آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 426
12:27

2026/08/26

عرب زبان خواتین کے لئے ’’ حَیَّ عَلَی عَزَاءِ الْأَنِیسِ (ع)‘‘ کے عنوان سے عزاداری کے خصوصی پروگرام کا انعقاد

لقی
شب شہادت امام رضا(ع) کے موقع پر شاہ خراسان حضرت امام علی رضا(ع)کے حضور میں عقیدت و محبت کا اظہار کرنے کے لئے عرب زبان خواتین کے لئے عزاداری و سوگواری کا خصوصی پروگرام منعقد کیا گیا۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ حرم امام رضا(ع) کے ادارہ غیرملکی زائرین کے شعبہ برصغیر کی جانب سے حرم امام رضا(ع) کے رواق غدیر میں  عزاداری کا یہ خصوصی پروگرام منعقد کیا گیا، پروگرام کا آغاز قرآن کریم کی تلاوت سے ہوا۔
عزاداری کے اس پروگرام میں عراق کی عرب زبان خواتین،عتبہ حسینی ، عتبہ عباسی اور عتبہ کاظمیہ کی خادمات نے شرکت کی،پروگرام میں اہلبیت(ع) کے مصائب بیان کئے گئے جس سے رواق غدیر سوگ میں ڈوب گیا۔
امام رضا(ع) کے بلند مقام کی وضاحت
عتبہ کاظمیہ کی خادمہ اور عرب زبان اسلامک اسکالر محترمہ خانم زاکیہ العاملی نے حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے بلند و بالا مقام کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ امام رضا علیہ السلام کا اللہ کے نزدیک بہت بڑا مقام ہے اور یہی وجہ ہے کہ امام رضا(ع) کی زیارت کا ثواب بہت زیادہ ہے ۔
انہوں نے کہا کہ امام رضا(ع) کی عنایات صرف دنیا تک محدود نہیں بلکہ آخرت ،برزخ اور قیامت کے مشکل مقامات پر بھی زائرین کو شامل ہوں گی،البتہ زائرین کو ایسی توقع نہیں رکھنی چاہئے کہ تمام حاجتیں ان کی قبول ہوں۔
خانم العاملی نے امام رضا(ع) کی زیارت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جوبھی امام رضا(ع) کی زیارت کرتا ہے یقیناً وہ اثنا عشری شیعہ ہوتا ہے اس لئے امام رضا(ع) کے زائر کا قیامت کے دن خاص مقام ہوگا۔
امام رضا(ع) کی زیارت سے دل کو سکون ملتا ہے
عتبہ حسینی کی خادمہ محترمہ زینب تمار نے عزاداری کے اس پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امام رضا(ع) کی زیارت سے دل کو سکون ملتا ہے ، اس لئے میں ہر سال امام رضا(ع) کی زیارت کرنے آتی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ امام رضا(ع) کی زیارت ہم شیعوں کے لئے اعزاز ہے میں اللہ سے دعا کرتی ہوں کہ وہ تمام افراد جو اب تک زیارت کی سعادت حاصل نہیں کر سکے ، اللہ انہیں زیارت کا شرف عطا فرمائے۔
امام رضا(ع) روؤف اور مہربان امام  ہیں
عتبہ کاظمیہ کی خادمہ محترمہ یسر علی نے آستان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں ہر سال امام رضا(ع) کی شہادت کے ایّام میں مشہد مقدس آتی ہوں اور دیگر عرب زبان خواتین کے ساتھ امام کے سوگ میں شریک ہوتی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ امام رضا(ع) روؤف اور مہربان امام ہیں، دعا ہے کہ تمام مومنین و مومنات کی حاجتیں امام کے صدقے پوری ہوں اور جو بھی آپ کے در پر امید لے کر آیا ہے نا امید واپس نہ لوٹے۔


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
عالمی سائنسی اولمپیاڈکے 60 میڈلز جیتنے والے طلبا اور قومی داخلہ ٹیسٹ کے ٹاپ رینک ہولڈرز کو حرم امام رضا(ع) میں خراج تحسین علم و ترقی کی راہ میں خدا سے رابطہ برقرار رکھیں؛ آیت اللہ احمد مروی اہلبیت(ع) کی محبت ، ایرانی اور عراقی عوام کے مابین نہ ٹوٹنے والا رشتہ ہے؛آیت اللہ احمد مروی ایران اور عراق کا محاذ ایک ہی ہے؛ شیخ حسن السعدی شعبہ بین الاقوامی امور میں دارالعلم کا سلسلہ علمی مرکز تک قم یونیورسٹی میں عالمی کانگریس حضرت رضا(ع) کے اجلاس کے انعقاد کے تقاضوں کا جائزہ لیا گیا عراق کے موکب داروں نے حرم امام رضا(ع) کے رواق دارالذکر میں بھائی چارگی کا نعرہ بلند کیا ایرانی قوم کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کے صلے میں عراقی موکب داروں کی تجلیل و تکریم کے لئے تقریب کا انعقاد جب دنیا کے معمار کسی صدمے کو تسکین دینے کے لئے ہم آواز بن جاتے ہیں عالمی کانگریس حضرت رضا(ع) کی پچیسویں پری کانفرنس کا قم میں انعقاد ملکی سلامتی،جغرافیائی سالمیت اور معیشت کے تحفظ میں قبائلی افراد پیش پیش ہیں؛ آیت اللہ احمد مروی حرم مطہری رضوی کا انگریزی شعبہ اہل بیت‏‏ (ع )  کی تعلیمات کو دنیا میں عام کرنے کی سمت ایک اہم قدم آستان قدس رضوی کو حرم امام حسین(ع) کا پرچم ہدیہ کیا گیا ایسے ملک میں نماز قائم کرنا جس میں اسلامِ نابِ محمدی(ص) کا پرچم بلند ہے ،اہم ترین امور میں شامل ہے؛ رہبر معظم انقلاب کا بیان نماز کی ترویج کا آغاز نمازیوں کے کردار و عمل سے ہوتا ہے؛ آیت اللہ احمد مروی  صدرمملکت کا اقوام متحدہ میں خطاب باعثِ افتخار تھا؛ آیت اللہ مروی ’’اِنعاشُ العَقل‘‘ کے ابتدائی دورے کی اختتامی تقریب کا انعقاد « مصحف الحسین (ع)»؛ امام حسین (ع) کے دست مبارک سے تحریرکردہ قرآں کے کچھ اوراق کی اشاعت آيت اللہ العظمی شبیری زنجانی کی رحلت پر آستان قدس رضوی کے متولی کا تعزیتی پیغام   امام رضا(ع) انٹرنیشنل یونیورسٹی میں غیرملکی طلبا کو داخلہ دینے کی صلاحیت موجودہ حد سے کئی گنا زیادہ ہے  عطیات کے عمل میں شفافیت؛آستان قدس رضوی کے لئے عوامی عطیات میں اضافے کا باعث بنی