آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 59
13:39

2025/11/30

پاکستان کی معروف اداکارہ کا حرم امام رضا(ع) سے والہانہ عشق

پاکستان کی معروف اداکارہ کا حرم امام رضا(ع) سے والہانہ عشق
پاکستان کی معروف ٹی اداکارہ نے حرم امام رضا(ع) میں اپنے والہانہ عشق کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری یہاں پر حاضری اللہ کی خاص مہربانی ہے ۔ 

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ پاکستان سے چند ایک معروف آرٹسٹوں اور مشہور شخصیات نے حرم امام رضا(ع) کا دورہ کیا ،اس وزٹ کے دوران ایک ایسی شخصیت جس کا دل حرم امام رضا(ع) سے خاص طور پر جڑا ہوا نظر آیا بتای می مایا تھیں ،پاکستان کی مشہور ادکارہ،میزبان اور ٹی وی کا جانا پہچانا چہرہ۔
بتای می مایا کہتی ہیں کہ مشہد آنے سے پہلے میں بڑے سخت دنوں سے گزر رہی تھی  ایسے ایّام جن میں لگتا تھا کہ تمام تاریکیاں ایک جگہ اکھٹی ہوگئی ہیں۔
وہ کہتی ہیں کہ جب تین گھنٹے سے بھی کم وقت میں میرا ویزا لگا تو مجھے یقین نہیں آ رہا تھا ،ایسا لگ رہا تھا یہ سب انسان کے بس کی بات نہیں بلکہ امام رضا(ع) نے میرے لئے دروازہ کھول دیا ہے اسی لمحے سمجھ گئی تھی کہ یہ سفر ایک عام سفر نہیں بلکہ ایک روحانی بلاوا ہے ۔ 
جب وہ صحن انقلاب میں داخل ہوئیں تو ایک لمحہ کے لئے ٹھہر گئیں ،یہ زائرہ جو کہ اہلسنت مسلک سے تعلق رکھتی ہیں کہتی ہیں کہ جب میری نظر گنبد پر پڑی تو دل کی حالت ہی یکدم بدل گئی ایسے لگ رہا تھا جسے بے تابی اور سکون دونوں ایک جگہ اکھٹے ہو گئے ہیں۔ 
انہوں نے کہا کہ یہ سفر بغیر کسی منصوبہ بندی کے ہوا اور میرے سامنے زندگی کی ایک نئی تصویر کھلی ہے ۔ 
آخر میں اس وفد کے ہمراہ آنے والی تمام شخصیات نے آستان قدس رضوی کے ثقافتی اور میڈیا شعبوں ،مرکزی میوزیم اور رواق خدمت کا دورہ کیا۔ 
اہم الفاظ: آستان قدس رضوی، حرم امام رضا(ع)، صحن انقلاب، پاکستانی اداکارہ، آرٹسٹ، ٹی وی


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
عراقی طلبا کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری وزارت خارجہ کے شعبہ انٹرنیشنل ریلشنز کے کالج کے طلباء کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری ملک نیشنل لائبریری اینڈ میوزیم میں ’’جہان؛یک پردہ روشن تر‘‘ کے عنوان سے نمائش کا افتتاح رضوی یونیورسٹی  اور جامعہ المصطفی مشہد برانچ کے درمیان مشترکہ تعاون کا آغاز نقل و حمل، رہائش اور پارکینگ کی توسیع کے لئےحکومت،پارلیمنٹ اورصوبائی انتظامیہ کے ساتھ ہیں؛صوبہ خراسان رضوی سے منتخب ارکان پارلیمان کے بورڈ کے سربراہ کا بیان ایران اور ہندوستان کے مابین باضابطہ فارسی زبان کی تعلیم کے لئے باہمی تعاون کا آغاز حرم امام رضا(ع) میں نصب جالیوں کی زیارت اور فن تعمیر سے متعلق تفصیلات آستان قدس رضوی کے ریسرچ معاونین کا بین الاقوامی امور کے شعبے میں باہمی تعاون میں اضافے پر زور صفوی دور کے وقف  حمام دروازہ کا تعارف ایران سے متعلق میرے ذہن میں پائے جانے والے منفی تاثرات مکمل  طور پرتبدیل ہو گئے؛سنی انفلوئنسر کا بیان تنزانیا سے امام رضا علیہ السلام کے حرم تک عشق و محبت کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ   حرم امام رضا(ع) میں چالیسویں وحدتِ اسلامی کانفرنس کی اختتامی تقریب ہندوستان کے ممتاز عالم دین کی جانب سے اسلامی وحدت کی ضرورت پر تاکید/ برصغیر اوردنیا میں اسلامی بیداری کی ایک جھلک   عالم اسلام کی وحدت میں حضرت امام علی رضا(ع) کی شخصیت کا لافانی عنصر      قائد شہید امت کی دانشمندانہ اسٹریٹیجی نےدشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنادیا حرم امام رضا(ع) میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن کا انعقاد حرم رضوی میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن "میلاد صادقین" کا انعقاد لبنانی رکن  پارلیمنٹ کی آستان قدس کے شعبہ بین الاقوامی امور کے سربراہ سے ملاقات علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی اور امام رضا(ع) یونیورسٹی باہمی تعاون کی توسیع کے راستے پر گامزن افغان شہری کی جانب سے نایاب ڈاک ٹیکٹس آ‎ستان قدس رضوی کو ہدیہ حرم امام رضا(ع)میں عرب زبان زائرین  کے لئے’’امین الامہ، امام المقاومہ‘‘ کے عنوان سے ادبی محفل کا انعقاد