آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 425
12:26

2026/08/26

’’آستان شفا‘‘ میں امام رضا(ع) کے 2005 زائرین کو 3615طبی خدمات کی فراہمی

لثق
کرامت رضوی فاؤنڈیشن کی جانب سے باغ رضوان میں دارالکرامہ موکب پر دارالشفا شعبہ کی سربراہ نے بتایا کہ ماہ صفر کے آخری ایّام میں حضرت رضا(ع) کے 2005 زائرین کو 3615 طبی خدمات فراہم کی گئی ہیں ،ان طبی خدمات کے مجموعی مالی اخراجات چھے ارب 749 ملین ریال ہے ۔

موکب دارالکرامہ کے شعبہ درالشفا کی سربراہ محترمہ معصومہ سفید سنگی نے آستان نیوز کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ماہ صفر کے آخری ایّام میں ’’آستان شفا‘‘ کے طبی عملے نے مجموعی طور پر امام رضا(ع) کے 2005 زائرین کو 3615 طبی خدمات فراہم کی ہیں۔
انہوں نے ہ بتایا کہ ’’آستان شفا‘‘ پر فراہم کی جانے والی طبی خدمات کا بڑا حصہ طبی معائنے پر مشتمل تھا اور اس دوران 1430 زائرین کا ڈاکٹرز کے ذریعے طبی معائنہ کیا گیا ، نیز1430 افراد کو ادویات فراہم کی گئیں تاکہ طبی خدمات کے ساتھ ساتھ زائرین اپنی دوائیوں کی ضروریات بھی موقع پر پوری کر سکیں ۔
محترمہ سفید سنگی نے  کہا کہ چار سو مریضوں کو بغیر نسخے (otc) کے ادویات فراہم کی گئی اور180 زائرین کو ٹریج(مریضوں کی درجہ بندی) کی خدمات فراہم کی گئیں۔
انہوں نے 175 نرسنگ خدمات فراہم کرنے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ تمام طبی خدمات حضرت امام علی بن موسیٰ الرضا علیہ السلام کے زائرین کی خدمت کے جذبے کے تحت فراہم کی گئیں۔
گفتگو کے آخر میں ان کا کہنا تھا کہ کرامت رضوی فاؤنڈیشن کی جانب سے طبی خدمات کی ماہ صفر کے آخری ایام میں فراہمی ایجنڈے کا حصہ تھیں تاکہ زائرین طبی سہولیات سے مستفید ہو کر سکون سے زیارت کر سکیں۔


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
رہبر کے گھرانے سے متعلق شہداء سے آستان قدس رضوی کے متولی کی ملاقات آستان قدس رضوی کے متولی کی شہید علی اور شہید مرتضیٰ لاریجانی کے معزز گھرانے سے ملاقات میناب کے شجرہ طیبہ اسکول کے گلزارشہد کے مناظر اور ماحول کی تصویرکشی کے عالمی مقابلہ سےمتعلق پریس کانفرنس امام زمانہ (عج) کی امامت کے آغاز کے موقع پر ضریح مطہر امام رضا(ع) کی غبار روبی کی رسومات حرم امام رضا(ع) کی ضریح مطہر کی صفائی کے مراسم رضوی ہسپتال اور افغانستان کے شفاخانہ حبیب یار کے درمیان تعاون کا سمجھوتہ رہبرشہید کی یاد میں 20 ہزار متبرک کھانے تقسیم امام شہید امت کی تدفین کے چہلم میں چار ملکوں کے قاریوں کی شرکت سے قرآنی محفل کا انعقاد عراق کے علمی مراکز کے ساتھ علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی کا تمدنی رشتہ امام رضا علیہ السلام کی ضریح کے غلافوں کے وقف کی تاریخ آستان قدس رضوی کے متولی نے مرکزی کتابخانے کا دورہ کیا امام رضا علیہ السلام کی زیارت آخرت کے سخت ترین لمحات کے لئے الہی ضمانت   عرب زبان خواتین کے لئے ’’ حَیَّ عَلَی عَزَاءِ الْأَنِیسِ (ع)‘‘ کے عنوان سے عزاداری کے خصوصی پروگرام کا انعقاد ’’آستان شفا‘‘ میں امام رضا(ع) کے 2005 زائرین کو 3615طبی خدمات کی فراہمی دارالحجہ؛ فداکاری اور خدمت کی ثقافت کا مظہر حرم امام رضا(ع) کے گنبد مطہر کا پرچم اور ضریح مطہر کی چادر تبدیل کرنے کے مراسم نوغان کی خواتین کے اجتماع میں بڑی تعداد میں سرخ پرچم ’’ایران امام رضا(ع)‘‘ کے عنوان سے ثقافتی موکب حرم امام رضا(ع) کے باغ رضوان میں ’’دارالکرامہ‘‘ موکب لگایا گیا حرم امام رضا(ع) میں شہادت امام رضا(ع) کی مناسبت سے عزاداری کا انعقاد شہادت امام ہشتم(ع) کے موقع پر مشہد مقدس کے محلہ نوغان کی خواتین کی جانب سے سوگواری اور عزاداری