آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 60
13:53

2025/11/30

مجھے ایسا لگا کہ میرے ایمان نے دوبارہ جنم لیا ہے ؛پاکستانی آرٹسٹ کا بیان

مجھے ایسا لگا کہ میرے ایمان نے دوبارہ جنم لیا ہے ؛پاکستانی آرٹسٹ کا بیان
پاکستان کی معروف اداکارہ اور ٹی وی میزبان نے حرم امام رضا(ع) میں اپنی پہلی حاضری کو ایک ناقابلِ فراموش لمحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مجھے ایسا لگ رہا ہے کہ میرے ایمان نے دوبارہ جنم لیا ہے ۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ پاکستانی مشہور فنکار اور ٹی وی میزبان آرٹسٹ محترمہ زابد انورنے حرم امام رضا علیہ السلام میں اپنی پہلی حاضری کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین نہیں آرہا کہ امام رضا(ع) نے مجھے اس قابل سمجھا اور اپنی زیارت کا شرف بخشا،میں اپنے اس احساس کولفظوں میں بیان نہیں کر سکتی ،مجھے بس یہ لگ رہا ہے کہ میرے ایمان نے دوبارہ جنم لیا ہے ۔

یہ پاکستانی فنکار جو کہ سولہ سال سے سینما اور میڈیا کی دنیا سے وابستہ ہیں اس نے زیارت کو اپنی زندگی کا اہم سنگِ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ میرے دل میں برسوں سے امام رضا(ع) کے حضور حاضری کی تمنا تھی جو ایران کے پاکستان میں خانہ فرہنگ کے تعاون سے پوری ہوئی۔

گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ میں ہمیشہ سے ایرانی ثقافت،تاریخ اور حتی سینما میں دلچسپی رکھتی تھی ،ایرانی قوم مہربان اور مہمان نواز قوم ہے ،جو کوئی بھی اخلاق اور زندگی کے سلیقے سیکھنا چاہتا ہے اسے چاہئے کہ وہ ایرانی عوام کے درمیان زندگی بسر کرے مجھے ایسا لگ رہا ہے کہ یہ جگہ میرا اپنا گھر ہے ۔

زبداد انور نے اپنی گفتگو کے آخر میں ایرانی قوم کی گرمجوش میزبانی اور زیارت کا موقع فراہم کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے ان روحانی لمحات کو زندگی کے یادگار لمحات قرار دیا۔

قابل توجہ ہے کہ اس پاکستانی وفد نے زیارت کے دوران آستان قدس رضوی کے ثقافتی اور میڈیا شعبہ جات،مرکزی میوزیم اور رواق خدمت کا بھی دورہ کیا۔

اہم الفاظ: آستان قدس رضوی، حرم امام رضا(ع)، میوزیم،ایرانی قوم، پاکستانی آرٹسٹ، اداکارہ،ٹی وی


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
عراقی طلبا کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری وزارت خارجہ کے شعبہ انٹرنیشنل ریلشنز کے کالج کے طلباء کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری ملک نیشنل لائبریری اینڈ میوزیم میں ’’جہان؛یک پردہ روشن تر‘‘ کے عنوان سے نمائش کا افتتاح رضوی یونیورسٹی  اور جامعہ المصطفی مشہد برانچ کے درمیان مشترکہ تعاون کا آغاز نقل و حمل، رہائش اور پارکینگ کی توسیع کے لئےحکومت،پارلیمنٹ اورصوبائی انتظامیہ کے ساتھ ہیں؛صوبہ خراسان رضوی سے منتخب ارکان پارلیمان کے بورڈ کے سربراہ کا بیان ایران اور ہندوستان کے مابین باضابطہ فارسی زبان کی تعلیم کے لئے باہمی تعاون کا آغاز حرم امام رضا(ع) میں نصب جالیوں کی زیارت اور فن تعمیر سے متعلق تفصیلات آستان قدس رضوی کے ریسرچ معاونین کا بین الاقوامی امور کے شعبے میں باہمی تعاون میں اضافے پر زور صفوی دور کے وقف  حمام دروازہ کا تعارف ایران سے متعلق میرے ذہن میں پائے جانے والے منفی تاثرات مکمل  طور پرتبدیل ہو گئے؛سنی انفلوئنسر کا بیان تنزانیا سے امام رضا علیہ السلام کے حرم تک عشق و محبت کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ   حرم امام رضا(ع) میں چالیسویں وحدتِ اسلامی کانفرنس کی اختتامی تقریب ہندوستان کے ممتاز عالم دین کی جانب سے اسلامی وحدت کی ضرورت پر تاکید/ برصغیر اوردنیا میں اسلامی بیداری کی ایک جھلک   عالم اسلام کی وحدت میں حضرت امام علی رضا(ع) کی شخصیت کا لافانی عنصر      قائد شہید امت کی دانشمندانہ اسٹریٹیجی نےدشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنادیا حرم امام رضا(ع) میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن کا انعقاد حرم رضوی میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن "میلاد صادقین" کا انعقاد لبنانی رکن  پارلیمنٹ کی آستان قدس کے شعبہ بین الاقوامی امور کے سربراہ سے ملاقات علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی اور امام رضا(ع) یونیورسٹی باہمی تعاون کی توسیع کے راستے پر گامزن افغان شہری کی جانب سے نایاب ڈاک ٹیکٹس آ‎ستان قدس رضوی کو ہدیہ حرم امام رضا(ع)میں عرب زبان زائرین  کے لئے’’امین الامہ، امام المقاومہ‘‘ کے عنوان سے ادبی محفل کا انعقاد