آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 173
15:07

2026/04/05

ولایت کی امنگوں سے قوم کا دوبارہ تجدید عہد

ولایت کی امنگوں سے قوم کا دوبارہ تجدید عہد
31 مارچ  2026 کو امام رضا علیہ السلام کے حرم مطہر کے صحن انقلاب میں زائرین اور مجاورین کے عظیم الشان اجتماع نے اللہ اکبر کی تکبیروں اور نعروں کے ساتھ حریم ولایت کی پاسداری کے تعلق سے ایک بار پھر اپنے عزم کا دنیا والوں کے سامنے اظہارکیا 

آستان نیوز کے مطابق اس عظیم الشان اجتماع میں جو اسی وقت پورے ایران میں جاری تھا بچے بوڑھے جوان مرد و خواتین اور مداحان اہلبیت (ع) سبھی شامل تھے اس اجتماع میں مداحان اہل بیت رضا نریمانی ، صادق آہنگران اور احد اسدی نے مرثیہ خوانی اور نوحہ خوانی سے حضرت ثامن الحجج  علیہ السلام کے حرم کے صحن و سرا کو ایثار وفداکاری   
کے جذبے سے سرشار کردیا ۔ اجتماع میں شریک لوگوں کے ہاتھوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کا پرچم تھا جو ایک ایسی قوم کی عزت و ثبات قدم کی داستان سنارہے تھے جس نے یہ ثابت کردیا کہ وہ حق کے راستے سے ایک لمحے کے لئے پيچھے نہیں ہٹیں گے 
 ہم شہادت کی قوم ہیں ؛ آج کی جنگ عقیدہ کی جنگ ہے 
اس اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حجت الاسلام والمسلمین دانشمند نے  سید الشہدا کے (ع) کے مکتب اور شہید حاج قاسم سلیمانی کے قول کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ ہم امام حسین علیہ السلام کے مکتب کے تربیت یافتہ ہیں اور شہید قاسم سلیمانی کے بقول ہم شہادت کی قوم ہیں ۔
حجت الاسلام دانشمند نے کہا کہ آج دشمن سے ہمارا مقابلہ سیاسی مسائل سے بالاترپوری طرح عقیدتی جنگ ہے دشمن ہمارے دین اور نظریہ ظہور کا مخالف ہے۔ 
انہوں نے دشمن کے ذرائع ابلاغ کے پروپیگںڈوں کی مذمت اور سوشل میڈیا کی جھوٹی خبروں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اصلی ایران ، یہی عوام ہيں جو پوری رات سڑکوں اور چوراہوں پر موجود ہیں۔ دشمن سمجھ رہا تھا کہ  وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ  اور نوروز کی تعطیلات میں ولایت سے عشق و عقیدت کو ایرانی عوام کے دلوں میں کم کردے گا لیکن آج کی رات بھی عوام کی سڑکوں پر تاریخی موجودگي نے دشمن کے تمام اندازوں کو غلط ثابت کردیا ۔
رہبرشہید کی فرقت اور ولایت سے تجدید عہد 
  حجت الاسلام دانشمند نے امام زمانہ (عج) کے نائب برحق کی مظلومانہ شہادت کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ ہمارے عزیز رہبر اپنی دیرینہ آرزو کو جو کہ شہادت تھی پہنچ گئے اگرچہ ان کا داغ سنگین ہے لیکن دشمنوں کے ناپاک عزائم کے برخلاف ولایت کا علم اور پرچم بدستور اونچا ہے اور حضرت آيت اللہ سید مجتبی خامنہ ای کے انتخاب سے ولایت جوان ہوگئي ان کا کہنا تھا کہ دشمن کو جان لینا چاہئے کہ یہ انقلاب اس کے  بزرگوں کی شہادت سے ختم ہونے والا نہيں ہے کیونکہ یہ پوری قوم اپنے اپنے زمانے کی حاج قاسم ہے اور امامت کی مکمل طور پر وفادار ہے  
 اتحاد ؛ دشمن کے قلب پر میزائل کا وار 
حجت الاسلام دانشمد نے اپنے خطاب کے آخر میں اتحاد و یکجہتی کو ہر ہتھیار سے زیادہ کارآمد بتایا اور کہا کہ کفر اور دور حاضر کے شیطان پرستوں سے حقیقی معرکہ اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ  ہی لڑا جاسکتا ہے اورآج سڑکوں اور میدان میں عوام کی موجودگي انتظار کی مشق ہے اور جو بھی آج ولایت کی پاسداری کے لئے نکلے گا وہ ظہور کے وقت بھی حضرت ولی عصر (عج ) کے اصحاب و انصار کی صف اول میں ہوگا 
اس پروگرام کے آخر میں اجتماع کے شرکا نے سامراج مخالف نعرے لگائے  اور امام اور شہدا کے مشن اور امنگوں سے تجدید عہد کیا ، 


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
عراقی طلبا کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری وزارت خارجہ کے شعبہ انٹرنیشنل ریلشنز کے کالج کے طلباء کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری ملک نیشنل لائبریری اینڈ میوزیم میں ’’جہان؛یک پردہ روشن تر‘‘ کے عنوان سے نمائش کا افتتاح رضوی یونیورسٹی  اور جامعہ المصطفی مشہد برانچ کے درمیان مشترکہ تعاون کا آغاز نقل و حمل، رہائش اور پارکینگ کی توسیع کے لئےحکومت،پارلیمنٹ اورصوبائی انتظامیہ کے ساتھ ہیں؛صوبہ خراسان رضوی سے منتخب ارکان پارلیمان کے بورڈ کے سربراہ کا بیان ایران اور ہندوستان کے مابین باضابطہ فارسی زبان کی تعلیم کے لئے باہمی تعاون کا آغاز حرم امام رضا(ع) میں نصب جالیوں کی زیارت اور فن تعمیر سے متعلق تفصیلات آستان قدس رضوی کے ریسرچ معاونین کا بین الاقوامی امور کے شعبے میں باہمی تعاون میں اضافے پر زور صفوی دور کے وقف  حمام دروازہ کا تعارف ایران سے متعلق میرے ذہن میں پائے جانے والے منفی تاثرات مکمل  طور پرتبدیل ہو گئے؛سنی انفلوئنسر کا بیان تنزانیا سے امام رضا علیہ السلام کے حرم تک عشق و محبت کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ   حرم امام رضا(ع) میں چالیسویں وحدتِ اسلامی کانفرنس کی اختتامی تقریب ہندوستان کے ممتاز عالم دین کی جانب سے اسلامی وحدت کی ضرورت پر تاکید/ برصغیر اوردنیا میں اسلامی بیداری کی ایک جھلک   عالم اسلام کی وحدت میں حضرت امام علی رضا(ع) کی شخصیت کا لافانی عنصر      قائد شہید امت کی دانشمندانہ اسٹریٹیجی نےدشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنادیا حرم امام رضا(ع) میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن کا انعقاد حرم رضوی میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن "میلاد صادقین" کا انعقاد لبنانی رکن  پارلیمنٹ کی آستان قدس کے شعبہ بین الاقوامی امور کے سربراہ سے ملاقات علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی اور امام رضا(ع) یونیورسٹی باہمی تعاون کی توسیع کے راستے پر گامزن افغان شہری کی جانب سے نایاب ڈاک ٹیکٹس آ‎ستان قدس رضوی کو ہدیہ حرم امام رضا(ع)میں عرب زبان زائرین  کے لئے’’امین الامہ، امام المقاومہ‘‘ کے عنوان سے ادبی محفل کا انعقاد