آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 158
12:52

2026/03/22

شہید لاریجانی کا پاک خون ایران اسلامی کی عزت، خودمختاری اور پیشرفت کا راستہ مزید روشن کرے گا، متولی آستان قدس 

شہید لاریجانی کا پاک خون ایران اسلامی کی عزت، خودمختاری اور پیشرفت کا راستہ مزید روشن کرے گا، متولی آستان قدس 
آستان قدس رضوی کے متولی آيت اللہ احمد مروی نے ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری شہید علی لاریجانی کی شہادت کی مناسبت سے اپنے تعزیتی پیغام میں لکھا ہے کہ اس گرانقدر شہید کا پاک خون روشن چراغ کی مانند ایران اسلامی کی عزت، خودمختاری اور پیشرفت کا راستہ اور زیادہ روشن کرے گا  آستان نیوز کے مطابق آيت اللہ احمد مروی کے تعزیتی پیغام کا متن یہ ہے؛ 

باسمه تعالی
اِنّا للهِ وَ اِنّا اِلَیهِ راجِعون
صمیمی اور قریبی دوست، دانشمند مجاہد، خادم الرضا(ع)،اسلامی نظام کے سچے خدمتگزاراور رہبرشہید انقلاب کے یار باوفاو جناب ڈاکٹرعلی لاریجانی کی اپنے عزیز بیٹے کے ہمراہ مظلومانہ شہادت نے پوری ایرانی قوم  اوراسلامی انقلاب کے شیدائيوں کے دلوں میں گہرے غم و اندوہ کی لہر دوڑا دی ہے 
بلاشبہہ یہ ( شہید ڈآکٹر لاریجانی) ان شخصیتوں میں سے تھے جنھوں نے اپنی پوری بابرکت عمرایران اسلامی کی سربلندی، نظام کی بنیادوں کو مستحکم بنانے اور عوام کی مخلصانہ خدمت میں گزار دی۔
 دیانت، درایت،عقلانیت اور انقلابی جذبہ ان کی ممتاز خصوصیات میں سے تھیں جوان کی سنگين حکومتی ذمہ داریوں خاص طورپرسیکورٹی ، سیاسی، ثقافتی اور سماجی میدانوں میں ان کے حکومتی فرائض میں پوری طرح درخشاں اورجلوہ فگن تھیں 
یہ عظیم خسارہ اورنقصان، راستہ کا اختتام نہیں بلکہ اس راستے کے تسلسل اور دوام کا آغازہے جوان کی مجاہدت ، اخلاص اور بلاوقفہ خدمت کے ذریعے متعین ہواہے 
اس شہید گرانقدر کا پاک خون روشن چراغ کی مانند ایران اسلامی کی عزت، خودمختاری اور پیشرفت کا راستہ اور زیادہ روشن کرے گا اور استقامت و یکجہتی کے شجرہ طیبہ کو پہلے سے بھی زیادہ تنومند کرے گا
اس موقع پر میں حضرت ثامن الحجج علیہ آلاف التحیہ و الثنا کے مضجع شریف اور نورانی بارگاہ  سے رہبرمعظم انقلاب اسلامی، ایران کی باشرف قوم ، ان کی اہلیہ محترمہ، ان کے بیٹوں، بیٹیوں  اوران کے برادران ارجمند بالخصوص آيت اللہ آملی لاریجانی اور شہید مطہری ( رح) کے بیت مکرم (اہل خانہ ) کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہوئے خداوند متعال سے ان شہدائے عزیزو والا مقام کے لئے علو درجات ، اولیائے الہی کے ساتھ محشور کرنے اور معزز لواحقین اور پسماندگان کے لئے صبر و اجر کی دعا کرتا ہوں 
وَ سَیَعلَمُ الَّذینَ ظَلَموا أَیَّ مُنقَلَبٍ یَنقَلِبونَ
احمد مروی
 متولی آستان قدس رضوی


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
عراقی طلبا کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری وزارت خارجہ کے شعبہ انٹرنیشنل ریلشنز کے کالج کے طلباء کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری ملک نیشنل لائبریری اینڈ میوزیم میں ’’جہان؛یک پردہ روشن تر‘‘ کے عنوان سے نمائش کا افتتاح رضوی یونیورسٹی  اور جامعہ المصطفی مشہد برانچ کے درمیان مشترکہ تعاون کا آغاز نقل و حمل، رہائش اور پارکینگ کی توسیع کے لئےحکومت،پارلیمنٹ اورصوبائی انتظامیہ کے ساتھ ہیں؛صوبہ خراسان رضوی سے منتخب ارکان پارلیمان کے بورڈ کے سربراہ کا بیان ایران اور ہندوستان کے مابین باضابطہ فارسی زبان کی تعلیم کے لئے باہمی تعاون کا آغاز حرم امام رضا(ع) میں نصب جالیوں کی زیارت اور فن تعمیر سے متعلق تفصیلات آستان قدس رضوی کے ریسرچ معاونین کا بین الاقوامی امور کے شعبے میں باہمی تعاون میں اضافے پر زور صفوی دور کے وقف  حمام دروازہ کا تعارف ایران سے متعلق میرے ذہن میں پائے جانے والے منفی تاثرات مکمل  طور پرتبدیل ہو گئے؛سنی انفلوئنسر کا بیان تنزانیا سے امام رضا علیہ السلام کے حرم تک عشق و محبت کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ   حرم امام رضا(ع) میں چالیسویں وحدتِ اسلامی کانفرنس کی اختتامی تقریب ہندوستان کے ممتاز عالم دین کی جانب سے اسلامی وحدت کی ضرورت پر تاکید/ برصغیر اوردنیا میں اسلامی بیداری کی ایک جھلک   عالم اسلام کی وحدت میں حضرت امام علی رضا(ع) کی شخصیت کا لافانی عنصر      قائد شہید امت کی دانشمندانہ اسٹریٹیجی نےدشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنادیا حرم امام رضا(ع) میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن کا انعقاد حرم رضوی میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن "میلاد صادقین" کا انعقاد لبنانی رکن  پارلیمنٹ کی آستان قدس کے شعبہ بین الاقوامی امور کے سربراہ سے ملاقات علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی اور امام رضا(ع) یونیورسٹی باہمی تعاون کی توسیع کے راستے پر گامزن افغان شہری کی جانب سے نایاب ڈاک ٹیکٹس آ‎ستان قدس رضوی کو ہدیہ حرم امام رضا(ع)میں عرب زبان زائرین  کے لئے’’امین الامہ، امام المقاومہ‘‘ کے عنوان سے ادبی محفل کا انعقاد