آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 464
13:50

2026/09/21

آستان قدس رضوی؛ اسلامی جمہوریہ ایران کی ثقافتی سفارت کاری کو مضبوط بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے

ذیطبز
کالج آف انٹرنیشنل ریلشنز کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے کہا کہ طلباء کا آستان قدس رضوی کی صلاحیتوں سے آگاہ ہونا ،مستقبل میں ملکی سفارت کاری کو مضبوط بنانے میں ایک اہم بنیاد ہے۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛  کالج آف انٹرنیشنل ریلشنز کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرجناب امیر حسین نیک بین نے حرم امام رضا(ع) میں حاضری کے دوران ،وزارت خارجہ کے طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آستان قدس رضوی کی ثقافتی اور بین الاقوامی صلاحیتوں سے آگاہی اس پروگرام کے بنیادی مقاصد میں شامل ہے۔
انہوں نے اس یونیورسٹی کے تعلیمی اور ثقافتی پروگراموں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ دورہ ان طلباء کی آستان قدس رضوی کی تعلیمی سہولیات اور صلاحیتوں سے آگاہی کے مقصد سے ترتیب دیا گیا تھا جو مستقبل میں اسلامی جمہوریہ ایران کی سفارت کاری کے میدان میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
حرم امام رضا(ع) کی ثقافتی صلاحیتیں ،سفارت کاری کی خدمت میں
جناب نیک بین نے کہا کہ دنیا کے بیشتر ممالک میں حضرت امام علی رضا(ع) کے چاہنے والے موجود ہیں اور بیرون ملک سفر کے دوران اس عقیدت کا بخوبی مشاہدہ کیا جاتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ آستان قدس رضوی کی صلاحیتوں کا علم طلباء کو مستقبل میں ایران کے بہتر تعارف کے لیے موجود ثقافتی اور بین الاقوامی ذرائع استعمال کرنے میں مدد کرے گا اور مختلف ممالک سے رضوی ثقافت سے دلچسپی رکھنے والوں کی ایران اور حرم مطہر میں موجودگی کی راہ ہموار کرے گا۔
انہوں نے شہید رہبر(رح) کو ہدیہ کئے گئے تحائف والے میوزیم کےوزٹ کو اس پروگرام کا قابل توجہ حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ افریقہ سے مشرق وسطیٰ تک مختلف ممالک سے انہیں اهدا کیے گئے تحائف کا مشاہدہ جو اس وقت میوزیم میں محفوظ ہیں، میرے لیے جو برسوں سے سفارت کاری کے شعبے میں سرگرم ہوں، دلچسپ اور سبق آموز تھا۔
مستقبل کے سفارت کاروں کے لئے حرم امام رضا(ع)کی تاریخ کا تعارف
اس پروگرام کے دوران، طلباء نے قرآنی میوزیم اور رہبرِ شہید(رح) کے پیش کردہ تحائف کے میوزیم کا دورہ کیا، اور پارکنگ نمبر 1 میں واقع آستان قدس رضوی کے کانفرنس ہال اور نمائش گاہ میں آستان قدس رضوی کی کچھ سرگرمیوں، صلاحیتوں اور مصنوعات سے آگاہی حاصل کی۔
نیز سینما360 میں طلباء کو حضرت امام رضا (ع) کی زندگی اور شہادت کے ساتھ ساتھ ان کی شہادت کے وقت سے لے کر آج تک کی حرم مطہر رضوی کی تاریخ کی ایک بصری  اور 360 ڈگری دستاویزی فلم دکھائی گئی، اور اس مجموعے کی ترقی اور تعمیراتی عمل سے بھی آگاہی دی گئی۔
قابل ذکر ہے کہ رواق ملل میں نماز ظہرین با جماعت ادا کی گئی جس کے بعد طلبا کو حرم امام رضا(ع) کے فن تعمیر اور اس مجموعے کی ایرانی۔اسلامی تعمیراتی خصوصیات کے بارے میں تفصیلات فراہم کی گئیں ۔
واضح رہے کہ اس پروگرام کا اختتام حضرت امام علی رضا(ع) کے مہمانسرا میں  پذیرائی اور ضیافت کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
عبدالعظیم حسنی (ع) دینی معرفت سے سماجی اتحاد تک آستان قدس رضوی؛ اسلامی جمہوریہ ایران کی ثقافتی سفارت کاری کو مضبوط بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے عراقی طلبا کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری وزارت خارجہ کے شعبہ انٹرنیشنل ریلشنز کے کالج کے طلباء کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری ملک نیشنل لائبریری اینڈ میوزیم میں ’’جہان؛یک پردہ روشن تر‘‘ کے عنوان سے نمائش کا افتتاح رضوی یونیورسٹی  اور جامعہ المصطفی مشہد برانچ کے درمیان مشترکہ تعاون کا آغاز نقل و حمل، رہائش اور پارکینگ کی توسیع کے لئےحکومت،پارلیمنٹ اورصوبائی انتظامیہ کے ساتھ ہیں؛صوبہ خراسان رضوی سے منتخب ارکان پارلیمان کے بورڈ کے سربراہ کا بیان ایران اور ہندوستان کے مابین باضابطہ فارسی زبان کی تعلیم کے لئے باہمی تعاون کا آغاز حرم امام رضا(ع) میں نصب جالیوں کی زیارت اور فن تعمیر سے متعلق تفصیلات آستان قدس رضوی کے ریسرچ معاونین کا بین الاقوامی امور کے شعبے میں باہمی تعاون میں اضافے پر زور صفوی دور کے وقف  حمام دروازہ کا تعارف ایران سے متعلق میرے ذہن میں پائے جانے والے منفی تاثرات مکمل  طور پرتبدیل ہو گئے؛سنی انفلوئنسر کا بیان تنزانیا سے امام رضا علیہ السلام کے حرم تک عشق و محبت کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ   حرم امام رضا(ع) میں چالیسویں وحدتِ اسلامی کانفرنس کی اختتامی تقریب ہندوستان کے ممتاز عالم دین کی جانب سے اسلامی وحدت کی ضرورت پر تاکید/ برصغیر اوردنیا میں اسلامی بیداری کی ایک جھلک   عالم اسلام کی وحدت میں حضرت امام علی رضا(ع) کی شخصیت کا لافانی عنصر      قائد شہید امت کی دانشمندانہ اسٹریٹیجی نےدشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنادیا حرم امام رضا(ع) میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن کا انعقاد حرم رضوی میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن "میلاد صادقین" کا انعقاد لبنانی رکن  پارلیمنٹ کی آستان قدس کے شعبہ بین الاقوامی امور کے سربراہ سے ملاقات علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی اور امام رضا(ع) یونیورسٹی باہمی تعاون کی توسیع کے راستے پر گامزن