آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 7
12:42

2025/09/13

میرجاوہ بارڈر؛ پرچمِ متبرک امام رضا(ع) کے ساتھ چہلم امام حسین(ع) پر آنے والے زائرین کا میزبان

میرجاوہ بارڈر؛ پرچمِ متبرک امام رضا(ع) کے ساتھ چہلم امام حسین(ع) پر آنے والے زائرین کا میزبان
ایران کی مشرقی سرحد جو پاکستان سے ملتی ہے،دور دراز سے آنے والے قافلے اسی سرحد سے گزر گذر کر امام رضا(ع) کمپلیکس میں استراحت کے لئے تشریف لاتے ہیں ،یہ زائر سرا ان پاکستانی زائرین کے لئے ایک محفوظ اور بہترین پناہ گاہ ہے ۔

آستان قدس رضوی کے کے میان راہی کمپلیس اور زائر سرا کے انچارج جناب سجاد صفر زادہ نے اس اسٹریٹجک امام رضا(ع) کمپلیس کی اہمیت اور سہولیات سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ حالیہ دنوں میں اس سرحدی مجتمع کی متعدد قومی اور صوبائی حکام وزٹ کر چکے ہیں۔ 
ان حکام میں ایک جناب مہدی حسن عباسی ہے جو کہ وزارت داخلہ کے دفتر برای سرحدی امور و سرحدی ائیریا کے ڈائریکٹر جنرل ہیں انہوں نے اپنے اس دورے کے دوران میرجاوہ بارڈر پر واقع کمپلیکس کو ملک کی تمام سرحدوں میں بے مثال قرار دیا، اس کے علاوہ جناب محمد جلال مآب جوکہ عتبات عالیات کی تعمیر و ترقی کے سربراہ  یا اسی طرح  جناب محمودی جو کہ ملک کی اربعین کمیٹی کے نائب ہیں اور مجیب حسینی جو کہ صوبہ سیستان و بلوچستان کی صوبائی حکومت کے سیکورٹی و انتظامی معاون ہیں ان کے ہمراہ متعدد صوبائی و ضلعی حکام نے زائرین اربعین کی آمد سے پہلے کمپلیکس کا دورہ کیا اور زائرین و مسافرین کی میزبانی کے لئے فراہم کردہ رہائشی سہولیات ، اور علاج و معالجہ کی سہولیات کا جائزہ لیا۔ 
رفاہ اور روحانیت کا سنگم
اس کمپلیکس میں بہترین رہائشی سہولیات اور طبی مراکز کا انتظام کیا گیا ہے ، زائرین سکون سے اپنے روحانی لمحات اس میں گزار سکتے ہیں ،یہاں رفاہ اور روحانیت کا سنگم ہے ، صوبہ سیستان و بلوچستان کی سپاہ کے کمانڈر جنرل  جناب شفائی نے دورے کے دوران اس سرحدی کمپلیکس  کو بہتر بنانے اور توسیع دینے پر تاکید کی۔ 
جناب صفر زادہ کا کہنا تھا کہ حکام بالا کا کہنا تھا کہ اس طرح کے مراکز سے نہ صرف زائرین کو خدمات اور سہولیات ملتی ہیں بلکہ سرحدی علاقوں کی اقتصادی و سماجی ترقی بھی ہوتی ہے ۔ 
پاکستانی زائرین جب زیارت سے مشرف ہوتے ہیں تو امام رضا(ع) کمپلیکس ایرانی۔ اسلامی میزبانی کی ثقافت کو بہترین انداز میں پیش کرتا ہے ،جہاں رضوی ثقافت اور جہادی انتظام کا حسین امتزاج نظر آتا ہے ۔ 
قابل توجہ ہے  کہ ماہ صفر کے آخری عشرے کی مناسبت سے ان اقدامات اور خدمات کو مزید بڑھا دیا جائے گا تاکہ ایران کے ہر کونے حتی خراسان کے  سرحدی علاقوں میں  بھی حضرت امام علی بن موسیٰ الرضا علیہ السلام کے زائرین کا شایان شان استقبال کیا جا سکے۔ 


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
شہید خامنہ ای تمام ادیان اورمکاتب کے لئے زندہ ہيں مشہد مقدس میں شہید رہبر انقلاب(رح) کی تشییع جنازہ ،عصر حاضر کا سب سے بڑا تاریخی واقعہ ہے   شہید رہبر(رح) کی تشیع جنازہ اور تدفین کے لئے آستان قدس رضوی کا چوتھا اعلامیہ حرم امام رضا(ع) میں واقع شہید رہبر(رح) کے تحائف کا میوزیم اور قرآنی میوزیم کھول دیا گیا ہے شہید رہبر کے تشیع جنازہ میں شرکت کے لئے آستان قدس رضوی کے متولی کا پیغام  بین الاقوامی سطح پر ’’قومو للہ‘‘ نعرے کی تشریح کے لئے نشست کا انعقاد ’’قائد الامۃ‘‘ کے عنوان سے لائیو ٹی وی پروگرام رہبرشہید کے سوگواروں کے لئے کرامت رضوی فاؤنڈیشن کی جانب سے پذیرائي کا وسیع انتظام (( آقای شہید ایران )) نامی چار جلدوں پر مشتمل کتاب منظرعام پر آگئی  شہید رہبر(رح) ایک قرآنی نابغہ اور قرآنی احکامات پرعمل کرنے والی شخصیت تھے؛ استاد پناہی رہبرشہید کے وداع کے ا یام میں حرم مطہر رضوی بند نہيں ہوگا  رہبرشہید ( رحمت اللہ علیہ ) کی یاد میں رضوی کتابخانہ اور میوزیمز میں تعزیتی جلسوں اور خصوصی پروگراموں کا انعقاد  روضہ منورہ امام رضا(ع) کے خدام ، سوگوار زائرین کو کھانے اور رہائش کی خدمات فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں جارجیا کے 130 رکنی مذہبی و ثقافتی وفد کا حرم امام رضا(ع) کے خدام کی جانب سےخصوصی استقبال شہید رہبر(رح) کی تشیع جنازہ کے موقع پر حرم امام رضا(ع) میں 2100 سے زائد طبی عملے کی تعیناتی امام رضا علیہ السلام کے حرم کو جانے والے راستوں میں پانی اور شربت کی سبیلوں اور سقاخانوں کا انتظام  آستان قدس رضوی کے موکبوں کی تیاری کے تصویری مناظر شہید رہبر(رح) کی ضریح امام رضا(ع) کی صفائی کے دوران لی گئی تصاویر رہبرشہید کی یادگار اور جاودانی میراث  مشہد مقدس میں مقیم افغان مذہبی انجمنوں کی جانب سے حرم امام رضا(ع) میں روایتی انداز میں عزاداری کا انعقاد شہید رہبر (رح) کے سوگوارں کی میزبانی کے لئے مشہد مقدس مکمل طور پر تیار