیکٹس آ‎ستان قدس رضوی کو ہدیہ حرم امام رضا(ع)میں عرب زبان زائرین  کے لئے’’امین الامہ، امام المقاومہ‘‘ کے عنوان سے ادبی محفل کا انعقاد رہبر کے گھرانے سے متعلق شہداء سے آستان قدس رضوی کے متولی کی ملاقات آستان قدس رضوی کے متولی کی شہید علی اور شہید مرتضیٰ لاریجانی کے معزز گھرانے سے ملاقات میناب کے شجرہ طیبہ اسکول کے گلزارشہد کے مناظر اور ماحول کی تصویرکشی کے عالمی مقابلہ سےمتعلق پریس کانفرنس امام زمانہ (عج) کی امامت کے آغاز کے موقع پر ضریح مطہر امام رضا(ع) کی غبار روبی کی رسومات حرم امام رضا(ع) کی ضریح مطہر کی صفائی کے مراسم رضوی ہسپتال اور افغانستان کے شفاخانہ حبیب یار کے درمیان تعاون کا سمجھوتہ رہبرشہید کی یاد میں 20 ہزار متبرک کھانے تقسیم امام شہید امت کی تدفین کے چہلم میں چار ملکوں کے قاریوں کی شرکت سے قرآنی محفل کا انعقاد عراق کے علمی مراکز کے ساتھ علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی کا تمدنی رشتہ امام رضا علیہ السلام کی ضریح کے غلافوں کے وقف کی تاریخ آستان قدس رضوی کے متولی نے مرکزی کتابخانے کا دورہ کیا امام رضا علیہ السلام کی زیارت آخرت کے سخت ترین لمحات کے لئے الہی ضمانت   عرب زبان خواتین کے لئے ’’ حَیَّ عَلَی عَزَاءِ الْأَنِیسِ (ع)‘‘ کے عنوان سے عزاداری کے خصوصی پروگرام کا انعقاد ’’آستان شفا‘‘ میں امام رضا(ع) کے 2005 زائرین کو 3615طبی خدمات کی فراہمی دارالحجہ؛ فداکاری اور خدمت کی ثقافت کا مظہر حرم امام رضا(ع) کے گنبد مطہر کا پرچم اور ضریح مطہر کی چادر تبدیل کرنے کے مراسم