موکب دارالکرامہ کے شعبہ درالشفا کی سربراہ محترمہ معصومہ سفید سنگی نے آستان نیوز کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ماہ صفر کے آخری ایّام میں ’’آستان شفا‘‘ کے طبی عملے نے مجموعی طور پر امام رضا(ع) کے 2005 زائرین کو 3615 طبی خدمات فراہم کی ہیں۔
انہوں نے ہ بتایا کہ ’’آستان شفا‘‘ پر فراہم کی جانے والی طبی خدمات کا بڑا حصہ طبی معائنے پر مشتمل تھا اور اس دوران 1430 زائرین کا ڈاکٹرز کے ذریعے طبی معائنہ کیا گیا ، نیز1430 افراد کو ادویات فراہم کی گئیں تاکہ طبی خدمات کے ساتھ ساتھ زائرین اپنی دوائیوں کی ضروریات بھی موقع پر پوری کر سکیں ۔
محترمہ سفید سنگی نے کہا کہ چار سو مریضوں کو بغیر نسخے (otc) کے ادویات فراہم کی گئی اور180 زائرین کو ٹریج(مریضوں کی درجہ بندی) کی خدمات فراہم کی گئیں۔
انہوں نے 175 نرسنگ خدمات فراہم کرنے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ تمام طبی خدمات حضرت امام علی بن موسیٰ الرضا علیہ السلام کے زائرین کی خدمت کے جذبے کے تحت فراہم کی گئیں۔
گفتگو کے آخر میں ان کا کہنا تھا کہ کرامت رضوی فاؤنڈیشن کی جانب سے طبی خدمات کی ماہ صفر کے آخری ایام میں فراہمی ایجنڈے کا حصہ تھیں تاکہ زائرین طبی سہولیات سے مستفید ہو کر سکون سے زیارت کر سکیں۔