جناب مہدی لسانی نے آستان نیوزکو بتایا کہ حرم امام رضا(ع) میں غیرملکی زائرین کی مجالس محرم الحرام کے آغاز سے شروع ہوئیں جو شام غریباں تک جاری رہیں گی،ان مجالس کا انعقاد اردو زبان،عرب زبان اور آذری زبان زائرین کے لئے کیا جاتا ہے ۔
عرب زبان زائرین کے لئے عزاداری کے خصوصی پروگرامز
عرب زبان زائرین کے لئے منعقدہ عزاداری کے پروگراموں کی تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ مجالس ظہر اور عصر کے وقت رواق دارالرحمہ میں اور مغرب و عشاء کی نماز کے بعد صحن غدیر میں منعقد کی جاتی ہیں جن میں عراق، لبنان، شام، سعودی عرب اور بحرین کے عرب زبان زائرین شرکت کرتےہیں۔
جناب لسانی نے بتایا کہ ان مجالس میں زیارت، ادعیہ اور مرثیہ خوانی کی جاتی ہے جو ذاکرین اہلبیت(ع) محمد پارسا، عباس غبیثی،قاسم پور، نصیر نجفی،صلاح حدادی امین مدنی ، سید محمود شیرازی، محمد علی تجویدی اور فلاح حدادی کے توسط سے انجام دی جاتی ہیں۔
اس کے علاوہ حجت الاسلام والمسلمین شیخ عبد الکریم بریوری اور شیخ حسنین الخاقانی ان مجالس میں سید الشہداء ابا عبد اللہ الحسین علیہ السلام کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کرتے ہیں۔
اردو زبان زائرین کے لئے عزاداری کے خصوصی پروگرامز
حرم امام رضا(ع) کے ادارہ غیرملکی زائرین کے سربراہ نے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ اردو زبان زائرین ہر رات مغربین کی نماز کے بعد رواق غدیر میں مجالس و ماتم داری کا انعقاد کیا جاتا ہے ۔
جناب لسانی نے بتایا کہ محرم الحرام کے پہلے عشرے میں حجت الاسلام سید مرتضیٰ حسین نقوی، حجت الاسلام الفت حسین جویہ اور حجت الاسلام سید عسکری نقوی ان مجالس میں خطاب کررہے ہیں۔
آذری زبان زائرین کے لئے عزاداری کے خصوصی پروگرامز
جناب لسانی نے بتایا کہ آذری زبان زائرین کے لئے اگر کاروان آئيں تو ہر روز صبح 07:45 سے دس بجے تک رواق دارالرحمہ میں مجالس منعقد کی جاتی ہیں۔
اس وقت میں مجالس کے ساتھ ساتھ ،سوالات و جوابات،زیارت نامے کی قرائت،مرثیہ خوانی وغیرہ بھی انجام پاتی ہے ۔
زیارتی قافلوں کے لئے ’’زیارت رضوان‘‘ پراجیکٹ کا نفاذ
انہوں نے بتایا کہ ان ایّام میں دیگر ایّام کی طرح حرم امام رضا(ع) کےایسے آذری زبان زائرین کے زیارتی قافلوں کی جنہوں نے ’’نسیم رضوان‘‘ سسٹم میں رجسٹریشن کروائی ہو ’’زیارت رضوان‘‘ پراجیکٹ کے تحت استقبال اور پذیرائی کی جاتی ہے ۔
آخر میں جناب لسانی کا کہنا تھا کہ حرم امام رضا(ع) کے داخلی راستوں پر زائرین کا استقبال ، زیارت کے آداب کی وضاحت، اذن دخول اور امام رضا(ع) کے زیارت نامے کی تلاوت، سید الشہداء حضرت ابا عبد اللہ الحسین (ع) کے سوگ میں مرثیہ خوانی اور ذکر مصائب، حضرت کے مہمانسرا میں ناشتے سے پذیرائی،میوزیمز کا وزٹ اور حرم کے مختلف حصوں کے وزٹ جیسے پروگرام ان زائرین کے لئے ترتیب دیئے گئے ہیں۔