آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 56
13:16

2025/12/05

آستان قدس رضوی کی ثقافتی صلاحیتوں کو بین الاقوامی سطح پر متعارف کرانے کی ضرورت پر تاکید

آستان قدس رضوی کی ثقافتی صلاحیتوں کو بین الاقوامی سطح پر متعارف کرانے کی ضرورت پر تاکید
رہبر معظم انقلاب اسلامی کے دفتر کے ڈپٹی ڈائریکٹر برائے کمیونیکیشنز اینڈ انٹرنیشنل امور نے رضوی لائبریری اور میوزیم کا دورہ کیا اور اس دوران آستان قدس رضوی کی ثقافتی صلاحیتوں کو بشمول رضوی خزانے میں موجود نوادرات کو بین الاقوامی سطح پر زیادہ سے زیادہ متعارف کرانے پر زور دیا۔ 

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ رہبر معظم انقلاب اسلامی کے دفتر کے ڈپٹی ڈائریکٹر برائے کمیونیکیشنز اینڈ انٹرنیشنل امور ڈاکٹر سید مہدی مصطفوی نے حرم امام رضا(ع) میں حاضری دینے کے دوران  آرگنائزیشن آف میوزیمز، لائبریریز اور آستان قدس رضوی کے دستاویزاتی مرکز کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین سید جلال حسینی سے آرگنائزیشن کے دفتر میں ملاقات اور گفتگو کی۔ 
اس ملاقات میں آرگنائزیشن کے متعدد ڈائریکٹرز بھی شامل تھے جنہوں نے مختلف شعبہ جات بشمول لائبریریز، میوزیمز، قلمی نسخوں ، ڈیجیٹل لائبریریز، دستاویزات و اخبار اور سابقہ سرگرمیوں، خدمات اور کارناموں پر روشنی ڈالی، اس کے علاوہ حجت الاسلام والمسلمین حسینی نے بھی آرگنائزیشن آف لائبریریز،میوزیمز اور آستان قدس رضوی کے دستاویزاتی مرکز کے توسط سے نشر شدہ منتخب کتب اور چند ایک بہترین آثار کا تعارف کرایا۔ 
انہوں نے ملائیشیا اور ازبکستان جیسے ممالک میں اپنے کاروباری سفرکا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آرگنائزیشن کا بین الاقوامی منصوبہ مختلف ممالک کی علمی و ثقافتی ضروریات اور رضوی خزانے میں موجود نفیس ذخائر کو مدّنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے ،اس سلسلے میں اس منصوبے کی تکمیل کے لئے آپ کی خصوصی مشاورت سے استفادہ کریں گے۔ 
سافٹ جنگ میں ملک کے ثقافتی ورثے کی اہمیت
اس ملاقات کو جاری رکھتے ہوئے ڈاکٹر مصطفوی نے آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر کی کاوشوں کو سراہاتے ہوئے کہا کہ اس وزٹ کے دوران لائبریری اور میوزیم کی نفیس اور قیمتی اشیاء کا وزٹ کیا جو میرے لئے اعزاز کا باعث ہے ۔ 
انہوں نے مزید یہ کہا کہ آستان قدس رضوی کے پاس جو علمی مواد موجود ہے اس سے دنیا کی عوامی رائے کو قائل کیا جا سکتا ہے ، لہذا بارگاہ امام رضا(ع) اور آستان قدس رضوی میں موجود انتہائی قیمتی صلاحیتوں کو بین الاقوامی سطح پر فروغ دینا چاہئے ۔ 
انہوں نے کہا کہ ہم علم و ثقافت کے وارث ہیں ،آستان قدس رضوی مختلف شعبوں میں موجود صلاحیتوں کو بین الاقوامی سطح پر بروئے کار لاتے ہوئے  ملک کی اعتقادی اور تہذیبی صلاحیتوں کے چشمے دنیا کے سامنے پیش کر سکتا ہے ۔ 
واضح رہے کہ اس ملاقات کے اختتام پر آرگنائزیشن آف لائبریریز، میوزیمز اور آستان قدس رضوی کے دستاویزاتی مرکز کے شائع شدہ منتخب آثار بھی حجت الاسلام والمسلمین حسینی کے توسط سے ڈاکٹر مصطفوی کو ہدیہ کئے گئے ۔ 
اہم الفاظ: آستان قدس رضوی، لائبریریز، میوزیمز،ثقافتی ورثہ، سافٹ جنگ،ڈاکٹر مصطفوی،رہبر معظم انقلاب اسلامی، حرم امام رضا(ع)


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
عراقی طلبا کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری وزارت خارجہ کے شعبہ انٹرنیشنل ریلشنز کے کالج کے طلباء کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری ملک نیشنل لائبریری اینڈ میوزیم میں ’’جہان؛یک پردہ روشن تر‘‘ کے عنوان سے نمائش کا افتتاح رضوی یونیورسٹی  اور جامعہ المصطفی مشہد برانچ کے درمیان مشترکہ تعاون کا آغاز نقل و حمل، رہائش اور پارکینگ کی توسیع کے لئےحکومت،پارلیمنٹ اورصوبائی انتظامیہ کے ساتھ ہیں؛صوبہ خراسان رضوی سے منتخب ارکان پارلیمان کے بورڈ کے سربراہ کا بیان ایران اور ہندوستان کے مابین باضابطہ فارسی زبان کی تعلیم کے لئے باہمی تعاون کا آغاز حرم امام رضا(ع) میں نصب جالیوں کی زیارت اور فن تعمیر سے متعلق تفصیلات آستان قدس رضوی کے ریسرچ معاونین کا بین الاقوامی امور کے شعبے میں باہمی تعاون میں اضافے پر زور صفوی دور کے وقف  حمام دروازہ کا تعارف ایران سے متعلق میرے ذہن میں پائے جانے والے منفی تاثرات مکمل  طور پرتبدیل ہو گئے؛سنی انفلوئنسر کا بیان تنزانیا سے امام رضا علیہ السلام کے حرم تک عشق و محبت کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ   حرم امام رضا(ع) میں چالیسویں وحدتِ اسلامی کانفرنس کی اختتامی تقریب ہندوستان کے ممتاز عالم دین کی جانب سے اسلامی وحدت کی ضرورت پر تاکید/ برصغیر اوردنیا میں اسلامی بیداری کی ایک جھلک   عالم اسلام کی وحدت میں حضرت امام علی رضا(ع) کی شخصیت کا لافانی عنصر      قائد شہید امت کی دانشمندانہ اسٹریٹیجی نےدشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنادیا حرم امام رضا(ع) میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن کا انعقاد حرم رضوی میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن "میلاد صادقین" کا انعقاد لبنانی رکن  پارلیمنٹ کی آستان قدس کے شعبہ بین الاقوامی امور کے سربراہ سے ملاقات علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی اور امام رضا(ع) یونیورسٹی باہمی تعاون کی توسیع کے راستے پر گامزن افغان شہری کی جانب سے نایاب ڈاک ٹیکٹس آ‎ستان قدس رضوی کو ہدیہ حرم امام رضا(ع)میں عرب زبان زائرین  کے لئے’’امین الامہ، امام المقاومہ‘‘ کے عنوان سے ادبی محفل کا انعقاد