آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 52
12:44

2025/11/19

ہندوستان سے تعلق رکھنےو الی خواتین کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری

ہندوستان سے تعلق رکھنےو الی خواتین کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری
ہندوستان سے تعلق رکھنے والی غیرمسلم خواتین جوکہ پہلی بار مشہد مقدس تشریف لائی ہیں اور اپنے اس سفر کے دوران پہلی بار حرم امام رضا(ع) کی زیارت سے مشرف ہو رہی ہیں ،انہوں نے اس دوران حرم مطہر امام رضا(ع) کے طرز تعمیر اور روحانی ماحول پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے اس نافراموش تجربے کو الہام بخش قراردیا۔ 

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ ہندوستان سے تعلق رکھنے والی غیرمسلم خواتین کے وفد نے حرم امام رضا(ع) میں حاضر ہو کر حرم مطہر کے مختلف زیارتی اور تاریخی مقامات کا وزٹ کیا۔ 
اس وفد کے ہمراہ تشریف لانے والی ایک خاتون جو کہ کوالالمپور کی رہنے والی ہیں اور یونیورسٹی کی پروفیسر ہیں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہتی ہیں پہلی بار ایران آئی ہوں اور حرم کا وزٹ کرتے وقت میرے لئے ایک ناقابل فراموش تجربہ تھا اور اس روحانی فضا سے مجھے مثبت انرجی ملی ہے جو مجھے کسی اور جگہ سے نہیں ملی۔ 
انہوں نے حرم امام رضا(ع) کے طرز تعمیر پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ انڈیا اورملیشیا میں بھی بہت خوبصورت مساجد ہیں،لیکن یہاں میں نے خوبصورتی،سکون اور روحانیت کا امتزاج ایک ساتھ دیکھا ہے حرم امام رضا(ع) کا فنِ تعمیر حقیقی معنوں میں الہام بخش ہے ۔ 
اس ہندوستانی خاتون نے بانوگوہر شاد کی شخصیت کو سراہتے ہوئے کہا کہ جب میں نے یہ سنا کہ اس مسجد کو بنانے والی ایک ایرانی خاتون گوہر شاد ہیں تو فخر محسوس کیا کہ ایک خاتون نے اتنا بڑا کام انجام دیا ہے سب خواتین کو یہ جان لینا چاہئے کہ اگر وہ ارادہ کر لیں تو بڑے بڑے کام انجام دے سکتی ہیں۔ 
گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ میں نے ہندوستانی یونیورسٹی میں پڑھایا ہے اور میرے بہت سارے دوست مسلمان ہیں اور جب واپس ہندوستان جاؤں گی تو اپنے تجربات ان کےساتھ ضرور شیئر کروں گی اور جو سکون اس مقدس جگہ پر ملا ہے وہ بھی بتاؤں گی۔ 
آخر میں ان کا یہ کہنا تھا کہ یہ سفر مجھے ہمیشہ یاد رہے گا۔ 
اہم الفاظ: آستان قدس رضوی، ہندوستان،گوہر شاد، حرم امام رضا(ع)،مسجد،یونیورسٹی،زیارت


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
نوغان کی خواتین کے اجتماع میں بڑی تعداد میں سرخ پرچم ’’ایران امام رضا(ع)‘‘ کے عنوان سے ثقافتی موکب حرم امام رضا(ع) کے باغ رضوان میں ’’دارالکرامہ‘‘ موکب لگایا گیا حرم امام رضا(ع) میں شہادت امام رضا(ع) کی مناسبت سے عزاداری کا انعقاد شہادت امام ہشتم(ع) کے موقع پر مشہد مقدس کے محلہ نوغان کی خواتین کی جانب سے سوگواری اور عزاداری حرم امام رضا(ع) میں عرب زبان زائرین کے لئے عزاداری کا انعقاد برصغیر ھند سے لے کر دور دراز تک کے علاقے کےشیدائيوں کو حضرت امام رضا علیہ سے قربت کا احساس ماہ صفر کے آخری ایام میں 4 ملین 7 لاکھ زائرین مشہد پہنچے یوم شہادت امام رضا(ع) کے موقع پر حرم امام رضا(ع) کے مناظر ث؛ جیسے ثامن الائمہ(ع) حرم امام رضاعلیہ السلام کے مختلف مقامات پر مسٹنگ سسٹم کا انتظام حرم مطہر رضوی سے پروگرام ایران الامام الرضا (ع) کی براہ راست نشریات اتحاد اور اعتماد؛ایرانی قوم کے لئے عزت و خود مختاری کی راہ ہے ؛ آیت اللہ احمد مروی حضرت امام علی رضا(ع) کے یوم شہادت کے موقع پر 15 بین الاقوامی چینلز سے براہ راست نشریات حضرت امام علی رضا(ع) کے پیدل چل کر آنے والے زائرین ملک آباد کے راستے میں خاک سے امام رضا(ع) کے آستان تک ڈاکٹر شریعتی چوک پر رضوی جوانوں کا موکب شب شہادت امام رضا(ع) کے موقع پر حرم امام رضا(ع) کے مناظر حرم امام رضا(ع) میں شب شہادت امام رضا(ع) کے موقع پر خطبہ خوانی کے روایتی مراسم کا انعقاد امام رضا علیہ السلام کے اسکولوں کی جانب سے رضوی ہسپتال کے موکب میں پیدل زائرین کی خدمت ماہ صفر کے آخری ایام کی مخصوصی پر مشہد کے اسپتالوں کے لئے دواؤں کی سپلائي میں تیزی