آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 307
21:12

2026/06/26

حرم امام رضا(ع) میں غیرملکی زائرین کے لئے ’’اذن عزا‘‘ کے عنوان سے خصوصی پروگرام کا انعقاد

لمکاهک
حرم امام رضا(ع) کے ادارہ غیرملکی زائرین کے سربراہ نے بتایا کہ حرم امام رضا(ع) میں عرب زبان اور اردو زبان زائرین کے لئے ’’اذن عزا‘‘ کے عنوان سے خصوصی پروگرام منعقد کئے گئے ۔ 

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق ؛ جناب مہدی لسانی نے ماہ محرم الحرام کے آغاز کی مناسبت سے تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال محرم الحرام کے آغاز کے ساتھ ہی حرم امام رضا(ع) کی فضا سوگوار ہو جاتی ہے ، حرم میں عزاداری اور ماتم داری کے پروگرام منعقد کئے جاتے ہیں،جن کا باقاعدہ آغاز ’’اذن عزاء‘‘ کے پروگرام کے ساتھ ہوتا ہے جس میں حرم امام رضا(ع) کے گنبد منور پر سیاہ پرچم لہرایا جاتا ہے ۔ 
انہوں نے بتایا کہ عرب زبان زائرین کے لئے شب اول نماز مغربین کے بعد ’’اذن عزا‘‘ کے روایتی پروگرام منعقد کئے گئے جن میں زیارت آمین اللہ کی تلاوت کے ساتھ ساتھ مرثیہ خوانی اور ماتم داری بھی انجام پائی۔ 
ادارہ غیر ملکی زائرین کے سربراہ نے کہا کہ اردو زبان زائرین کے لئے حرم امام رضا(ع) کے رواق غدیر میں ’’اذن عزا‘‘ کے روایتی پروگرام شب اول محرم نماز مغربین کے بعد انجام پائے ۔
جناب لسانی نے بتایا کہ اس پروگرام میں جناب میثم عباس نے زیارت وارثہ پڑھی اور رواق غدیر میں پرچم کی تبدیلی کے علاوہ نوجوانوں میں عزاء کی شال اور پیشانی بند تقسیم کئے گئے اور آخر میں سید میر احمد علی رضوی نے مرثیہ خوانی کی جس کے بعد حجت الاسلام سید مرتضیٰ حسین نقوی نے خطاب کیا، مجلس عزا کے اختتام پر نوحہ خوانی اور سینہ زنی کی گئی ۔ 


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
عراقی طلبا کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری وزارت خارجہ کے شعبہ انٹرنیشنل ریلشنز کے کالج کے طلباء کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری ملک نیشنل لائبریری اینڈ میوزیم میں ’’جہان؛یک پردہ روشن تر‘‘ کے عنوان سے نمائش کا افتتاح رضوی یونیورسٹی  اور جامعہ المصطفی مشہد برانچ کے درمیان مشترکہ تعاون کا آغاز نقل و حمل، رہائش اور پارکینگ کی توسیع کے لئےحکومت،پارلیمنٹ اورصوبائی انتظامیہ کے ساتھ ہیں؛صوبہ خراسان رضوی سے منتخب ارکان پارلیمان کے بورڈ کے سربراہ کا بیان ایران اور ہندوستان کے مابین باضابطہ فارسی زبان کی تعلیم کے لئے باہمی تعاون کا آغاز حرم امام رضا(ع) میں نصب جالیوں کی زیارت اور فن تعمیر سے متعلق تفصیلات آستان قدس رضوی کے ریسرچ معاونین کا بین الاقوامی امور کے شعبے میں باہمی تعاون میں اضافے پر زور صفوی دور کے وقف  حمام دروازہ کا تعارف ایران سے متعلق میرے ذہن میں پائے جانے والے منفی تاثرات مکمل  طور پرتبدیل ہو گئے؛سنی انفلوئنسر کا بیان تنزانیا سے امام رضا علیہ السلام کے حرم تک عشق و محبت کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ   حرم امام رضا(ع) میں چالیسویں وحدتِ اسلامی کانفرنس کی اختتامی تقریب ہندوستان کے ممتاز عالم دین کی جانب سے اسلامی وحدت کی ضرورت پر تاکید/ برصغیر اوردنیا میں اسلامی بیداری کی ایک جھلک   عالم اسلام کی وحدت میں حضرت امام علی رضا(ع) کی شخصیت کا لافانی عنصر      قائد شہید امت کی دانشمندانہ اسٹریٹیجی نےدشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنادیا حرم امام رضا(ع) میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن کا انعقاد حرم رضوی میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن "میلاد صادقین" کا انعقاد لبنانی رکن  پارلیمنٹ کی آستان قدس کے شعبہ بین الاقوامی امور کے سربراہ سے ملاقات علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی اور امام رضا(ع) یونیورسٹی باہمی تعاون کی توسیع کے راستے پر گامزن افغان شہری کی جانب سے نایاب ڈاک ٹیکٹس آ‎ستان قدس رضوی کو ہدیہ حرم امام رضا(ع)میں عرب زبان زائرین  کے لئے’’امین الامہ، امام المقاومہ‘‘ کے عنوان سے ادبی محفل کا انعقاد