آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 192
12:25

2026/04/16

گزشتہ ایرانی سال کے دوران حرم رضوی کے مرکزی کتابخانہ میں انجام پانے والے بعض اہم اقدامات

گزشتہ ایرانی سال کے دوران حرم رضوی کے مرکزی کتابخانہ میں انجام پانے والے بعض اہم اقدامات
حرم مطہر رضوی کی مرکزی لائبریری میں،   گزشتہ ایرانی سال کےدوران جدید تعمیرات ، تنظیم نو ، ترقی یافتہ سسٹم کی تنصیب اور سروسز کے اعتبار سے بڑے پیمانے پر تبدیلی کی گئي ۔

آستان نیوز کے مطابق یہ لائبریری اپنی قدیم تاریخ اور بے مثال اور متنوع کتابوں نیز معلوماتی منابع کے اعتبار سے امام رضا علیہ السلام کے زائرین اور مجاورین اور اہل علم و تحقیق میں بہت ہی مقبول ہے۔
   اس سلسلے میں آستان قدس رضوی  کی مرکزی لائبریری ، آرکائيواور میوزیم کی آرگنائزیشن کے سربراہ حجت الاسلام سید جلال حسینی نے گزشتہ برس اس لائبریری میں انجام پانے والے اہم اقدامات کی تفصیلات بیان کیں ۔

لائبریری کی تنظیم نو 
حجت الاسلام سید جلال حسینی کا کہنا ہے کہ کتابخانہ اور لائبریری ایک زندہ اور پرنشاط مقام ہے بنابریں کتابخانوں اور خاص طور پر حرم مطہر رضوی کی مرکزی لائبریری میں تبدیلی اور تنظیم نو نہ صرف یہ کہ ضروری ہے بلکہ ایک ناقابل اجتناب امر ہے 
ان کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں گزشتہ ایرانی سال کے دوران اس کتابخانہ میں کام کرنے والے لائبریرینز نے 20 لاکھ سے زائد کتابوں کو دوبارہ صفائي ستھرائی کے ساتھ الماریوں میں جدید سسٹم کے تحت سجایا ۔ ہرموضوع کی کتابوں کو ان کے خانوں میں اور ان سے متعلق ہالز میں سلیقے اور سسٹم کے ساتھ رکھا۔
 انہوں نے  کہا کہ اس کے علاوہ لائبریری سے بہترین استفادے کے لئے اسسے جدید وسائل سے آراستہ کیا گیا اور مستقبل کے لئے بھی خاص منصوبہ بندی کے ساتھ لائبریری میں جگہ کے اعتبار سے بھی وسعت کی گئی ۔
حجت‌الاسلام‌ والمسلمین حسینی نے 1320 ہجری شمسی سے قبل کی  مکتوب سربی چاپ کی کتابوں کے مجموعےکو خاص الماریوں میں منتقل کیا گيا تاکہ ان نفیس اور قیمتی کتابوں کی حفاظت ہوتی رہے ۔ اسی طرح اسلامی انقلاب سے قبل کی دارالفنون کی درسی کتابوں کے مجموعے کو بھی جو انتہائي نایاب اور قیمتی ہيں اور جن کی تعداد 70 ہزار سے بھی زیادہ اور غیر ملکی زبانوں میں ہیں حفاظت اور ہر طرح کی گزند سے بجانے کے لئے معیاری طرز پر بنائے گئے آرکائیو میں منتقل کیا گیا ۔ 
 حجت الاسلام حسینی نے کہا کہ  قرآن کریم کے مجموعے کو بھی جن میں 3500 سے زیادہ نفیس اور قدیم  نسخے شامل ہيں اور جو بلااستفادہ ہیں گنجینہ قرآن کریم میں حفاظت سے رکھے گئے اور اسی طرح قدیمی چاپ کی کتابوں کے ڈیڑھ لاکھ نسخے بھی مرمت کے بعد خاص نگہداشت کے لئے منتقل کئے گئے یہ وہ سارے امور ہیں جو گزشتہ برس آستان قدس رضوی کی مرکزی لائبریری میں انجام پائے ۔
لائبریری کے ڈھانچے اور جگہ میں توسیع  
 آستان قدس رضوی کی لائبریری آرکائیو اور میوزیم کی آرگنائزیشن کے سربراہ نے کہا کہ الیکٹرانیک کتابوں کے مرکز اور صوتی و تصویری منابع کے مرکز کا ایک دوسرے میں ادغام کردیا گیا تاکہ لائبریری میں مزید جگہ نکل آئے اسی طرح ملٹی میڈيا اور وڈیجیٹل میڈیا کے شعبوں کو بھی آپس ضم کردیا گيا ہے تاکہ ان منابع سے بہتر طریقے سے استفادہ کیا جاسکے جبکہ خواتین کے سیکشن کو بھی بہتر بنایا گیا ہے ۔
حجت الاسلام سید جلال حسینی نے بتایا کہ اس ارگنائزیشن نے گزشتہ ایرانی سال کے دوران ثقافتی امور میں مدد دینے اور آستان قدس کی مرکزی لائبریری میں مطالعہ کے لئے پرسکون ماحول فراہم کرنے کے لئےان صوبوں کے زائرین کے لئے جہاں صیہونی اور امریکی دشمن کے حملوں سے ثقافتی اور تعلیمی مراکز کو نقصان پہنچا ہے مطالعے کی غرض سے وقتی ہالز بھی بنایا ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ مرکزی کتابخانہ کے شعبہ خواتین میں اطلاع رسانی کے مرکز کا بھی افتتاح کیا کیا ہے تاکہ خواتین کو خصوصی سروس فراہم کرنے میں آسانی اور سہولت ہوسکے جبکہ خواتین کے شعبے کے وقت میں بھی اضافہ کیا گیا ہے اور اسی طرح جوانوں اور نوجوانوں کے ہالز کو بھی مراجعہ کرنے والوں کے حساب سے تیار کیا گيا ہے 
 
علمی اور ثقافتی نشستوں اور کانفرنسوں کا اہتمام 
حجت الاسلام حسینی نے کہا کہ گزشتہ ایرانی سال کے دوران آستان قدس رضوی کے  مرکزی کتابخانے کے مختلف شعبوں کی کاوشوں سے مختلف طرح کے اور الگ الگ سطح پر خصوصی علمی نشستوں اور کانفرنسوں کا اہتمام کیا گیا جن مین رہبرشہید انقلاب (رح) کے فرمان کے مطابق نہج البلاغہ سے متعلق خصوصی علمی نشستیں بھی شامل ہیں  ۔
انہوں نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے گزشتہ ایرانی سال میں آ‎ستان قدس رضوی کے کتابخانے کے لائبریرینس نے جہاں ثقافتی اور سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا وہیں عوام کے اتحاد کو مضبوط اور مستحکم بنانے کی غرض سے مشہد مقدس شہر کی سطح پر ہونے والے رات کے عوامی اجتماعات میں بھرپور شرکت کی اور رہبرشہید (رح) کے نقطہ نگاہ سے کتاب اور مطالب تیار کرنے میں بھی اہم کردار ادا کیا ۔


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
مشہد مقدس میں شہید رہبر انقلاب(رح) کی تشییع جنازہ ،عصر حاضر کا سب سے بڑا تاریخی واقعہ ہے   شہید رہبر(رح) کی تشیع جنازہ اور تدفین کے لئے آستان قدس رضوی کا چوتھا اعلامیہ حرم امام رضا(ع) میں واقع شہید رہبر(رح) کے تحائف کا میوزیم اور قرآنی میوزیم کھول دیا گیا ہے شہید رہبر کے تشیع جنازہ میں شرکت کے لئے آستان قدس رضوی کے متولی کا پیغام  بین الاقوامی سطح پر ’’قومو للہ‘‘ نعرے کی تشریح کے لئے نشست کا انعقاد ’’قائد الامۃ‘‘ کے عنوان سے لائیو ٹی وی پروگرام رہبرشہید کے سوگواروں کے لئے کرامت رضوی فاؤنڈیشن کی جانب سے پذیرائي کا وسیع انتظام (( آقای شہید ایران )) نامی چار جلدوں پر مشتمل کتاب منظرعام پر آگئی  شہید رہبر(رح) ایک قرآنی نابغہ اور قرآنی احکامات پرعمل کرنے والی شخصیت تھے؛ استاد پناہی رہبرشہید کے وداع کے ا یام میں حرم مطہر رضوی بند نہيں ہوگا  رہبرشہید ( رحمت اللہ علیہ ) کی یاد میں رضوی کتابخانہ اور میوزیمز میں تعزیتی جلسوں اور خصوصی پروگراموں کا انعقاد  روضہ منورہ امام رضا(ع) کے خدام ، سوگوار زائرین کو کھانے اور رہائش کی خدمات فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں جارجیا کے 130 رکنی مذہبی و ثقافتی وفد کا حرم امام رضا(ع) کے خدام کی جانب سےخصوصی استقبال شہید رہبر(رح) کی تشیع جنازہ کے موقع پر حرم امام رضا(ع) میں 2100 سے زائد طبی عملے کی تعیناتی امام رضا علیہ السلام کے حرم کو جانے والے راستوں میں پانی اور شربت کی سبیلوں اور سقاخانوں کا انتظام  آستان قدس رضوی کے موکبوں کی تیاری کے تصویری مناظر شہید رہبر(رح) کی ضریح امام رضا(ع) کی صفائی کے دوران لی گئی تصاویر رہبرشہید کی یادگار اور جاودانی میراث  مشہد مقدس میں مقیم افغان مذہبی انجمنوں کی جانب سے حرم امام رضا(ع) میں روایتی انداز میں عزاداری کا انعقاد شہید رہبر (رح) کے سوگوارں کی میزبانی کے لئے مشہد مقدس مکمل طور پر تیار شاہراؤں پرواقع امام رضا(ع) کمپلیکس میں شہید رہبرامت(رح) کے سوگواروں کی میزبانی کے لئے وسیع تیاریاں