آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 460
01:01

2026/09/12

رضوی یونیورسٹی  اور جامعہ المصطفی مشہد برانچ کے درمیان مشترکہ تعاون کا آغاز

اذیبق
 علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی اور جامعہ المصطفی العالمیہ مشہد برانچ کے درمیان مشترکہ تعاون کا آغاز ہوگيا ہے جس کے نتیجے میں غیر ملکی طلبا کی تعلیم اور ان کے داخلے کے تعلق سے ان اعلی تعلیمی اداروں کے درمیان تعاون میں توسیع کا راستہ بھی ہموار ہوگيا ہے ۔

آستان نیوز کے مطابق مشہد کی جامعہ المصطفی العالمیہ کے سربراہ حجت الاسلام ڈاکٹر سعیدی  فاضل اور علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی کے سربراہ حجت الاسلام ڈاکٹر فرزانہ نے ان دونوں تعلیمی اداروں کے مشترکہ تعاون کے آغاز کا اعلان کیا
 ان دونوں تعلیمی اداروں کی سرگرمیوں کا اہم ترین محور علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی میں غیر ملکی طلبا کا زیادہ سے زیادہ داخلہ لینا اور ان  کے لئے تعلیم کو آسان بنانا ہے ۔
 
غیر ملکی طلبا کی تعلیم کے لئے سہولت

جامعہ المصطفی العالمیہ مشہد کے سربراہ نے مشترکہ تعاون کے ایجنڈے کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ رضوی یونیورسٹی کے غیر ملکی طلبا کو اس ادارے کے ذریعے جامعہ المصطفی العالمیہ میں بھیجا جائے گا اور پھر اسٹوڈینٹ کوڈ کے حصول کے مراحل کو مکمل کرنے کے بعد انہيں جامعہ المصطفی العالمیہ میں ان کی حوزوی تعلیم کے لئے ان کا داخلہ لیا جائے گا اور انہيں ہرطرح کے قیام و طعام کی بھی سہولت فراہم کی جائے گی۔
حجت الاسلام سعیدی فاضل نے کہا ہے طلبا کو دی جانے والی یہ سہولتيں طلبا کی تعلیمی پیشرفت کی بنیاد پر فراہم اور  انہيں آگے بڑھنے کے لئے مواقع فراہم کرنے کی غرض سے ہوں گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ جامعہ المصطفی میں زیرتعلیم غیر ملکی طلبا ایکونامکس یا اقتصاد کے مضمون میں رضوی یونیورسٹی میں پی ایچ ڈي بھی کرسکیں گے
 
سمجھوتے سے مشترکہ تعان کے مرکز تک
جامعہ المصطفی العالمیہ مشہد کے سربراہ نے ان دونوں اعلی تعلیمی اداروں کے ماضی میں بھی انجام پانے والے تعاون کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ اب علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی اور جامعہ المصطفی العالمیہ کے درمیان باہمی تعاون کے تین سمجھوتوں پر دستخط ہوچکے ہیں اور اس سلسلے کا آخری سمجھوتہ اکتوبر2023 میں ہواتھا ۔

بین الاقوامی تعاون کی تقویت کے لئے جامعہ المصطفی العالمیہ کی توانائی

اس ملاقات کے دوران علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی کے سربراہ حجت الاسلام ڈاکٹر فرزانہ نے مشترکہ تعاون کے آغاز پر خوشی کااظہار کرتے ہوئے اسے ان دونوں اعلی تعلیمی اداروں کے درمیان تعاون میں مزید توسیع کا بہترین موقع قرار دیا
 انہوں نے غیر ملکی طلبا کے داخلے کا مسئلہ حل ہوجانے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ تعاون دونوں اعلی تعلیمی اداروں کے لئے زیادہ سے زیادہ نتییجہ خیز ثابت ہوسکتا ہے
علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی کے سربراہ نے اسی طرح تعلیمی اور تحقیقی میدانوں بالخصوص بین الاقوامی شعبے میں تعاون پر زور دیا ۔
ڈاکٹر فرزانہ نے جامعہ المصطفی العالمیہ کے تجربات کو رضوی یونیورسٹی کے ساتھ تعاون کی توسیع کے لئے انتہائي اہم قراردیا ۔


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
ملک نیشنل لائبریری اینڈ میوزیم میں ’’جہان؛یک پردہ روشن تر‘‘ کے عنوان سے نمائش کا افتتاح رضوی یونیورسٹی  اور جامعہ المصطفی مشہد برانچ کے درمیان مشترکہ تعاون کا آغاز نقل و حمل، رہائش اور پارکینگ کی توسیع کے لئےحکومت،پارلیمنٹ اورصوبائی انتظامیہ کے ساتھ ہیں؛صوبہ خراسان رضوی سے منتخب ارکان پارلیمان کے بورڈ کے سربراہ کا بیان ایران اور ہندوستان کے مابین باضابطہ فارسی زبان کی تعلیم کے لئے باہمی تعاون کا آغاز حرم امام رضا(ع) میں نصب جالیوں کی زیارت اور فن تعمیر سے متعلق تفصیلات آستان قدس رضوی کے ریسرچ معاونین کا بین الاقوامی امور کے شعبے میں باہمی تعاون میں اضافے پر زور صفوی دور کے وقف  حمام دروازہ کا تعارف ایران سے متعلق میرے ذہن میں پائے جانے والے منفی تاثرات مکمل  طور پرتبدیل ہو گئے؛سنی انفلوئنسر کا بیان تنزانیا سے امام رضا علیہ السلام کے حرم تک عشق و محبت کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ   حرم امام رضا(ع) میں چالیسویں وحدتِ اسلامی کانفرنس کی اختتامی تقریب ہندوستان کے ممتاز عالم دین کی جانب سے اسلامی وحدت کی ضرورت پر تاکید/ برصغیر اوردنیا میں اسلامی بیداری کی ایک جھلک   عالم اسلام کی وحدت میں حضرت امام علی رضا(ع) کی شخصیت کا لافانی عنصر      قائد شہید امت کی دانشمندانہ اسٹریٹیجی نےدشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنادیا حرم امام رضا(ع) میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن کا انعقاد حرم رضوی میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن "میلاد صادقین" کا انعقاد لبنانی رکن  پارلیمنٹ کی آستان قدس کے شعبہ بین الاقوامی امور کے سربراہ سے ملاقات علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی اور امام رضا(ع) یونیورسٹی باہمی تعاون کی توسیع کے راستے پر گامزن افغان شہری کی جانب سے نایاب ڈاک ٹیکٹس آ‎ستان قدس رضوی کو ہدیہ حرم امام رضا(ع)میں عرب زبان زائرین  کے لئے’’امین الامہ، امام المقاومہ‘‘ کے عنوان سے ادبی محفل کا انعقاد رہبر کے گھرانے سے متعلق شہداء سے آستان قدس رضوی کے متولی کی ملاقات آستان قدس رضوی کے متولی کی شہید علی اور شہید مرتضیٰ لاریجانی کے معزز گھرانے سے ملاقات