آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : ۱۲۲
۱۶:۰۷

۲۰۲۶/۰۳/۰۴

ایرانی قوم کے اتحاد اور استقامت کی آواز سے سامراجی اور صہیونی ایجنٹوں میں خوف

ایرانی قوم کے اتحاد اور استقامت کی آواز سے سامراجی اور صہیونی ایجنٹوں میں خوف
اسلامی انقلاب کی سینتالیسویں سالگرہ کی رات  حرم امام رضا(ع) ’’اللہ اکبر‘ کے نعروں سے گونج اٹھا۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ ایک بار پھر ملتِ ایران نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ کی شب میں  ’’اللہ اکبر‘‘ کے نعروں سے سامراجی قوتوں کے ایوانوں کو ہلاکر رکھ دیا ،اس رات حرم امام رضا(ع) کی فضا ’’اللہ اکبر‘‘ کی نعروں سے گونج رہا  تھا،حرم مطہر کے میناروں اور ماذنوں پر خادمین نے مل کر ’’اللہ اکبر‘‘ کی صدائیں بلند کیں اور میڈیا خادمین نے اس آواز کو دنیا بھر میں پہنچایا تاکہ دشمن دیکھ لے اور اس سرزمین پر جارحیت اور تسلط  کرنے سے مایوس اور ناامید ہو جائیں  ۔
یہ روح پرور تقریب حرم امام رضا(ع) کے صحن انقلاب اسلامی میں ’’گلبانگِ انقلاب‘‘ کے عنوان سے منعقد ہوئی جس میں حرم کے خدام سمیت زائرین و مجاورین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ،تقریب میں نوجوانوں نے خوبصورت انداز میں ترانے پڑھے اور اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی(رح) اورشہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ تقریب کے آخر میں اسلامی جمہوریہ ایران کا قومی ترانہ بھی پڑھا گیا۔ 
  اسلامی انقلاب کی سالگرہ کے موقع پر مشہد مقدس میں عظیم الشان ریلی کا انعقاد
مؤرخہ گیارہ فروری2026 بروز بدھ کو اسلامی انقلاب کی سینتالیسویں سالگرہ کی مناسبت سے عظیم الشان ریلی نکالی گئی ،اس عظیم الشان ریلی اور اجتماع میں ولی فقیہ کے نمائندے اور مشہد مقدس کے امام جمعہ آیت اللہ سید احمد علم الہدیٰ،آستان قدس رضوی کے متولی آیت اللہ احمد مروی اور  دیگر سول اور عسکری حکام نے شرکت کی، یہ ریلی مشہد مقدس کے پندرہ خرداد اسکوائر سے حرم امام رضا(ع) کی جانب نکالی گئی ۔
مشہد مقدس کے عوام نے عالمی سامراج خصوصاً امریکہ اور غاصب اسرائیل کے خلاف اسلامی انقلاب کی سینتالیسویں سالگرہ اور استقامت کاعظیم الشان جشن مناتے ہوئے ریلی میں ’’مردہ باد امریکہ‘‘ اور ’’مردہ باد اسرائیل‘‘ کے نعرے لگائے ۔ 
اگرچہ اس ریلی میں معاشرے کے تمام طبقات موجود تھے لیکن نوجوانوں اور جوانوں کی پرجوش اور نمایاں موجودگی اس بات کی علامت تھی کہ انقلاب کا راستہ جاری ہے اور استقامت و مزاحمت کی روح نئی نسل میں منتقل ہو چکی ہے ۔ 
ریلی کے پورے راستے میں استقامتی اور وطن و اسلامی اقدار کے دفاع کے جذبےاور قومی اتحاد کے مناظر دیکھنے کو ملے ، اس قوم نے فتنہ پروروں اور سامراجی قوتوں کے ایجنٹوں کی غبار آلود فضا میں بھی بصیرت کی آنکھ سے حق کو پہچانا اور وقت کے حسین کی ’’ھل من ناصر ینصرنی‘‘ کی صدا پر لبیک کہا اور ان کی نصرت کے لئے میدان میں آئی۔
لاکھوں کے اس اجتماع کی جانب سے دنیا کو یہ واضح پیغام دیا گیا کہ ’’ امام زمانہ(عج) کے ظہور تک یہ تحریک جاری رہے گی‘‘۔ 
اس عظیم الشان اجتماع کے شرکاء نے یک زبان ہو کر اعلان کیا کہ وہ دشمنوں کے داخلی اور بیرونی فتنوں کے مقابلے میں پوری قوت سے ڈٹے ہوئے ہیں اور ایرانی قوم اپنے قومی اثاثوں پر کسی بھی مغربی طاقت کے ساتھ کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ 


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • پیشنهاد سردبیر
  • تازہ ترین خبریں۔
پاکستانی زائرین کے ایک گروپ کا حرم امام رضا(ع) میں منعقدہ ’’رواق خدمت‘‘ نمائش کا دورہ عید غدیر کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن کا انعقاد عید غدیر کے دن حرم امام رضا(ع) میں غدیر کے اعمال کی ادائیگی باب الحوائج(ع) کا یوم ولادت باسعادت اور آپؑ کی لازوال میراث کی تجلی رضوی لائبریری میں حضرت امام علی(ع) سے منسوب دعا و مناجات کے 508 سالہ قدیمی قلمی نسخے سے نقاب کشائی حرم امام رضا(ع) کے ولایت ہال میں عید غدیر کے جشن کا انعقاد شب عید غدیر کے موقع پر حرم امام رضا(ع) کی پھولوں سے سجاوٹ حرم امام رضا(ع) میں’’نصر من اللہ‘‘ کے عنوان سے خصوصی پروگرام کا انعقاد سرخس؛ بین الاقوامی ٹرانزٹ اور سرمایہ کاری کا سنہری دروازہ عید غدیر کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) کی پھولوں سے سجاوٹ اسلامی جمہوریہ ایران کی عزت و اقتدار؛ولایت سے تمسک اور قومی یکجہتی کا نتیجہ ہے ؛ آیت اللہ احمد مروی روضہ منورہ امیرالمؤمنین حضرت علی(ع) کی جانب سے حرم رضوی کو غدیری پرچم ہدیہ کیا گیا حرم امام رضا(ع) میں عرب زبان زائرین کے لئے دعائے عرفہ کے مراسم ’’زیرسایہ خورشید‘‘ کاروان کے تحت پاکستان میں امریکی قونصل خانے کے سامنے احتجاج کے دوران زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کاروان ’’زیر سایہ خورشید‘‘ کی پاکستان کے شہر حیدرآباد میں ہونے والی نماز جمعہ میں شرکت رہبرِشہید معظم انقلاب اسلامی ؛ اصلی روشن خیالی کا نمونہ تھے 2026 میں قالین کی پیداوار اور تجارت میں توسیع، آستان قدس رضوی کی قالین کمپنی کا ایجنڈا  ملِک نیشنل لائبریری کا خزانہ؛ کاتبانِ کلام وحی کے تخلیقاتی فن کا محافظ ایران کی ’’جنوبی بندرگاہوں کا جغرافیہ‘‘ نامی کتاب کے اشاعتی منصوبے کا آغاز پانچ براعظموں سے مشرف ہونے والے زائرین کی میزبانی کے لئے رضوی موقوفات اہم خدماتی مراکز پاکستان; مقاومتی محاذ کا طاقتور بازو ہے ؛ حجت الاسلام امینی خواہ