آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 331
00:18

2026/07/02

عالم اسلام کی خواتین نے قرآنی محفل کا انعقاد کر کے شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کیا

زفهغه
شہدائے کربلا اور سید الشہداء امام حسین (ع) کی یاد میں حرم امام رضا(ع) میں خواتین کے لئے بین الاقوامی قرآنی محفل کا انعقاد کیا گیا۔ 

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ حضرت ابا عبد اللہ الحسین(ع) کے ایّام سوگواری کے موقع پر ’’ہدیہ بہ محضر ابا عبد اللہ الحسین(ع) و شہدائے کربلا‘‘ کے عنوان سے قرآنی محفل کا اہتمام کیا گیا،جس میں شام، عراق، افغانستان اور ایران سے تعلق رکھنے والی 350 زائر و مجاور خواتین نے حرم امام رضا(ع) کے رواق غدیر میں منعقدہ قرآنی محفل میں شرکت کی۔ 
یہ قرآنی محفل شہدائے کربلا کی یاد سے معطر فضا میں منعقد کی گئی جس کا آغاز شام سے تعلق رکھنے والی قاریہ و حافظہ قرآن محترمہ مرام زین کی جانب سے سورہ مبارکہ فجر کی تلاوت کی گئی ۔ 
یہ سورہ جو کہ سورہ امام حسین(ع) کے نام سے مشہور اس نے قرآنی محفل کو روحانی کیفیت عطا کی اور حاضرین نے اس سورہ کی تلاوت کا ثواب سیدالشہداء کی بارگاہ میں ہدیہ کیا۔ 
قرآنی محفل کو جاری رکھتے ہوئے محترمہ برغمدی نے اپنے خطاب میں قرآن کی منزلت کو تحریک حسینی کے تناظر میں بیان کیا اور قرآنی نسل کی تربیت اور معاشرے کو وحی کی تعلیمات سے جوڑنے کی ضرورت پر زور دیا۔ 
محترمہ مرام زین نے سید الشہداء اور شہدائے کربلا کی شان میں مرثیہ خوانی بھی کی جس نے مجلس کو عاشورائی رنگ میں تبدیل کر دیا۔ 
اس قرآنی محفل میں حجت الاسلام والمسلمین مہریزیان نے سورہ مبارکہ فجر کی تفسیر کرتے ہوئے اس سورہ کے مفاہیم اور تحریک عاشورا کے درمیان پائے جانے والے تعلق کو بیان کیا اوراس کے معرفتی و تربیتی پیغامات کی تشریح کی ۔ 
محفل کےاختتام پر حافظان قرآن اور ان کے اہلخانہ کے ساتھ گفتگو اور ان کے قرآنی تجربات پر تبادلہ خیال ہوا ، اس کے علاوہ قرآن کریم کی مکمل حافظہ خواتین کو متبرک تحائف سے بھی نوازا گیا۔ 


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
مشہد مقدس میں شہید رہبر انقلاب(رح) کی تشییع جنازہ ،عصر حاضر کا سب سے بڑا تاریخی واقعہ ہے   شہید رہبر(رح) کی تشیع جنازہ اور تدفین کے لئے آستان قدس رضوی کا چوتھا اعلامیہ حرم امام رضا(ع) میں واقع شہید رہبر(رح) کے تحائف کا میوزیم اور قرآنی میوزیم کھول دیا گیا ہے شہید رہبر کے تشیع جنازہ میں شرکت کے لئے آستان قدس رضوی کے متولی کا پیغام  بین الاقوامی سطح پر ’’قومو للہ‘‘ نعرے کی تشریح کے لئے نشست کا انعقاد ’’قائد الامۃ‘‘ کے عنوان سے لائیو ٹی وی پروگرام رہبرشہید کے سوگواروں کے لئے کرامت رضوی فاؤنڈیشن کی جانب سے پذیرائي کا وسیع انتظام (( آقای شہید ایران )) نامی چار جلدوں پر مشتمل کتاب منظرعام پر آگئی  شہید رہبر(رح) ایک قرآنی نابغہ اور قرآنی احکامات پرعمل کرنے والی شخصیت تھے؛ استاد پناہی رہبرشہید کے وداع کے ا یام میں حرم مطہر رضوی بند نہيں ہوگا  رہبرشہید ( رحمت اللہ علیہ ) کی یاد میں رضوی کتابخانہ اور میوزیمز میں تعزیتی جلسوں اور خصوصی پروگراموں کا انعقاد  روضہ منورہ امام رضا(ع) کے خدام ، سوگوار زائرین کو کھانے اور رہائش کی خدمات فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں جارجیا کے 130 رکنی مذہبی و ثقافتی وفد کا حرم امام رضا(ع) کے خدام کی جانب سےخصوصی استقبال شہید رہبر(رح) کی تشیع جنازہ کے موقع پر حرم امام رضا(ع) میں 2100 سے زائد طبی عملے کی تعیناتی امام رضا علیہ السلام کے حرم کو جانے والے راستوں میں پانی اور شربت کی سبیلوں اور سقاخانوں کا انتظام  آستان قدس رضوی کے موکبوں کی تیاری کے تصویری مناظر شہید رہبر(رح) کی ضریح امام رضا(ع) کی صفائی کے دوران لی گئی تصاویر رہبرشہید کی یادگار اور جاودانی میراث  مشہد مقدس میں مقیم افغان مذہبی انجمنوں کی جانب سے حرم امام رضا(ع) میں روایتی انداز میں عزاداری کا انعقاد شہید رہبر (رح) کے سوگوارں کی میزبانی کے لئے مشہد مقدس مکمل طور پر تیار شاہراؤں پرواقع امام رضا(ع) کمپلیکس میں شہید رہبرامت(رح) کے سوگواروں کی میزبانی کے لئے وسیع تیاریاں