آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ حجت الاسلام والمسلمین سید مرتضیٰ السندی نے چھٹی عالمی کانگریس حضرت رضا(ع) کے انعقاد کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ کانگریس موجودہ تاریخی صورتحال میں خاص اہمیت کی حامل ہے اور امتِ مسلمہ کی وحدت کو مضبوط بنانے اور مسلمانوں کے درمیان اتحاد و یکجہتی کی تشکیل میں مؤثر کردار ادا کر سکتی ہے۔
انہوں نے خطے میں ہونے والی تبدیلیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آج دشمن تفرقہ پیدا کر کے اور افواہیں پھیلا کر مزاحمتی محاذ اور اسلامی تحریک کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور ایسی صورتحال میں، وحدت کی مضبوطی اور مسلمانوں کی آگاہی میں اضافہ زیادہ اہمیت اختیار کر جاتا ہے۔
السندی نے کہا کہ دشمن مسلمانوں کے مابین اختلاف پیدا کرکے اسلامی تحریک اور مزاحمت کا چہرہ مخدوش کرنا چاہتا ہے ، اس ہدف کے حصول کے لیے میڈیا ذرائع استعمال کیے جاتے ہیں؛ لہٰذا اس تحریک کے مقابلے کے لیے وضاحت، روشن خیالی اور حقائق کی درست منتقلی رائے عامہ تک ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسی نشستیں گفتگو، نقطہ نظر کے تبادلے اور عوام کی آگاہی کے راستے میں بڑے منصوبوں اور حل پیش کرنے میں معاون ثابت ہو سکتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس میں موجود علمائے کرام اور دانشوروں کے نظریات اور تحقیقات کو کانگریس تک محدود نہ رکھا جائے بلکہ انہیں معاشرے تک منتقل کیا جانا چاہئے۔
السندی نے اس سلسلے میں میڈیا کے کردار کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ میڈیا کا کانگریس میں پیش کیے گئے دانش، افکار اور مباحث کو عوام تک منتقل کرنے میں بہت اہم کردار ہے ۔
آخر میں انہوں نے کانگریس کی کوریج پر میڈیا کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ کانگریس میں پیش کئے گئے نظریات اورمباحث کی عکاسی مسلمانوں کے مابین یکجہتی کو مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے ۔