آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 456
00:44

2026/09/12

آستان قدس رضوی کے ریسرچ معاونین کا بین الاقوامی امور کے شعبے میں باہمی تعاون میں اضافے پر زور

بسی
اس مقدس آستانے کے ذیلی اداروں کے مابین بین الاقوامی شعبے میں باہمی تعاون میں ہم آہنگی پیدا کرنے کے مقصد سے آستان قدس رضوی کے ریسرچ معاونین کا اجلاس منعقد ہوا۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ مؤرخہ یکم ستمبر2026 کو اس مقدس آستانے کے ریسرچ معاونین کا اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن میں اجلاس منعقد ہوا جس میں آستان قدس رضوی کی اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کے علمی شعبے کے سربراہ جناب محمود ملکی نے تمام شعبہ جات کے مابین زیادہ سے زیادہ ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ آستان قدس رضوی کا ہر ادارہ چاہے اس کی سرگرمیاں اندرونی ہی کیوں نہ ہوں، یہ سیکھے کہ اپنے کاموں کو بین الاقوامی افق کے ساتھ کیسے جوڑے، لہذا ہمارا مقصد یہ ہے کہ ہم تمام شعبوں کے لئے ایک ترغیب دہندہ بنیں تاکہ وہ عالمی افق کی طرف بڑھ سکیں۔
انہوں نے بین الاقوامی سطح پر ہونے والی ریسرچ کا ایک بڑا چیلنج منصوبوں کی تخصیص میں ابہام قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس نشست میں ہم تین سنہری معیارات (بین الاقوامی مخاطب، جغرافیہ، اور ادارہ جاتی اثر انگیزی) کے تعین کے ذریعے اس ابہام کو دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ لہذا، جو تحقیق اس سطح پر نافذ ہونی چاہیے، اسے یہ ثابت کرنا ہوگا کہ وہ واقعی عالمی مخاطب کی مدد کرتی ہے یا آستان قدس  رضوی کے عالمی مقام کو بلند کرنے کا باعث بنتی ہے۔
آستان قدس رضوی کی اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کے علمی معاون نے مزید برآن RFP یعنی ’’نیاز نامہ‘‘(فہرست ضروریات) پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حقیقی نتائج کے حصول کے لئے ضروری ہے کہ سب سے پہلے کار فرما (امپلائرز) کی ضرورت کو واضح طور پر مشخص کیا جائے اور پھر یونیورسٹیاں اور تحقیقی مراکز اس ضرورت نامے کی بنیاد پر اپنے منصوبے پیش کریں۔ اس کا مطلب نظریاتی تحقیق کے دور کا خاتمہ اور ‘اطلاقی و مسئلہ پر مبنی تحقیق’ کے دور کا آغاز ہے۔
قابل توجہ ہے کہ آستان قدس رضوی کی بین الاقوامی علمی اور تحقیقی کونسل کی نشست جو اس نورانی آستانے کے ذیلی اداروں کے تحقیقی معاونین پر مشتمل ہے ؛ بین الاقوامی شعبوں میں ہم آہنگی پیدا کرنے، تحقیقی شعبوں میں سہولت کاری اور پیش کردہ منصوبوں کی جانچ پڑتال کے مقصد سے تسلسل کے ساتھ ہفتہ وار منعقدہورہی ہے۔


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
ملک نیشنل لائبریری اینڈ میوزیم میں ’’جہان؛یک پردہ روشن تر‘‘ کے عنوان سے نمائش کا افتتاح رضوی یونیورسٹی  اور جامعہ المصطفی مشہد برانچ کے درمیان مشترکہ تعاون کا آغاز نقل و حمل، رہائش اور پارکینگ کی توسیع کے لئےحکومت،پارلیمنٹ اورصوبائی انتظامیہ کے ساتھ ہیں؛صوبہ خراسان رضوی سے منتخب ارکان پارلیمان کے بورڈ کے سربراہ کا بیان ایران اور ہندوستان کے مابین باضابطہ فارسی زبان کی تعلیم کے لئے باہمی تعاون کا آغاز حرم امام رضا(ع) میں نصب جالیوں کی زیارت اور فن تعمیر سے متعلق تفصیلات آستان قدس رضوی کے ریسرچ معاونین کا بین الاقوامی امور کے شعبے میں باہمی تعاون میں اضافے پر زور صفوی دور کے وقف  حمام دروازہ کا تعارف ایران سے متعلق میرے ذہن میں پائے جانے والے منفی تاثرات مکمل  طور پرتبدیل ہو گئے؛سنی انفلوئنسر کا بیان تنزانیا سے امام رضا علیہ السلام کے حرم تک عشق و محبت کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ   حرم امام رضا(ع) میں چالیسویں وحدتِ اسلامی کانفرنس کی اختتامی تقریب ہندوستان کے ممتاز عالم دین کی جانب سے اسلامی وحدت کی ضرورت پر تاکید/ برصغیر اوردنیا میں اسلامی بیداری کی ایک جھلک   عالم اسلام کی وحدت میں حضرت امام علی رضا(ع) کی شخصیت کا لافانی عنصر      قائد شہید امت کی دانشمندانہ اسٹریٹیجی نےدشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنادیا حرم امام رضا(ع) میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن کا انعقاد حرم رضوی میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن "میلاد صادقین" کا انعقاد لبنانی رکن  پارلیمنٹ کی آستان قدس کے شعبہ بین الاقوامی امور کے سربراہ سے ملاقات علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی اور امام رضا(ع) یونیورسٹی باہمی تعاون کی توسیع کے راستے پر گامزن افغان شہری کی جانب سے نایاب ڈاک ٹیکٹس آ‎ستان قدس رضوی کو ہدیہ حرم امام رضا(ع)میں عرب زبان زائرین  کے لئے’’امین الامہ، امام المقاومہ‘‘ کے عنوان سے ادبی محفل کا انعقاد رہبر کے گھرانے سے متعلق شہداء سے آستان قدس رضوی کے متولی کی ملاقات آستان قدس رضوی کے متولی کی شہید علی اور شہید مرتضیٰ لاریجانی کے معزز گھرانے سے ملاقات