آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : ۳۴۳
۱۶:۱۷

۲۰۲۶/۰۷/۰۶

شہید رہبر (رح) کے سوگوارں کی میزبانی کے لئے مشہد مقدس مکمل طور پر تیار

عیعف
کرامت رضوی فاؤنڈیشن کے سماجی خدمات کے ڈائریکٹرنےشہید رہبر معظم انقلاب اسلامی(رح) کی تشییع جنازے میں آنے والے زائرین اور سوگواروں کے لئے وسیع پیمانے پر خدمات فراہم کرنے کی مکمل تیاری کی خبر دیتے ہوئے کہا کہ کرامت رضوی فاؤنڈیشن کی تمام خدماتی ، رفاہی اور عوامی توانائیاں سوگواروں کی شایان شان میزبانی کے لئے فعال ہیں اور تین دن تک انہیں مکمل فلاحی و رفاہی خدمات فراہم کی جائیں گی۔ 

کرامت رضوی فاؤنڈیشن کے سماجی خدمات کے ڈائریکٹرنےشہید رہبر معظم انقلاب اسلامی(رح) کی تشییع جنازے میں آنے والے زائرین اور سوگواروں کے لئے وسیع پیمانے پر خدمات فراہم کرنے کی مکمل تیاری کی خبر دیتے ہوئے کہا کہ کرامت رضوی فاؤنڈیشن کی تمام خدماتی ، رفاہی اور عوامی توانائیاں سوگواروں کی شایان شان میزبانی کے لئے فعال ہیں اور تین دن تک انہیں مکمل فلاحی و رفاہی خدمات فراہم کی جائیں گی۔ 
کرامت رضوی فاؤنڈیشن کے سماجی خدمات کے ڈائریکٹر جناب جعفر رئیسیان نے آستان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اہلبیت اطہار(ع) کے زائرین اور چاہنے والوں کی خدمت ہمیشہ سے کرامت رضوی فاؤنڈیشن کے بنیادی فرائض میں سے رہی ہے ،شہید رہبر(رح) کے جنازے میں شرکت کرنے والے سوگواروں کے لئے بھی ایک جامع منصوبہ بندی کی گئی ہے تاکہ سوگوار اس روحانی  پروگرام میں سکون اور آسانی سے شرکت کر سکیں۔ 
انہوں نے مشہد مقدس کے مختلف مقامات پر کرامت رضوی فاؤنڈیشن کے مرکزی موکبوں کے قیام کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ شہید شوشتری اسٹریٹ 1 اور 3 پر واقع موکب دارالکرامہ، خدمات فراہم کرنے کے اہم ترین مراکز میں سے ایک ہے جو تین دن تک مسلسل زائرین اور سوگواروں کو رہائش، گرم کھانے کی تقسیم، ہلکے پھلکے ناشتے، منرل واٹر اور شربت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ 
انہوں نے بتایا کہ مشہد مقدس کے خیام چوک پر واقع تربیت بدنی انسٹیٹیوٹ کا موکب بھی خدام اور عوامی رضاکاروں کے توسط سے تین دن رہائش اور کھانے کی خدمات فراہم کرے گا۔ 
انہوں نے باغ خاتون کیمپ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ کمپلیکس جو خاتون چوک اور توس چوک میں واقع ہے ،رہائش اور کھانا فراہم کرنے کے اہم مراکز میں سے ایک ہے  ۔
اس کے علاوہ چمن بلوارپر چمن نمر99 پر واقع زائرسرائے رضوی اور طرق اسٹریٹ پر واقع زائر شہر رضوی بھی سوگواروں کو رہائش اور کھانا فراہم کریں گے ۔ 
جناب رئیسیان زادہ نے کہا کہ خدمات فراہم کرنے کا یہ سلسلہ فقط انہی مراکز تک محدود نہیں ہے بلکہ تین معاون مواکب جن میں موکب شہید شوشتر، موکب رہ باغ رضوان اور موکب سازمان مرکزی شامل ہیں ، تشییع و تدفین کے تین دنوں میں رہائش اور کھانا فراہم کریں گے۔ 
انہوں نے کہا کہ تہ پل محلہ، شہید شوشتر، آیت اللہ واعظ طبسی اور آیت اللہ شیرازی کے سقاخانوں میں ان ایّام کے دوران ٹھنڈا پانی اور شربت کے ذریعہ سوگواروں کی پذیرائی کی جائے گی۔ ۔
اس کے علاوہ حرم امام رضا(ع) کے اطراف میں تیس مواکب لگائے جائیں گے جن کے ذریعے زائرین کو رہائش اور کھانا فراہم کیا جائے گا ۔ 
انہوں نے بتایا کہ میدان بوعلی پر کرامت رضوی فاؤنڈیشن کی بیکری روزانہ کی بنیاد پر چھے ہزار روٹیاں تیار کر کے تقسیم کرے گی ۔
کرامت رضوی فاؤنڈیشن کے سماجی خدمات کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ کرامت رضوی فاؤنڈیشن سے منسلک صوبوں خراسان رضوی، خراسان شمالی اور خراسان جنوبی میں 20 کمپلیکس جو شاہراوں پر واقع ہیں تین دن تک فعال رہیں گے اور روزانہ کی بنیاد پرزائرین اور سوگواروں کو رہائش اور کھانا فراہم کریں گے۔ 
آخر میں ان کا کہنا تھا کہ کرامت رضوی فاؤنڈیشن ؛ کریمانہ میزبانی کی ثقافت کے ذریعہ حضرت امام علی رضا(ع) کی نورانی سیرت پر عمل پیرا ہوتے ہوئے شہید رہبر کے زائرین اور سوگواروں کو خدمات فراہم کرنے کے لئے اپنی تمام صلاحیتیں میدان میں لائے گی ۔ 


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
روضہ منورہ امام رضا(ع) کے خدام ، سوگوار زائرین کو کھانے اور رہائش کی خدمات فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں جارجیا کے 130 رکنی مذہبی و ثقافتی وفد کا حرم امام رضا(ع) کے خدام کی جانب سےخصوصی استقبال شہید رہبر(رح) کی تشیع جنازہ کے موقع پر حرم امام رضا(ع) میں 2100 سے زائد طبی عملے کی تعیناتی امام رضا علیہ السلام کے حرم کو جانے والے راستوں میں پانی اور شربت کی سبیلوں اور سقاخانوں کا انتظام  آستان قدس رضوی کے موکبوں کی تیاری کے تصویری مناظر شہید رہبر(رح) کی ضریح امام رضا(ع) کی صفائی کے دوران لی گئی تصاویر رہبرشہید کی یادگار اور جاودانی میراث  مشہد مقدس میں مقیم افغان مذہبی انجمنوں کی جانب سے حرم امام رضا(ع) میں روایتی انداز میں عزاداری کا انعقاد شہید رہبر (رح) کے سوگوارں کی میزبانی کے لئے مشہد مقدس مکمل طور پر تیار شاہراؤں پرواقع امام رضا(ع) کمپلیکس میں شہید رہبرامت(رح) کے سوگواروں کی میزبانی کے لئے وسیع تیاریاں حرم امام رضا(ع) شہید رہبر(رح) کو وداع کرنے کے لئے مکمل طور پر تیار آٹھویں خورشید امامت کےسائے میں آخری طواف؛مہربان ترین باپ کی آغوش علمدار کا وداع  الغدیر کیوں آج بھی عالم اسلام کے معتبر ترین تحقیقی آثار میں سے ایک ہے؟ شہید رہبر کے چچازاد بھائی نے رہبر کےساتھ برسوں کی رفاقت اور جدوجہد کے واقعات بیان کئے شہید رہبر معظم انقلاب اسلامی کو الوداع کرنے اور تشیع و تدفین سے متعلق آستان قدس رضوی کا دوسرا خصوصی اطلاعیہ حکومت داری ایک جامع پالیسی کے آئینہ میں،  آستان قدس رضوی کی علمی سفارت کاری کی توسیع و ترقی کے لئے لائق اور قابل افراد کی صلاحیتوں سے استفادہ  کرنے پر زور رضوی لائبریری کی جانب سے 20 مراکز کو 33 ہزار392 کتب ارسال  عشق حسینی کی سیکڑوں روایتی رسومات کے ساتھ ایران ایک متحد حسینی انجمن سید الشہداء(ع) کے سوگ میں امام رضا(ع) کی وصیت «فَابْکِ لِلْحُسَیْن» پر لبیک عالم اسلام کی خواتین نے قرآنی محفل کا انعقاد کر کے شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کیا