آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 134
22:38

2026/03/09

خامنہ ای شہید، خامنہ ای رہبرسے زیادہ زندہ اور طاقتور ہیں، متولی آستان قدس 

خامنہ ای شہید، خامنہ ای رہبرسے زیادہ زندہ اور طاقتور ہیں، متولی آستان قدس 
 آستان قدس رضوی کے متولی نے ایرانی عوام سے کہا ہے کہ وہ مسجدوں اور سڑکوں پر اس وقت تک موجود رہیں جب تک حکام ان سے گھروں کوواپس لوٹنے کو نہ کہہ دیں

 

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق آستان قدس رضوی کے متولی آيت اللہ سید احمد مروی نے مشہد مقدس کی مسجد الزھرا ( س ) میں سوگواروں کے ایک بڑے اجتماع سے اپنے خطاب میں رہبرعظیم الشان انقلاب اسلامی کی شہادت پر حضرت ولیعصر عج اللہ تعالی فرجہ الشریف اور ایرانی عوام کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے اذن و فضل سے خامنہ ای شہید آج خامنہ ای رہبر سے زیادہ زندہ اور طاقتور ہیں
 انہوں نے قرآن کریم کی آيت ((ولا تحسبن الذین قتلوا فی سبیل اللہ امواتا بل احیاء عند ربھم یرزقون ))کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شہدا خدا وند متعال کے حضور رزق پاتے ہیں اور یہ رزق خوراک نہيں بلکہ یہ رزق طاقت و قوت اور عنایات الہی سے مستفیض ہونے کا رزق ہے اور آج ہمارے عزیز رہبر رضوان الہی میں اولیا اور انبیا کے جوار میں اس سے کہیں زیادہ طاقت کے حامل ہیں  جو طاقت    زندگی میں روئے زمین پر ان کے پاس تھی اور اپنا کردار بھی پہلے سے زیادہ  بھرپور طریقے سے ادا کررہے ہیں 
آيت اللہ احمد مروی نے کہاکہ ہمارے دشمن نہيں سمجھ سکتے اور اس طرح کے معارف و مفاھیم کو درک کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے کہ شہید کے خون سے حق کی تحریک اور زیادہ تیزی اور قوت کے ساتھ آگے بڑھتی ہے 
 آستان قدس رضوی کے متولی نے آيہ شریفہ (( و فدیناہ بذبح عظیم)) کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی انقلاب کو ان حالات میں ایک عظیم خون کی ضرورت تھی اور آيت اللہ خامنہ ای جیسی عظیم شخصیت کے خون کی اسے ضرورت تھی تاکہ یہ انقلاب باقی رہ سکے اور پہلے سے زیادہ سربلند اور قوت کے ساتھ اپنا راستہ طے کرسکے لیکن ہمارے دشمن  اس حقیقت اور معارف کو درک کرنے سے عاجز و قاصر ہیں 
 انہوں نے عوام کی استقامت و پامردی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ  جس طرح سے ہمارے شہید رہبر تاکید فرمایا کرتے تھے مضبوطی کے ساتھ اور پوری شجاعت کے ساتھ میدان میں ڈٹے رہئے اور آپ لوگوں کو دشمن کی دھمکیوں اور اس کے حملوں سے ڈرنے کی ضرورت نہيں ہے کیونکہ دشمن کے اس طرح کے تمام ظالمانہ اقدامات سرانجام حق اور اسلام کے فائدے میں ہوں گے انہوں نے کہا کہ جس طرح سے حضرت امام حسین علیہ السلام کا پاک اور مطہر خون اسلام علوی و نبوی کے حق میں ثابت ہوا اسی طرح یہ خون پاک بھی حق کی تحریک کو مستحکم  بنائے گا اور اسے آگے لے جائے گا 
آیت اللہ احمد مروی نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ عوام کو میدان خالی نہيں کرنا چاہئے کہا کہ موجودہ حالات میں سحر کے وقت تک مسجدوں اور اسکوائرز پر لوگوں کے اجتماعات اور موجودگی دعائے جوشن کبیر و قرآن کی تلات نیز دعا ومناجات سے زیادہ  خداکےنزدیک اجر وثواب کی حامل ہے اور آپ لوگوں کا یہ عمل خدا وندعالم کے حضوربہترین مناجات اور شاندار طریق بندگی ہے کیونکہ میدان میں موجودگی سے آپ صیہونیوں کے مقابلے میں اپنے محاذ کی حفاظت کررہے ہيں اور دشمن کو پیغام دے رہے ہیں ہم  پوری طاقت ، خود اعتمادی اور بلند ہمت و حوصلے کے ساتھ میدان میں ہیں اور یہ دینی تعلیمات اور حضرات معصومین علیھم السلام کی تعلیمات کے عین مطابق ہے 
 آستان قدس رضوی کے متولی نے  کہا کہ آپ لوگ مسجدوں اور سڑکوں کے مورچے اور محاذ کو اس وقت تک نہ  خالی نہ کریں جب تک حکام آّپ  سے  واپس لوٹنے کو نہ کہہ دیں 
انہوں نے ایرانی عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ بچوں اور انسانوں کے قاتل صیہونیوں کے مقابلے میں اگلے محاذ پر ہیں ۔
آپ لوگوں نے دیکھا کہ صیہونیوں اورامریکیوں نے میناب میں اسکولی بچیوں کا کس طرح قتل عام کیا اور وائے ہو ان لوگوں پر جنھوں نے صیہونیوں سے امیدیں لگارکھی ہیں، کس قدر یہ عناصر ذلیل و گمراہ ہيں
آیت اللہ احمد مروی نے کہا کہ بیرونی اور اندرونی دشمنوں کو یہ جان لینا چاہئے کہ مکتب شہید خامنہ ای کے پیرو اور تربیت یافتہ نوجوان و جوان پوری طاقت کے ساتھ میدان میں موجودہیں اور ہرطرح سے اپنے زندہ ہونے کا ثبوت دے رہے ہیں ۔

 


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
مشہد مقدس میں شہید رہبر انقلاب(رح) کی تشییع جنازہ ،عصر حاضر کا سب سے بڑا تاریخی واقعہ ہے   شہید رہبر(رح) کی تشیع جنازہ اور تدفین کے لئے آستان قدس رضوی کا چوتھا اعلامیہ حرم امام رضا(ع) میں واقع شہید رہبر(رح) کے تحائف کا میوزیم اور قرآنی میوزیم کھول دیا گیا ہے شہید رہبر کے تشیع جنازہ میں شرکت کے لئے آستان قدس رضوی کے متولی کا پیغام  بین الاقوامی سطح پر ’’قومو للہ‘‘ نعرے کی تشریح کے لئے نشست کا انعقاد ’’قائد الامۃ‘‘ کے عنوان سے لائیو ٹی وی پروگرام رہبرشہید کے سوگواروں کے لئے کرامت رضوی فاؤنڈیشن کی جانب سے پذیرائي کا وسیع انتظام (( آقای شہید ایران )) نامی چار جلدوں پر مشتمل کتاب منظرعام پر آگئی  شہید رہبر(رح) ایک قرآنی نابغہ اور قرآنی احکامات پرعمل کرنے والی شخصیت تھے؛ استاد پناہی رہبرشہید کے وداع کے ا یام میں حرم مطہر رضوی بند نہيں ہوگا  رہبرشہید ( رحمت اللہ علیہ ) کی یاد میں رضوی کتابخانہ اور میوزیمز میں تعزیتی جلسوں اور خصوصی پروگراموں کا انعقاد  روضہ منورہ امام رضا(ع) کے خدام ، سوگوار زائرین کو کھانے اور رہائش کی خدمات فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں جارجیا کے 130 رکنی مذہبی و ثقافتی وفد کا حرم امام رضا(ع) کے خدام کی جانب سےخصوصی استقبال شہید رہبر(رح) کی تشیع جنازہ کے موقع پر حرم امام رضا(ع) میں 2100 سے زائد طبی عملے کی تعیناتی امام رضا علیہ السلام کے حرم کو جانے والے راستوں میں پانی اور شربت کی سبیلوں اور سقاخانوں کا انتظام  آستان قدس رضوی کے موکبوں کی تیاری کے تصویری مناظر شہید رہبر(رح) کی ضریح امام رضا(ع) کی صفائی کے دوران لی گئی تصاویر رہبرشہید کی یادگار اور جاودانی میراث  مشہد مقدس میں مقیم افغان مذہبی انجمنوں کی جانب سے حرم امام رضا(ع) میں روایتی انداز میں عزاداری کا انعقاد شہید رہبر (رح) کے سوگوارں کی میزبانی کے لئے مشہد مقدس مکمل طور پر تیار شاہراؤں پرواقع امام رضا(ع) کمپلیکس میں شہید رہبرامت(رح) کے سوگواروں کی میزبانی کے لئے وسیع تیاریاں