آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 75
19:37

2026/01/07

چھٹی عالمی کانگریس امام رضا(ع) کی دوسری پری میٹنگ کا انعقاد

چھٹی عالمی کانگریس امام رضا(ع) کی دوسری پری میٹنگ کا انعقاد
آستان قدس رضوی، امام صادق(ع) یونیورسٹی اور تہران یونیورسٹی کے باہمی تعاون سے عالمی کانگریس امام رضا(ع) کی دوسری پری میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ 

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ یہ عالمی کانگریس مؤرخہ28 دسمبر2025 کو تہران میں واقع امام صادق (ع) یونیورسٹی کے شہید مطہری ہال میں منعقد کی گئی جس میں الہیات، معارف اسلامی اور ارشاد کالج کے پروفیسر ڈاکٹر محمود کریمی،معارف اسلامی، ثقافت اور کمیونیکیشن کالج کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد رضا برزویی اور معارف اسلامی و اقتصاد کالج کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیمانی نے شرکت فرمائی۔ 
اجتماعی عقل؛ باہمی تعاون کی گمشدہ کڑی
الہیات،معارف اسلامی اور ارشاد کالج کے پروفیسر ڈاکٹر محمود کریمی نے اس پری میٹنگ کے آغاز میں ’’اجتماعی عقل‘‘ کی تشکیل کی بنیادی شرط باہمی مشاورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اہلبیت کی تعلیمات سے مستفید ہونا،معاشرے کے مختلف طبقات سے آراء لینا حتی ماتحت افراد ہی کیوں نہ ہوں تاکہ کم سے کم غلطیاں ہوں اور ان میں شمولیت کا احساس پیدا کرنے اور ان کی آراء کو قبول کرنا ضروری ہے اور اکیلا فیصلہ کرنا تعاون کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ۔ 
جناب کریمی نے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ مشورت صرف کسی نظریہ تک پہنچنے کا ذریعہ نہیں ہے بلکہ ایک مشترکہ سوچ تک پہنچنے کا عمل ہے ، اس لئے وہ افراد جو فیصلہ سازی میں شریک ہوتے ہیں وہ عملدرآمد کے وقت بھی متحدہ رہتے ہیں وگرنہ وہ یہ کہتے ہوئے ذمہ داری سے بچ جاتے ہیں کہ ’’ہم سے مشورہ نہیں لیا گیا‘‘۔
یونیورسٹی کے اس پروفیسر نے اس بیان کے ساتھ کہ ہر بڑی تحریک کے لئے ’’اجتماعی عقل‘‘ کی ضرورت ہوتی ہے کہا کہ امام رضا(ع) اپنے والد بزرگوار امام کاظم(ع) کے بارے میں فرماتے ہیں کہ امام کاظم(ع) کبھی کبھار اپنے غلاموں سے مشورہ کیا کرتے تھے اور اعتراض کرنے والوں سے کہا کرتے تھے کہ کہ ’’ممکن ہے خدا کسی مسئلے کا حل ان کی زبان پر جاری کرے‘‘۔ 
انہوں نے کہا کہ اس توحیدی نظر سے یہ پتہ چلتا ہے کہ مشورے کا دائرہ صرف ممتاز اور قابل افراد تک محدود نہیں ہونا چاہئے ۔
گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ روایات میں تین طرح کے لوگوں سے مشورہ لینے سے منع کیا گیا ہے : بزدل، کنجوس اور لالچی ؛ کیونکہ بزدل رکاوٹ بنتا ہے اور کنجوس انسان ہدف تک پہنچنے میں رکاوٹ بنتا ہے اور لالچی انسان برائیوں کو خوبصورتی کے روپ میں دکھاتا ہے ۔ 
آخر میں ان کا کہنا تھا کہ انسانی کرامت اور مواسات و ہمدردی اجتماعی تعاون کے اخلاقی اصول ہیں۔ 
خاموشی جب سونا بن جاتی ہے 
معارف اسلامی ،ثقافت اور کمیونیکیشن کالج کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد رضا برزویی نے بھی اس پری میٹنگ کے دوران امام رضا(ع) کا عبد العظیم حسنی(س) کو لکھے جانے والے خط کی روشنی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  خاموشی کا معنی انفعال نہیں ہے بلکہ ایک فعال اور مؤثر طرز ابلاغ ہے ۔ 
انہوں نے مزید یہ کہا کہ حضرت امام علی رضا علیہ السلام کا یہ خط ایک منشور ہے کمیونیکیشن کے لئے جس میں حضرت نے اپنے پیروکاروں کو بغیر ضرورت کے بحث و جدال اور بے فائدہ گفتگو سے باز رہنے کی ہدایت فرمائی ہے ۔ 
جناب برزویی کا کہنا تھا کہ تحقیقات کے مطابق 67 فیصد انسانی رابطوں کا اثر غیرکلامی ہے ۔
انہوں نے مزید یہ کہا کہ امام رضا علیہ السلام فرماتے ہیں کہ خاموشی حکمت کے دروازوں میں سے ایک دروازہ ہے جو محبت لاتی ہے اور ہر بھلائی کی طرف راہنمائی کرتی ہے ۔ 
انہوں نے اسلامی تعلیمات اور فرامین پیغمبر اسلام(ص) اور لقمان حکیم کے اقوال کی روشنی میں کہا کہ اگر گفتگو چاندی ہو تو خاموشی سونا ہے ۔
انہوں نے مزید یہ کہا کہ حضرت امام علی رضا(ع) کے فرمان کی روشنی میں خاموشی تفرقے سے بچنے اور بھائی چارے کو مضبوط بنانے کا ذریعہ ہے ۔ 
 آخر میں ان کا کہنا تھا کہ خاموشی بھی ایک زبان ہے بس اسے سمجھنے والی سماعت چاہئے ۔ 
رضوی تعلیمات پر مبنی ’’معیشتِ متعالی‘‘ کے اجزاء کی تشریح
اقتصاد اور اسلامی معارف کالج کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیمانی نے اس پری میٹنگ کے دوران امام رضا(ع) کی تعلیمات پر مبنی ’’معیشتِ متعالی‘‘ کے اجزاء کی تشریح کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی نقطہ نظر میں معیشت محض نفع یا آسائش کا حصول نہیں بلکہ انسانی کمال اور دینی ارتقا کا وسیلہ ہے ۔ 
انہوں نے کہا کہ مادی معیشت میں  انسان اقتصاد کو صرف اپنے فائدے تک محدود بناتا ہے جبکہ معیشت متعالی میں انسان کو اخلاق اور اجتماعی ذمہ داری سے مقیّد کیا گیا ہے ۔
ڈاکٹر سلیمانی کا کہنا تھا کہ رضوی رول ماڈل میں دولت آخرت کی سیڑھی ہے مقصد نہیں ہے ۔
انہوں نے مغربی نظریات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ رضوی تعلیمات پر مبنی معاشی سرگرمیوں میں کرامت انسانی کا تحفظ اور اسراف سے پرہیز اور اجتماعی ذمہ داری ایسے آلات و ابزار ہیں جو انسانی کمالات کو ارتقاء دیتے ہیں اور حیات طیبہ تک پہنچنے کا راستہ ہیں ۔ 
رضوی تعلیمات کی بنا پر معیشت کے پانچ ارکان
ڈاکٹر سلیمانی نے معیشت کے پانچ ارکان ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اقتصادی سرگرمی کو روحانی ارتقا کا ذریعہ بنانا، انسان کی مختلف جہتوں میں توازن قائم رکھنا، خود شناسی اور خودشکوفائی کے مواقع فراہم کرنا، مواسات و بھائی چارگی کو رزق کے حصول میں محور قرار دینا اور فرد کی سماجی اور ماحولیاتی ذمہ داری کو پانچ اہم ارکان قرار دیئے۔ 


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
عراقی طلبا کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری وزارت خارجہ کے شعبہ انٹرنیشنل ریلشنز کے کالج کے طلباء کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری ملک نیشنل لائبریری اینڈ میوزیم میں ’’جہان؛یک پردہ روشن تر‘‘ کے عنوان سے نمائش کا افتتاح رضوی یونیورسٹی  اور جامعہ المصطفی مشہد برانچ کے درمیان مشترکہ تعاون کا آغاز نقل و حمل، رہائش اور پارکینگ کی توسیع کے لئےحکومت،پارلیمنٹ اورصوبائی انتظامیہ کے ساتھ ہیں؛صوبہ خراسان رضوی سے منتخب ارکان پارلیمان کے بورڈ کے سربراہ کا بیان ایران اور ہندوستان کے مابین باضابطہ فارسی زبان کی تعلیم کے لئے باہمی تعاون کا آغاز حرم امام رضا(ع) میں نصب جالیوں کی زیارت اور فن تعمیر سے متعلق تفصیلات آستان قدس رضوی کے ریسرچ معاونین کا بین الاقوامی امور کے شعبے میں باہمی تعاون میں اضافے پر زور صفوی دور کے وقف  حمام دروازہ کا تعارف ایران سے متعلق میرے ذہن میں پائے جانے والے منفی تاثرات مکمل  طور پرتبدیل ہو گئے؛سنی انفلوئنسر کا بیان تنزانیا سے امام رضا علیہ السلام کے حرم تک عشق و محبت کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ   حرم امام رضا(ع) میں چالیسویں وحدتِ اسلامی کانفرنس کی اختتامی تقریب ہندوستان کے ممتاز عالم دین کی جانب سے اسلامی وحدت کی ضرورت پر تاکید/ برصغیر اوردنیا میں اسلامی بیداری کی ایک جھلک   عالم اسلام کی وحدت میں حضرت امام علی رضا(ع) کی شخصیت کا لافانی عنصر      قائد شہید امت کی دانشمندانہ اسٹریٹیجی نےدشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنادیا حرم امام رضا(ع) میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن کا انعقاد حرم رضوی میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن "میلاد صادقین" کا انعقاد لبنانی رکن  پارلیمنٹ کی آستان قدس کے شعبہ بین الاقوامی امور کے سربراہ سے ملاقات علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی اور امام رضا(ع) یونیورسٹی باہمی تعاون کی توسیع کے راستے پر گامزن افغان شہری کی جانب سے نایاب ڈاک ٹیکٹس آ‎ستان قدس رضوی کو ہدیہ حرم امام رضا(ع)میں عرب زبان زائرین  کے لئے’’امین الامہ، امام المقاومہ‘‘ کے عنوان سے ادبی محفل کا انعقاد