آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 374
13:01

2026/07/22

آستان قدس رضوی کی جانب سے بیرون ملک مقیم زائرین کے لئے عطیات و نذورات کی ادائیگی کےطریقوں میں توسیع

15
آستان قدس رضوی کے ادارہ نذورات و عطیات کے ڈائریکٹر جنرل نے بتایا کہ حضرت امام علی رضا(ع) کے بیرونِ ملک مقیم عقیدت مندوں کو سہولیات فراہم کرنے کے پیش نظر نذورات و عطیات کی ادائیگی کے مختلف پلیٹ فارمز بشمول کرپٹو کرنسی کی ادائیگی ،بین الاقوامی اپلیکیشنز اور غیرملکی کرنسی کے اکاؤنٹس کو مزید مستحکم بنایا جا رہا ہے ۔ 

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ آستان قدس رضوی کے ادارہ عطیات و نذورات کے ڈائریکٹر جنرل جناب علی رضا اسماعیل زادہ نے بیرون ملک سے نذورات اور عطیات کی وصول کے طریقوں کو توسیع دینے سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس مقصد کے لئے donate.razavi.ir سیسٹم کو لانچ کیا گیا ہے جس کے ذریعے اب پانچ کرپٹو کرنسیوں،ٹیتھر،ایتھیریم،بٹ کوائن،ڈوج کوائن،کارڈانو کے ذریعے نذورات کی ادائیگی ممکن ہے ۔ 
انہوں نے مزید یہ بتایا کہ یہ سیسٹم اس وقت صارفین کے لئے دستیاب ہے اس پلیٹ فارم  کو توسیع دینے کا مقصد بین الاقوامی زائرین کو نذورات اور عطیات کی ادائیگی میں سہولیات فراہم کرنا ہے ۔
جناب اسماعیل زادہ نے عطیات و نذورات کی ادائیگی کے ایک اور سسٹم نیوکیش اپلیکیشن کا ذکر رکتے ہوئے کہا کہ یہ اپلیکیشن خلیج فارس اور عرب ممالک میں تقریباً بیس فیصد استعمال ہوتی ہے اورایک جائزے کے مطابق ترکی سمیت کئی دیگر ممالک میں بھی استعمال کیا جاتا ہے ۔ 
گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ فی الوقت بیرون ملک سے عطیات و نذورات کی وصولی کے لئے تجارت اور صادرات جیسے بینکوں کے غیرملکی کرنسی اکاؤنٹس اور سوئفٹ کوڈذ استعمال کیا جارہا ہے ،اگرچہ اس شعبے میں بین الاقوامی پابندیاں اور چیلنجز ہیں لیکن چند ایک غیرملکی ممالک میں یہ اکاؤنٹس بدستور اکیٹو ہیں۔ 
انہوں نے بیرون ملک مقیم ایرانیوں کےلئے «nazr.razavi.ir» سسٹم کے ذریعے نذورات و عطیات کی ادائیگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ افراد جن کے پاس ایرانی بینکوں کے اے ٹم کارڈذ ہے اور رومنگ کے ذریعہ ڈائنامک پاس ورڈ(otp) حاصل کرنے کی سہولت ہے وہ اپنی نذورات اور عطیات کو ریال میں ادا کرنے کے لئے ان پلیٹ فارمز کا استعمال کر سکتے ہیں۔ 
جناب اسماعیل زادہ نے بتایا کہ بین الاقوامی سطح پر ادائیگی کے مراحل کو آسان بنانے کے لئے ٹکنیکلی اور قانونی مذاکرات اور جائزے جاری ہیں ، تاکہ مختلف ممالک سے نذورات و عطیات کی وصولی ممکن ہو سکے۔ 
آخر میں انہوں نےتاکید کی کہ اس شعبے کے ماہرین اور فعال افراد سے درخواست ہے کہ وہ نذورات اور عطیات وصول کرنے کے طریقوں کو بہتر بنانے اوربیرون ملک سے ان کی ادائیگی کے پلیٹ فارمز کے ساتھ روابط قائم کرنے لئے اپنی تجاویز اور آراء پیش کریں تاکہ دنیا بھر سے حضرت امام علی رضا(ع) کے عقیدت منداس کار خیر میں شریک ہو سکیں۔ 


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
عراقی طلبا کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری وزارت خارجہ کے شعبہ انٹرنیشنل ریلشنز کے کالج کے طلباء کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری ملک نیشنل لائبریری اینڈ میوزیم میں ’’جہان؛یک پردہ روشن تر‘‘ کے عنوان سے نمائش کا افتتاح رضوی یونیورسٹی  اور جامعہ المصطفی مشہد برانچ کے درمیان مشترکہ تعاون کا آغاز نقل و حمل، رہائش اور پارکینگ کی توسیع کے لئےحکومت،پارلیمنٹ اورصوبائی انتظامیہ کے ساتھ ہیں؛صوبہ خراسان رضوی سے منتخب ارکان پارلیمان کے بورڈ کے سربراہ کا بیان ایران اور ہندوستان کے مابین باضابطہ فارسی زبان کی تعلیم کے لئے باہمی تعاون کا آغاز حرم امام رضا(ع) میں نصب جالیوں کی زیارت اور فن تعمیر سے متعلق تفصیلات آستان قدس رضوی کے ریسرچ معاونین کا بین الاقوامی امور کے شعبے میں باہمی تعاون میں اضافے پر زور صفوی دور کے وقف  حمام دروازہ کا تعارف ایران سے متعلق میرے ذہن میں پائے جانے والے منفی تاثرات مکمل  طور پرتبدیل ہو گئے؛سنی انفلوئنسر کا بیان تنزانیا سے امام رضا علیہ السلام کے حرم تک عشق و محبت کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ   حرم امام رضا(ع) میں چالیسویں وحدتِ اسلامی کانفرنس کی اختتامی تقریب ہندوستان کے ممتاز عالم دین کی جانب سے اسلامی وحدت کی ضرورت پر تاکید/ برصغیر اوردنیا میں اسلامی بیداری کی ایک جھلک   عالم اسلام کی وحدت میں حضرت امام علی رضا(ع) کی شخصیت کا لافانی عنصر      قائد شہید امت کی دانشمندانہ اسٹریٹیجی نےدشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنادیا حرم امام رضا(ع) میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن کا انعقاد حرم رضوی میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن "میلاد صادقین" کا انعقاد لبنانی رکن  پارلیمنٹ کی آستان قدس کے شعبہ بین الاقوامی امور کے سربراہ سے ملاقات علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی اور امام رضا(ع) یونیورسٹی باہمی تعاون کی توسیع کے راستے پر گامزن افغان شہری کی جانب سے نایاب ڈاک ٹیکٹس آ‎ستان قدس رضوی کو ہدیہ حرم امام رضا(ع)میں عرب زبان زائرین  کے لئے’’امین الامہ، امام المقاومہ‘‘ کے عنوان سے ادبی محفل کا انعقاد