آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 453
00:33

2026/09/12

تنزانیا سے امام رضا علیہ السلام کے حرم تک عشق و محبت کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ  

ذبز
 بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس کے موقع پر، امام رضا علیہ السلام کے حرم مطہر میں پوری دنیا سے زائرین اور علما و دانشوروں کی موجودگي نے مسلمانوں کے درمیان معنوی اتحاد و یگانگت کے شاندار مناظر رقم کئے ایسا اتحاد جس نے جغرافیائي اور مذہبی سرحدوں کو بے معنی بنادیا ۔

 اس موقع پر تنزانیا کے مسلم دانشور اور مذہبی رہنما موسی احمد نے جو مالکی مذہب کے پیرو ہیں آستان نیوز سے گفتگو کے دوران ایران میں اپنی موجودگی کے واقعات اور تجربات بیان کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کو اسلامی مذاہب کے پیروؤں کے درمیان پرامن بقائے باہمی کا بے مثال نمونہ قرار دیا۔
 
ایران؛ اتحاد و فداکاری کی زندہ علامت

تنزانیا کے مسلم دانشور  موسی احمد نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ انہوں نے ایران میں اتحاد اور پرامن بقائے باہمی کے ایسے ایسے نمونے دیکھے ہیں جن کی دنیا میں کہیں اور  مثال نہيں ملتی کہا کہ ایرانی عوام کی سخاوت و بخشش و عطا وہ بھی غیر ملکی دباؤ اور جنگ کے حالات میں انتہائي حیرت انگیز ہے  
ان کا کہنا تھا کہ آپ جب ایران میں ہوں تو پھر بیرونی دباؤ اور خطرات کا ذرہ برابر بھی احساس نہيں ہوتا کیونکہ ایرانی عوام اسی سخاوت و فداکاری کے جذبے کے ساتھ اپنی معمول کی زندگي بسر کررہے ہيں اور یہ جذبہ و حوصلہ سبھی اقوام کے لئے ایک بہترین درس ہے ۔

امام رضاعلیہ السلام ؛ عالمی اتحاد و مذاکرات کا محور

 تنزانیا کے مسلم دانشور  موسی احمد نے امام رضا علیہ السلام کو امام گفتگو اور وحدت قرار دیا اور اس سوال کے جواب میں کہ سیرت رضوی آج کی دنیا میں اتحاد و یکجہتی کی تقویت میں کتنا موثر کردار ادا کرسکتی ہے کہا کہ امام رضا علیہ السلام امت اسلامیہ کے لئے ایک آفاقی نمونہ بن سکتے ہیں اور مختلف ادیان و مذاہب کے پیروؤں کے ساتھ امام رضا علیہ السلام کا سلوک اور رویّہ پورے عالم اسلام کے لئے چراغ راہ ہے تاکہ اختلافات سے بالاتر ہو کر اتحاد کی جانب قدم آگے بڑھایا جاسکے ۔  
 تنزانیا کے مسلمانوں کے حالات
 موسی احمد نے اپنے ملک میں مسلمانوں کی صورتحال کے بارے میں کہا کہ تنزانیا میں شیعہ مسلمان کم تعداد ہونے کے بعد بھی کامیاب ہیں ان کی اکثریت تجارت اور بزنس کرتی ہے ۔
انہوں نے سنی مسلمانوں کے بارے میں بھی کہا کہ تنزانیا میں تاریخ اسلام ایرانیوں کی آمد اور اس کے بعد عمانیوں کی آمد سے معرض وجود میں آئی ہے اور ان دونوں اقوام سے تنزانیا میں اسلام کا گہرا رشتہ ہے اس تاریخی موجودگي نے نہ صرف مسلم معاشرے پر اپنا اثرمرتب کیا بلکہ اس علاقے میں مالکی مذہب کی ترویج اور فروغ پر بھی منتج ہوئی ۔
عمانی تاجروں کی تنزانیا میں ہجرت اس بات کا باعث بنی کہ سنی مسلمان بھی اقتصادی اور سماجی اعتبار سے مضبوط ہوں اور اسی سلسلے نے تنزانیا کے مسلمانوں کے موجودہ ڈھانچے کو تشکیل دیا ہے ۔


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
ملک نیشنل لائبریری اینڈ میوزیم میں ’’جہان؛یک پردہ روشن تر‘‘ کے عنوان سے نمائش کا افتتاح رضوی یونیورسٹی  اور جامعہ المصطفی مشہد برانچ کے درمیان مشترکہ تعاون کا آغاز نقل و حمل، رہائش اور پارکینگ کی توسیع کے لئےحکومت،پارلیمنٹ اورصوبائی انتظامیہ کے ساتھ ہیں؛صوبہ خراسان رضوی سے منتخب ارکان پارلیمان کے بورڈ کے سربراہ کا بیان ایران اور ہندوستان کے مابین باضابطہ فارسی زبان کی تعلیم کے لئے باہمی تعاون کا آغاز حرم امام رضا(ع) میں نصب جالیوں کی زیارت اور فن تعمیر سے متعلق تفصیلات آستان قدس رضوی کے ریسرچ معاونین کا بین الاقوامی امور کے شعبے میں باہمی تعاون میں اضافے پر زور صفوی دور کے وقف  حمام دروازہ کا تعارف ایران سے متعلق میرے ذہن میں پائے جانے والے منفی تاثرات مکمل  طور پرتبدیل ہو گئے؛سنی انفلوئنسر کا بیان تنزانیا سے امام رضا علیہ السلام کے حرم تک عشق و محبت کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ   حرم امام رضا(ع) میں چالیسویں وحدتِ اسلامی کانفرنس کی اختتامی تقریب ہندوستان کے ممتاز عالم دین کی جانب سے اسلامی وحدت کی ضرورت پر تاکید/ برصغیر اوردنیا میں اسلامی بیداری کی ایک جھلک   عالم اسلام کی وحدت میں حضرت امام علی رضا(ع) کی شخصیت کا لافانی عنصر      قائد شہید امت کی دانشمندانہ اسٹریٹیجی نےدشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنادیا حرم امام رضا(ع) میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن کا انعقاد حرم رضوی میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن "میلاد صادقین" کا انعقاد لبنانی رکن  پارلیمنٹ کی آستان قدس کے شعبہ بین الاقوامی امور کے سربراہ سے ملاقات علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی اور امام رضا(ع) یونیورسٹی باہمی تعاون کی توسیع کے راستے پر گامزن افغان شہری کی جانب سے نایاب ڈاک ٹیکٹس آ‎ستان قدس رضوی کو ہدیہ حرم امام رضا(ع)میں عرب زبان زائرین  کے لئے’’امین الامہ، امام المقاومہ‘‘ کے عنوان سے ادبی محفل کا انعقاد رہبر کے گھرانے سے متعلق شہداء سے آستان قدس رضوی کے متولی کی ملاقات آستان قدس رضوی کے متولی کی شہید علی اور شہید مرتضیٰ لاریجانی کے معزز گھرانے سے ملاقات