اس سلسلے میں حرم مطہر رضوی کے ثقافتی اور تبلیغی شعبے نے حرم امام رضا علیہ السلام کے صحنوں اور الگ الگ راستوں میں بڑے بڑے چوکور فریم اور خوبصورت قاب تیارکئے ہیں جن میں آيات قرآنی تحریرہیں اور یا پھر رہبرشہید کی تصاویر نصب کی ہیں ۔
اس مذہبی اور ثقافتی مہم کے تحت بست شیخ طوسی کو امام شہید کی بڑی تصویر کو حرم مطہر رضوی کے گنبد کے پرچم کے درمیان نصرمن اللہ وفتح قریب کے نعرے کے ساتھ سجایا گيا ہے
اسی طرح کی بڑی تصویر صحن پیامبر اعظم کے شمالی ایوان میں لگائي جائے گي تاکہ حرم کے اندر سب سے زیادہ آمد و رفت والے اس راستے میں بصری ماحول سوگواروں اور زائرین کے فراہم کیا جائے
اس کے علاوہ صحن پیامبر اعظم ( ص) میں ہی رہبرانقلاب اسلامی حضرت آيت اللہ سید مجتبی خامنہ ای کی ایک سو میٹر بڑی تصویر نصب کی گئي ہے
جبکہ باب الجواد پر بھی ایک بڑا فریم تیارکیا گيا ہے جس میں رہبرشہید انقلاب اسلامی کی تصویر ہے ۔