آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 338
15:55

2026/07/06

شہید رہبر کے چچازاد بھائی نے رہبر کےساتھ برسوں کی رفاقت اور جدوجہد کے واقعات بیان کئے

ترنغ
’’درمحضر حکیم شہید‘‘کے عنوان سے آستان قدس رضوی کی اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن میں اجلاس منعقد ہوا جس میں ’’شہید رہبر یادوں کے آئینے میں‘‘ کے موضوع پر شہید رہبر (رحمت اللہ علیہ) کے چچازاد بھائی سید مجتبیٰ مجتہد زادہ نے ان کے ساتھ برسوں کی رفاقت اور ان کی انقلابی اور جدوجہد سے سرشار زندگی کے واقعات بیان کئے ۔ 

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ ’’درمحضر حکیم شہید‘‘(شہید حکیم کے حضور میں‘‘ کے عنوان سے منعقدہ سلسلہ وار اجلاس آستان قدس رضوی کی اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن میں منعقد کیا گیا جس کا مقصد شہید رہبر(رحمت اللہ علیہ) کی شخصیت،علمی وسماجی اور انقلابی و جہادی پہلوؤں کا از سر نو جائزہ لینا اور ان کے قریبی ساتھیوں کی زبانی واقعات کو محفوظ کرنا ہے ۔ 
اجلاس کے آغاز میں اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کے سماجی و ترویجی شعبہ کے معاون حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر علی الھیٰ خراسانی نے شہید رہبر کے قریبی ساتھیوں کی زبانی واقعات کو ریکارڈ کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آج کی نسل کو شہید رہبر(رحمت اللہ علیہ) کا تعارف صرف تاریخی دستاویزات کے ذریعے ممکن نہیں ہے بلکہ ان لوگوں کی زبانی جو برسوں ان کے ساتھ رہے اور جنہوں نے ان کے ساتھ مل کر جدوجہد کی وہ ان کی انفرادی،سماجی اور انقلابی زندگی کے ان پہلوؤں کو روشن کر سکتے ہیں جو اب تک بیان نہیں ہوئے ۔ 
انہوں نے سید مجتبیٰ زادہ کا تعارف شہید رہبر(رح) کے چچا زاد بھائی اور ان کے دیرینہ ساتھی کے طور پر کراتے ہوئے کہا کہ برسوں پر محیط خاندانی قربت، تحریک کے دور میں ساتھ، اور رہبرِ شہید (رحمت اللہ علیہ) کی شخصیت سے گہری واقفیت، اُن کی زبانی واقعات کو انقلابِ اسلامی کی زبانی تاریخ کا ایک قیمتی حصہ بناتی ہے۔
اجلاس کے دوران اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کے سربراہ ڈاکٹر احد فرامرز قراملکی نے سید مجتبیٰ زادہ کو معاصر خراسان کی زبانی تاریخ کے ممتاز راویوں میں سے قرار دیتے ہوئے کہا کہ معاصر خراسان کی تاریخ میں شاید شاذ و نادر ہی کوئی ایسا اثر انگیز واقعہ ہو جس کے وہ قریبی شاہد اور گواہ نہ ہوں اس لئے ان کی زبان سے ان واقعات کو محفوظ کرنا انقلابی تاریخ کے محققین کے لئے ایک قیمتی اثاثہ ہے ۔ 
سید مجتبیٰ مجتہد زادہ نے اس نشست میں اپنے خاندانی پس منظر اور شہید رہبر (رحمۃ اللہ علیہ) کے ساتھ اپنے رشتے کی وضاحت کرتے ہوئے، اسلامی تحریک کے برسوں کی یادیں بیان کیں اور ۱۵ خرداد کے واقعات کا جائزہ لیتے ہوئے اس دور کے انقلابی  ماحول اور انقلابی قوتوں کے کردار کو بیان کیا۔
انہوں نے انقلابی تحریک اور جد وجہد  کے برسوں میں شہید رہبر (رحمۃ اللہ علیہ) کے ساتھ اپنی پہلی ملاقاتوں اور رفاقت کا ذکر کرتے ہوئے، تحریک کے اعلامیوں کی ترسیل، خفیہ انقلابی سرگرمیوں، انقلابی تحریک کے جلسوں اور انقلاب کی تحریک کی ہدایت میں ان کے موثر کردار کے بارے میں گفتگو کی اور اس دور کی کچھ ان سنی باتیں شرکاء کے سامنے بیان کیں۔
انہوں نے شہید آیت اللہ بہشتی اور انقلاب اسلامی کی دیگر مؤثر شخصیات سے متعلق یادیں بیان کرتے ہوئے کہا کہ شہید رہبر (رحمۃ اللہ علیہ) نے انقلابی جد وجہد  کے تمام برسون اور انقلاب کی فتح کے بعد، دور اندیشی، تدبیر اور عوامی مزاج کے ساتھ، ہمیشہ تاریخی مواقع پر اہم کردار ادا کیا اور اس دور کے بہت سے فیصلوں اور موثر اقدامات نے ان کی موجودگی اور ہدایت سے اپنا راستہ پایا۔
واضح رہے کہ سلسلہ وار اجلاس’’درمحضر حکیم شہید‘‘ میں شہید رہبر کی زندگی،مبارزات اور افکار سے منسلک یادوں اور زبانی بیان کئے گئے واقعات کو بیان کیا گیا ، ان میں محققین،ماہرین اور شہید رہبر کے قریبی ساتھیوں نے شرکت  کی ۔ 


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
عراقی طلبا کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری وزارت خارجہ کے شعبہ انٹرنیشنل ریلشنز کے کالج کے طلباء کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری ملک نیشنل لائبریری اینڈ میوزیم میں ’’جہان؛یک پردہ روشن تر‘‘ کے عنوان سے نمائش کا افتتاح رضوی یونیورسٹی  اور جامعہ المصطفی مشہد برانچ کے درمیان مشترکہ تعاون کا آغاز نقل و حمل، رہائش اور پارکینگ کی توسیع کے لئےحکومت،پارلیمنٹ اورصوبائی انتظامیہ کے ساتھ ہیں؛صوبہ خراسان رضوی سے منتخب ارکان پارلیمان کے بورڈ کے سربراہ کا بیان ایران اور ہندوستان کے مابین باضابطہ فارسی زبان کی تعلیم کے لئے باہمی تعاون کا آغاز حرم امام رضا(ع) میں نصب جالیوں کی زیارت اور فن تعمیر سے متعلق تفصیلات آستان قدس رضوی کے ریسرچ معاونین کا بین الاقوامی امور کے شعبے میں باہمی تعاون میں اضافے پر زور صفوی دور کے وقف  حمام دروازہ کا تعارف ایران سے متعلق میرے ذہن میں پائے جانے والے منفی تاثرات مکمل  طور پرتبدیل ہو گئے؛سنی انفلوئنسر کا بیان تنزانیا سے امام رضا علیہ السلام کے حرم تک عشق و محبت کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ   حرم امام رضا(ع) میں چالیسویں وحدتِ اسلامی کانفرنس کی اختتامی تقریب ہندوستان کے ممتاز عالم دین کی جانب سے اسلامی وحدت کی ضرورت پر تاکید/ برصغیر اوردنیا میں اسلامی بیداری کی ایک جھلک   عالم اسلام کی وحدت میں حضرت امام علی رضا(ع) کی شخصیت کا لافانی عنصر      قائد شہید امت کی دانشمندانہ اسٹریٹیجی نےدشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنادیا حرم امام رضا(ع) میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن کا انعقاد حرم رضوی میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن "میلاد صادقین" کا انعقاد لبنانی رکن  پارلیمنٹ کی آستان قدس کے شعبہ بین الاقوامی امور کے سربراہ سے ملاقات علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی اور امام رضا(ع) یونیورسٹی باہمی تعاون کی توسیع کے راستے پر گامزن افغان شہری کی جانب سے نایاب ڈاک ٹیکٹس آ‎ستان قدس رضوی کو ہدیہ حرم امام رضا(ع)میں عرب زبان زائرین  کے لئے’’امین الامہ، امام المقاومہ‘‘ کے عنوان سے ادبی محفل کا انعقاد