آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : ۴۵
۰۸:۳۵

۲۰۲۵/۱۱/۱۵

ریمدان بارڈر؛امام ہشتم(ع) کے زائرین سے محبت اور خدمت کی سرحد

ریمدان بارڈر؛امام ہشتم(ع) کے زائرین سے محبت اور خدمت کی سرحد
اسلامی جمہوریہ ایران کے مشرقی حصے میں واقع صوبہ سیستان و بلوچستان اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے درمیان محبت کی کرنیں پھوٹ رہی ہیں ایسی جگہ جو محض ایک سرحد نہیں بلکہ عاشق دلوں کی پناہ گاہ بننے جارہی ہے ۔ 

امام رضا(ع) ثقافتی و فلاحی کمپلیکس اور زائر سرا ایک ایسا منصوبہ ہے جوآستان قدس رضوی کی کرامت رضوی فاؤنڈیشن کے ذریعے ریمدان بارڈر کو امید کے مرکز میں بدلنے والا ہے ۔ 
آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ ہر سال ہزاروں پاکستانی زائرین ریمدان بارڈر سے گزرتے ہیں ،اس بارڈر پر اب تک دھوپ اور مٹی کے سوا کچھ نہیں تھا نہ آرام کے لئے سایہ نہ کوئی علاج کی جگہ اور نہ ہی دل کو سکون دینے کے لئے مسجد تھی۔ 
آستان قدس رضوی کی کرامت رضوی فاؤنڈیشن نے میرجاوہ بارڈر پر واقع امام رضا(ع) فلاحی کمپلیکس کو مدّ نظر رکھتے ہوئے ریمدان بارڈر پر بھی ایک نیا منصوبہ شروع کیا ہے ،ایک ایسا منصوبہ جس کے تحت اٹھارہ ایکٹر رقبے پر ایک شایان شان فلاحی کمپلیکس تعمیر کیا جا رہا ہے ۔ یہ کمپلیکس صرف ایک زائر سرا نہیں ہوگا بلکہ کرامت و محبت کا ایک چھوٹا سا شہر ہوگا، جس کے وسط میں نماز پڑھنے کے لئے ایک مسجد، زائرین اور مقامی افراد کے لئے ایک کلینک ، بازار،ریسٹورینٹ،پمپ اسٹیشن،چائیلڈ پارک،اور ویسع پارکینگ شامل ہیں۔ 
یہ تمام تعمیرات مقامی طرز معماری کو مدّ نظر رکھتے ہوئے انجام دی جا رہی ہیں،تاکہ صوبہ سیستان کی شناخت محفوظ رہے ۔ 

میرجاوہ بارڈر؛ خدمت کا ایک کامیاب تجربہ
میرجاوہ بارڈر پر تعمیر کئے جانے والے کمپلیکس کے کامیاب تجربے نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ محروم زمین پر بھی کرامت سے عمارت تعمیر کی جا سکتی ہے جس طرح میرجاوہ پر پاکستانی زائرین کے لئے ایک پناہ گاہ امام رضا(ع) کےسائے میں قائم کی گئی ہے اسی طرح ریمدان کو بھی اسی طرح تبدیل کیا جا رہا ہے ،اس تبدیلی سے نہ صرف زائرین کو سہولیات فراہم ہوں گی بلکہ علاقے کے نوجوانوں کے لئے روزگار بھی فراہم ہوگا۔ 
اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں عوام اور مخیّر افراد کے تعاون کا بنیادی کردار ہے بلکہ تمام ایسے افراد کو دعوت عام دی جاتی ہے جو خدمت کرنا چاہتے ہیں۔ اس کمپلیکس کی ہر اینٹ عشق و محبت کی علامت ہے ،امام رضا(ع) سے اور ان کے زائرین سے محبت۔ 
وہ رستہ جو پیاس اور تھکاوٹ والا راستہ تھا عنقریب روشنیوں کا مرکز بننے والا ہے اور امام رضا علیہ السلام کا ایران ایک بار پھر دنیا کو کرامت کا چہرہ دکھائے گا۔
نیوز رپورٹر: امیر علی مقدم
اہم الفاظ: آستان قدس رضوی، حرم امام رضا(ع)، کرامت رضوی فاؤنڈیشن،ریمدان بارڈر،ایران،پاکستان،میرجاوہ،زائرسرا


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • پیشنهاد سردبیر
  • تازہ ترین خبریں۔
پاکستانی زائرین کے ایک گروپ کا حرم امام رضا(ع) میں منعقدہ ’’رواق خدمت‘‘ نمائش کا دورہ عید غدیر کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن کا انعقاد عید غدیر کے دن حرم امام رضا(ع) میں غدیر کے اعمال کی ادائیگی باب الحوائج(ع) کا یوم ولادت باسعادت اور آپؑ کی لازوال میراث کی تجلی رضوی لائبریری میں حضرت امام علی(ع) سے منسوب دعا و مناجات کے 508 سالہ قدیمی قلمی نسخے سے نقاب کشائی حرم امام رضا(ع) کے ولایت ہال میں عید غدیر کے جشن کا انعقاد شب عید غدیر کے موقع پر حرم امام رضا(ع) کی پھولوں سے سجاوٹ حرم امام رضا(ع) میں’’نصر من اللہ‘‘ کے عنوان سے خصوصی پروگرام کا انعقاد سرخس؛ بین الاقوامی ٹرانزٹ اور سرمایہ کاری کا سنہری دروازہ عید غدیر کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) کی پھولوں سے سجاوٹ اسلامی جمہوریہ ایران کی عزت و اقتدار؛ولایت سے تمسک اور قومی یکجہتی کا نتیجہ ہے ؛ آیت اللہ احمد مروی روضہ منورہ امیرالمؤمنین حضرت علی(ع) کی جانب سے حرم رضوی کو غدیری پرچم ہدیہ کیا گیا حرم امام رضا(ع) میں عرب زبان زائرین کے لئے دعائے عرفہ کے مراسم ’’زیرسایہ خورشید‘‘ کاروان کے تحت پاکستان میں امریکی قونصل خانے کے سامنے احتجاج کے دوران زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کاروان ’’زیر سایہ خورشید‘‘ کی پاکستان کے شہر حیدرآباد میں ہونے والی نماز جمعہ میں شرکت رہبرِشہید معظم انقلاب اسلامی ؛ اصلی روشن خیالی کا نمونہ تھے 2026 میں قالین کی پیداوار اور تجارت میں توسیع، آستان قدس رضوی کی قالین کمپنی کا ایجنڈا  ملِک نیشنل لائبریری کا خزانہ؛ کاتبانِ کلام وحی کے تخلیقاتی فن کا محافظ ایران کی ’’جنوبی بندرگاہوں کا جغرافیہ‘‘ نامی کتاب کے اشاعتی منصوبے کا آغاز پانچ براعظموں سے مشرف ہونے والے زائرین کی میزبانی کے لئے رضوی موقوفات اہم خدماتی مراکز پاکستان; مقاومتی محاذ کا طاقتور بازو ہے ؛ حجت الاسلام امینی خواہ