آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 442
01:06

2026/08/31

حرم امام رضا(ع)میں عرب زبان زائرین  کے لئے’’امین الامہ، امام المقاومہ‘‘ کے عنوان سے ادبی محفل کا انعقاد

لسث
ہفتہ وحدت کے پرمسرت ایّام کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) کے عرب زبان زائرین کے لئے ’’امین الامہ، امام المقاومہ‘‘ کے عنوان سے شبِ شعر اور ادبی محفل کا انعقاد کیا گیا۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ اس ادبی محفل کا انعقاد حرم امام رضا(ع) کے ادارہ غیرملکی زائرین کے شعبہ مغربی ایشیا کے زیراہتمام حرم امام رضا(ع) کے صحن غدیر میں ہفتہ وحدت کی مناسبت سے کیا گیا۔
اس ادبی محفل میں جہاں شعر، روحانیت، فکر اور وحدت سب یکجا تھے ، شعرائے کرام نے پیغمبر گرامی اسلام(ص) ، شہید رہبر انقلاب(رح) اور مقاومتی محاذ کے سلسلے میں اپنی عقیدت کا اظہار اشعار کی صورت میں کیا۔
مختلف عرب ممالک منجملہ عراق، بحرین، لبنان، شام، کویت، عمان اور سعودی عرب سے آنے والے عرب زبان زائرین نے جو اہل بیت (ع) کی محبت سے لبریز دلوں کے ساتھ جمع ہوئےتھے، اس ادبی اور شعری محفل کو چار چاند لگا دیئے ۔
عراق سے سمیرالمقبل، عمان سے علی عقیل الواطی،جبل عامل لبنان سے محمد علی الترحیمی ، ایران کے عرب زبان شعراء جناب ڈاکٹر علی سالمی اور جناب صلاح حدادی ان جملہ  شعراء ميں تھے جنہوں نے اپنے اشعار سے مسلم اقوام کے مابین ثقافتی اور ادبی رشتے کا خوبصورت منظر پیش کیا۔
اس شبِ شعر میں شاعروں کے اشعار کے کچھ حصے رسول اکرم (ص) کی شخصیت اور مسلمانوں کے درمیان محبت، بھائی چارے اور یکجہتی کے قیام میں آپ کے کردار سے متعلق تھے۔
اس تقریب میں شہید رہبر انقلاب اور مقاومت کے بارے میں بھی اشعار پڑھے گئے اور شاعروں نے شعر کی زبان میں امت اسلامی کے استحکام، عزت اور اتحاد پر زور دیا۔
حجت الاسلام سید مہدی البع پ نے اس ادبی محفل کے دوران پیغمبر گرامی اسلامی کی کریمانہ اور رحمتوں سے سرشار شخصیت پر روشنی ڈالی ۔
انہوں نے رسول اکرم (ص) کی اخلاقی سیرت کو بیان کرتے ہوئے مہربانی اور رحمت کو آپ کی شخصیت کی اہم ترین خصوصیات قرار دیا اور کہا کہ پیغمبر اسلام (ص) لوگوں کے ساتھ، حتیٰ کہ مخالفین کے ساتھ بھی، اخلاق، درگزر اور محبت سے پیش آتے تھے۔
انہوں نے  کہا کہ رسول اللہ (ص) کی سیرت کو صرف آپ کے فضائل بیان کرنے سے نہیں سمجھا جا سکتا، بلکہ مسلمانوں کو چاہیے کہ ان اخلاقیات کو اپنے معاشرتی تعلقات اور دوسروں کے میل جول میں اپنائیں۔
واضح رہے کہ شبِ شعر اور ادبی محفل’’امین الامہ، امام المقاومہ‘‘ کا حرم امام رضا(ع) میں انعقاد عرب زبان شعراء کے لئے اپنی عقیدت و محبت کا اظہار کرنے کا بہترین موقع تھا جسے حاضرین کی جانب سے  خوب پذیرائی ملی ۔


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
حرم رضوی میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن "میلاد صادقین" کا انعقاد لبنانی رکن  پارلیمنٹ کی آستان قدس کے شعبہ بین الاقوامی امور کے سربراہ سے ملاقات علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی اور امام رضا(ع) یونیورسٹی باہمی تعاون کی توسیع کے راستے پر گامزن افغان شہری کی جانب سے نایاب ڈاک ٹیکٹس آ‎ستان قدس رضوی کو ہدیہ حرم امام رضا(ع)میں عرب زبان زائرین  کے لئے’’امین الامہ، امام المقاومہ‘‘ کے عنوان سے ادبی محفل کا انعقاد رہبر کے گھرانے سے متعلق شہداء سے آستان قدس رضوی کے متولی کی ملاقات آستان قدس رضوی کے متولی کی شہید علی اور شہید مرتضیٰ لاریجانی کے معزز گھرانے سے ملاقات میناب کے شجرہ طیبہ اسکول کے گلزارشہد کے مناظر اور ماحول کی تصویرکشی کے عالمی مقابلہ سےمتعلق پریس کانفرنس امام زمانہ (عج) کی امامت کے آغاز کے موقع پر ضریح مطہر امام رضا(ع) کی غبار روبی کی رسومات حرم امام رضا(ع) کی ضریح مطہر کی صفائی کے مراسم رضوی ہسپتال اور افغانستان کے شفاخانہ حبیب یار کے درمیان تعاون کا سمجھوتہ رہبرشہید کی یاد میں 20 ہزار متبرک کھانے تقسیم امام شہید امت کی تدفین کے چہلم میں چار ملکوں کے قاریوں کی شرکت سے قرآنی محفل کا انعقاد عراق کے علمی مراکز کے ساتھ علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی کا تمدنی رشتہ امام رضا علیہ السلام کی ضریح کے غلافوں کے وقف کی تاریخ آستان قدس رضوی کے متولی نے مرکزی کتابخانے کا دورہ کیا امام رضا علیہ السلام کی زیارت آخرت کے سخت ترین لمحات کے لئے الہی ضمانت   عرب زبان خواتین کے لئے ’’ حَیَّ عَلَی عَزَاءِ الْأَنِیسِ (ع)‘‘ کے عنوان سے عزاداری کے خصوصی پروگرام کا انعقاد ’’آستان شفا‘‘ میں امام رضا(ع) کے 2005 زائرین کو 3615طبی خدمات کی فراہمی دارالحجہ؛ فداکاری اور خدمت کی ثقافت کا مظہر حرم امام رضا(ع) کے گنبد مطہر کا پرچم اور ضریح مطہر کی چادر تبدیل کرنے کے مراسم