آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 334
00:32

2026/07/02

رضوی لائبریری کی جانب سے 20 مراکز کو 33 ہزار392 کتب ارسال 

علنلعن
آستان قدس رضوی کی موبائل اور ٹیلی فون لائبریری کے ذریعے رواں سال کے پہلے تین مہینے میں 33 ہزار392 کتب اندرون ملک او ربیرون ملک میں واقع 20 مراکز کو ارسال کی گئیں۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ آرگنائزیشن آف لائبرریز،میوزیمزاور آستان قدس رضوی کے دستاویزاتی مرکز کے ڈائریکٹر حجت الاسلام والمسلمین سید جلال حسینی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ان میں 29 ہزار462 کتب عطیہ کی گئی اور تین ہزار930 کتب طویل مدتی امانت کی صورت میں اسلامی جمہوریہ ایران اور افغانستان کے مراکز کو بھیجی گئیں۔ 
انہوں نے بتایا کہ کتابیں ارسال کرنے کا یہ سلسلہ سب سے زیادہ رواں سال کے مئی مہینے میں انجام پایا یعنی اس مہینے میں چودہ ہزار 690 کتب ارسال کی گئیں اور باقی کتب دوسرے دو مہینوں میں بھیجی گئیں۔ 
واضح رہے کہ زیادہ تر کتب وصول کرنے والے مراکز مشہد مقدس اور صوبہ خراسان رضوی سے ہیں۔ 
کتب وصول کرنے والے مراکز کا تعارف
سید جلال حسینی نے کہا کہ رواں سال کے پہلے تین مہینے  میں جن مراکز کو کتابیں بھیجی گئیں ان میں سرخس شہر کی امام رضا(ع) مسجد کو چھے ہزار کتب،کاشان شہر کی خاتم الانبیاء مسجد کی لائبریری کو دو ہزار پچاس کتب اور تربت جام کے تعلیمی ادارے کو ایک ہزار پچاس کتابیں بھیجی گئیں۔ 
اسی طرح صوبہ اصفہان کے فریدون شہر کی عوامی لائبریریوں کی انتظامیہ کو پانچ ہزار کتب اور صوبہ خراسان جنوبی کی عوامی لائبریریوں کو بھی پانچ ہزار کتب عطیہ کی گئیں۔ 
اس کے علاوہ مشہد مقدس میں واقع رضوی میڈیسن سروسز انسٹیٹیوٹ کو بھی دوہزار پانچ سو کتب عطیہ کی گئیں اور افغانستان کے صوبہ سمنگان کو ایک ہزار کتب عطیہ کی گئیں۔ 
انہوں نے بتایا کہ اس مدت کے دوران 930 کتب حرم امام رضا(ع) کے دارالتفسیر نے تحویل لے کر تین ہزار کتب بیرجند شہر کی عوامی لائبریریز کو امانت کے طور پر ارسال کیں۔ 
کتاب عطیہ کرنے کی اہمیت اور موضوعاتی تنوع
حجت الاسلام سید جلال حسینی نے بتایا کہ یہ تنظیم مطالعہ کی ثقافت کو رواج دینے اور ملک کی علمی و ثقافتی سرگرمیوں کو مضبوط بنانے کے لئے موبائل لائبریری سے استفادہ کرتے ہوئے کتابیں عطیہ کرتی ہے یا امانت کے طور پر دیتی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ یہ وسائل متعلقہ علمی، ثقافتی اور تعلیمی مراکز کی درخواست اور ان کی لائبریریوں کے سامعین کے مطابق، مختلف مذہبی، ادبی، تاریخی، نفسیاتی، تعلیمی معاونت اور دیگر موضوعات پر مشتمل کتابوں کے مجموعے کی صورت میں تیار اور بھیجے جاتے ہیں۔
واضح رہے کہ مساجد، لائبریریاں، ثقافتی مراکز، تعلیمی و تحقیقی مراکز اور دیگر مراکز کو اگر اہدافی یا طویل مدتی امانتی کتابیں وصول کرنے کی ضرورت ہو تو، درخواست بھیجنے کے بعد، آستان قدس رضوی کی موبائل لائبریری سے کتب حاصل کر سکتے ہیں۔ 


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
مشہد مقدس میں شہید رہبر انقلاب(رح) کی تشییع جنازہ ،عصر حاضر کا سب سے بڑا تاریخی واقعہ ہے   شہید رہبر(رح) کی تشیع جنازہ اور تدفین کے لئے آستان قدس رضوی کا چوتھا اعلامیہ حرم امام رضا(ع) میں واقع شہید رہبر(رح) کے تحائف کا میوزیم اور قرآنی میوزیم کھول دیا گیا ہے شہید رہبر کے تشیع جنازہ میں شرکت کے لئے آستان قدس رضوی کے متولی کا پیغام  بین الاقوامی سطح پر ’’قومو للہ‘‘ نعرے کی تشریح کے لئے نشست کا انعقاد ’’قائد الامۃ‘‘ کے عنوان سے لائیو ٹی وی پروگرام رہبرشہید کے سوگواروں کے لئے کرامت رضوی فاؤنڈیشن کی جانب سے پذیرائي کا وسیع انتظام (( آقای شہید ایران )) نامی چار جلدوں پر مشتمل کتاب منظرعام پر آگئی  شہید رہبر(رح) ایک قرآنی نابغہ اور قرآنی احکامات پرعمل کرنے والی شخصیت تھے؛ استاد پناہی رہبرشہید کے وداع کے ا یام میں حرم مطہر رضوی بند نہيں ہوگا  رہبرشہید ( رحمت اللہ علیہ ) کی یاد میں رضوی کتابخانہ اور میوزیمز میں تعزیتی جلسوں اور خصوصی پروگراموں کا انعقاد  روضہ منورہ امام رضا(ع) کے خدام ، سوگوار زائرین کو کھانے اور رہائش کی خدمات فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں جارجیا کے 130 رکنی مذہبی و ثقافتی وفد کا حرم امام رضا(ع) کے خدام کی جانب سےخصوصی استقبال شہید رہبر(رح) کی تشیع جنازہ کے موقع پر حرم امام رضا(ع) میں 2100 سے زائد طبی عملے کی تعیناتی امام رضا علیہ السلام کے حرم کو جانے والے راستوں میں پانی اور شربت کی سبیلوں اور سقاخانوں کا انتظام  آستان قدس رضوی کے موکبوں کی تیاری کے تصویری مناظر شہید رہبر(رح) کی ضریح امام رضا(ع) کی صفائی کے دوران لی گئی تصاویر رہبرشہید کی یادگار اور جاودانی میراث  مشہد مقدس میں مقیم افغان مذہبی انجمنوں کی جانب سے حرم امام رضا(ع) میں روایتی انداز میں عزاداری کا انعقاد شہید رہبر (رح) کے سوگوارں کی میزبانی کے لئے مشہد مقدس مکمل طور پر تیار شاہراؤں پرواقع امام رضا(ع) کمپلیکس میں شہید رہبرامت(رح) کے سوگواروں کی میزبانی کے لئے وسیع تیاریاں