آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 316
21:42

2026/06/26

حرم امام رضا(ع) میں محرم الحرام کے پہلے عشرے کے دوران غیرملکی زائرین کے لئے عزاداری کا اہتمام 

افساق
حرم امام رضا(ع) کے ادارہ غیرملکی زائرین کے سربراہ نے بتایا کہ محرم الحرام کے پہلے عشرے میں حرم امام رضا(ع) کے غیرملکی زائرین کے لئے   حضرت اباعبد اللہ الحسین علیہ السلام اور ان کے با وفاا صحاب کی یاد کو زندہ رکھنے کے لئے مجالس و ماتم داری کا انعقاد کیا جاتا ہے ۔ 

جناب مہدی لسانی نے آستان نیوزکو بتایا کہ حرم امام رضا(ع) میں غیرملکی زائرین کی مجالس محرم الحرام کے آغاز سے شروع ہوئیں جو شام غریباں تک جاری رہیں گی،ان مجالس کا انعقاد  اردو زبان،عرب زبان اور آذری زبان زائرین کے لئے کیا جاتا ہے ۔ 
عرب زبان زائرین کے لئے عزاداری کے خصوصی پروگرامز
عرب زبان زائرین کے لئے منعقدہ عزاداری کے پروگراموں کی تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ مجالس ظہر اور عصر کے وقت رواق دارالرحمہ میں اور مغرب و عشاء کی نماز کے بعد صحن غدیر میں منعقد کی جاتی ہیں جن میں عراق، لبنان، شام، سعودی عرب اور بحرین کے عرب زبان زائرین شرکت کرتےہیں۔ 
جناب لسانی نے بتایا کہ ان مجالس میں زیارت، ادعیہ اور مرثیہ خوانی کی جاتی ہے جو ذاکرین اہلبیت(ع) محمد پارسا، عباس غبیثی،قاسم پور، نصیر نجفی،صلاح حدادی امین مدنی ، سید محمود شیرازی، محمد علی تجویدی اور فلاح حدادی کے توسط سے انجام دی جاتی ہیں۔
اس کے علاوہ حجت الاسلام والمسلمین شیخ عبد الکریم بریوری اور شیخ حسنین الخاقانی ان مجالس میں سید الشہداء ابا عبد اللہ الحسین علیہ السلام کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کرتے ہیں۔ 
اردو زبان زائرین کے لئے عزاداری کے خصوصی پروگرامز
حرم امام رضا(ع) کے ادارہ غیرملکی زائرین کے سربراہ نے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ اردو زبان زائرین ہر رات مغربین کی نماز کے بعد رواق غدیر میں مجالس و ماتم داری کا انعقاد کیا جاتا ہے ۔ 
جناب لسانی نے بتایا کہ محرم الحرام کے پہلے عشرے میں حجت الاسلام سید مرتضیٰ حسین نقوی، حجت الاسلام الفت حسین جویہ اور حجت الاسلام سید عسکری نقوی ان مجالس میں خطاب کررہے ہیں۔ 
آذری زبان زائرین کے لئے عزاداری کے خصوصی پروگرامز
جناب لسانی نے بتایا کہ آذری زبان زائرین کے لئے اگر کاروان آئيں  تو ہر روز صبح 07:45 سے دس بجے تک رواق دارالرحمہ میں مجالس منعقد کی جاتی ہیں۔ 
اس وقت میں مجالس کے ساتھ ساتھ ،سوالات و جوابات،زیارت نامے کی قرائت،مرثیہ خوانی وغیرہ بھی انجام پاتی ہے ۔ 
زیارتی قافلوں کے لئے ’’زیارت رضوان‘‘ پراجیکٹ کا نفاذ
انہوں نے بتایا کہ ان ایّام میں دیگر ایّام کی طرح حرم امام رضا(ع) کےایسے  آذری زبان زائرین کے زیارتی قافلوں کی جنہوں نے  ’’نسیم رضوان‘‘ سسٹم میں رجسٹریشن کروائی ہو ’’زیارت رضوان‘‘ پراجیکٹ کے تحت استقبال اور پذیرائی کی جاتی ہے ۔ 
آخر میں جناب لسانی کا کہنا تھا کہ حرم امام رضا(ع) کے داخلی راستوں پر زائرین کا استقبال ، زیارت کے آداب کی وضاحت، اذن دخول اور امام رضا(ع) کے زیارت نامے کی تلاوت، سید الشہداء حضرت ابا عبد اللہ الحسین (ع) کے سوگ میں مرثیہ خوانی اور ذکر مصائب، حضرت کے مہمانسرا میں ناشتے سے پذیرائی،میوزیمز کا وزٹ اور حرم کے مختلف حصوں کے وزٹ جیسے پروگرام ان زائرین کے لئے ترتیب دیئے گئے ہیں۔ 


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
عراقی طلبا کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری وزارت خارجہ کے شعبہ انٹرنیشنل ریلشنز کے کالج کے طلباء کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری ملک نیشنل لائبریری اینڈ میوزیم میں ’’جہان؛یک پردہ روشن تر‘‘ کے عنوان سے نمائش کا افتتاح رضوی یونیورسٹی  اور جامعہ المصطفی مشہد برانچ کے درمیان مشترکہ تعاون کا آغاز نقل و حمل، رہائش اور پارکینگ کی توسیع کے لئےحکومت،پارلیمنٹ اورصوبائی انتظامیہ کے ساتھ ہیں؛صوبہ خراسان رضوی سے منتخب ارکان پارلیمان کے بورڈ کے سربراہ کا بیان ایران اور ہندوستان کے مابین باضابطہ فارسی زبان کی تعلیم کے لئے باہمی تعاون کا آغاز حرم امام رضا(ع) میں نصب جالیوں کی زیارت اور فن تعمیر سے متعلق تفصیلات آستان قدس رضوی کے ریسرچ معاونین کا بین الاقوامی امور کے شعبے میں باہمی تعاون میں اضافے پر زور صفوی دور کے وقف  حمام دروازہ کا تعارف ایران سے متعلق میرے ذہن میں پائے جانے والے منفی تاثرات مکمل  طور پرتبدیل ہو گئے؛سنی انفلوئنسر کا بیان تنزانیا سے امام رضا علیہ السلام کے حرم تک عشق و محبت کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ   حرم امام رضا(ع) میں چالیسویں وحدتِ اسلامی کانفرنس کی اختتامی تقریب ہندوستان کے ممتاز عالم دین کی جانب سے اسلامی وحدت کی ضرورت پر تاکید/ برصغیر اوردنیا میں اسلامی بیداری کی ایک جھلک   عالم اسلام کی وحدت میں حضرت امام علی رضا(ع) کی شخصیت کا لافانی عنصر      قائد شہید امت کی دانشمندانہ اسٹریٹیجی نےدشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنادیا حرم امام رضا(ع) میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن کا انعقاد حرم رضوی میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن "میلاد صادقین" کا انعقاد لبنانی رکن  پارلیمنٹ کی آستان قدس کے شعبہ بین الاقوامی امور کے سربراہ سے ملاقات علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی اور امام رضا(ع) یونیورسٹی باہمی تعاون کی توسیع کے راستے پر گامزن افغان شہری کی جانب سے نایاب ڈاک ٹیکٹس آ‎ستان قدس رضوی کو ہدیہ حرم امام رضا(ع)میں عرب زبان زائرین  کے لئے’’امین الامہ، امام المقاومہ‘‘ کے عنوان سے ادبی محفل کا انعقاد