آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 198
13:29

2026/04/16

حرم مطہر رضوی امام جعفرصادق علی السلام کی شہادت میں سوگوار 

حرم مطہر رضوی امام جعفرصادق علی السلام کی شہادت میں سوگوار 
آسمان امامت و لایت کے چھٹے اخترتابناک امام جعفرصادق علیہ السلام کی شب شہادت میں  امام رضا علیہ السلام کا حرم مطہر سراپا سوگوار و عزادار تھا 

آستان نیوز کے مطابق امام جعفرصادق علیہ السلام کی مظلومانہ شہادت کی شب کے موقع پر حرم مطہر رضوی، ان زائرین اور مجاورین کا میزبان تھا جو امام رؤوف حضرت علی ابن موسی الرضا علیہ السلام کو پرسہ دینے کے لئے وہاں مشرف ہوئے تھے 
 امام جعفرصادق علیہ السلام کی شب شہادت کا خصوصی پروگرام اس نورانی اور مقدس بارگاہ میں نماز مغرب و عشار کے بعد رواق امام خمینی (رح) میں منعقد ہوا ۔
مجلس عزا  کو خطاب کرتے ہوئے حجت الاسلام محمد باقر حیدری کاشانی نے ملک کے حالیہ حادثات اور وطن کے دفاع میں سڑکوں پر عوام کی موجودگی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان اجتماعات میں جن کاموں کی انجام دہی کے لئے سفارش کی گئی ہے ان میں سے ایک سورہ فتح کی تلاوت ہے۔  
 انہوں نے کہا کہ سورہ فتح کی زیادہ سے زیادہ تلاوت اور اسی طرح امام زمانہ (عج) کے حضور ایرانی عوام کا استغاثہ جیسا کہ محاذ جنگ پر موجود  سربازان وطن کا کہنا ہے، عظیم اور غیر معمولی کامیابیوں اور فتوحات کے حصول کا باعث رہا ہے بنابریں ان تلاوتوں اور استغاثوں کو جاری رکھنا چاہئے ۔
مجلس عزا کے خطیب  حجت الاسلام حیداری کاشانی نے کہا کہ سورہ مبارکہ فتح کا پیغام یہ ہے کہ اگر کوئی امت رسول اللہ سے بیعت کرتی ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ اس نے خدا سے بیعت کرلی ہے اور خدا وندعالم بھی آسمان و زمین کے تمام سپاہیوں کو اس قوم کی مدد و نصرت کے لئے مامور کردیتا ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ سورہ مبارکہ فتح میں اسی طرح اس موضوع کی جانب بھی اشارہ کیا گيا ہے کہ اللہ کا ہاتھ سب سے بلند و بالا ہاتھ ہے اور اس کائنات میں کوئي بھی طاقت اللہ کی طاقت سے بالاتر نہيں ہے۔ درحقیقت جو قوم اپنا ہاتھ اللہ کے ہاتھ میں دے دے گی وہ دنیا کی ساری طاقتوں کو زیر کردے گی  ۔
امام جعفرصادق علیہ السلام کی شب شہادت کی مناسبت سے منعقدہ اس مجلس عزا میں مداحان اہل بیت (ع) مہدی اکبری اور ابراہیم احمدی نے امام مرثیہ سرائی اور نوحہ خوانی کی ۔  


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
عراقی طلبا کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری وزارت خارجہ کے شعبہ انٹرنیشنل ریلشنز کے کالج کے طلباء کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری ملک نیشنل لائبریری اینڈ میوزیم میں ’’جہان؛یک پردہ روشن تر‘‘ کے عنوان سے نمائش کا افتتاح رضوی یونیورسٹی  اور جامعہ المصطفی مشہد برانچ کے درمیان مشترکہ تعاون کا آغاز نقل و حمل، رہائش اور پارکینگ کی توسیع کے لئےحکومت،پارلیمنٹ اورصوبائی انتظامیہ کے ساتھ ہیں؛صوبہ خراسان رضوی سے منتخب ارکان پارلیمان کے بورڈ کے سربراہ کا بیان ایران اور ہندوستان کے مابین باضابطہ فارسی زبان کی تعلیم کے لئے باہمی تعاون کا آغاز حرم امام رضا(ع) میں نصب جالیوں کی زیارت اور فن تعمیر سے متعلق تفصیلات آستان قدس رضوی کے ریسرچ معاونین کا بین الاقوامی امور کے شعبے میں باہمی تعاون میں اضافے پر زور صفوی دور کے وقف  حمام دروازہ کا تعارف ایران سے متعلق میرے ذہن میں پائے جانے والے منفی تاثرات مکمل  طور پرتبدیل ہو گئے؛سنی انفلوئنسر کا بیان تنزانیا سے امام رضا علیہ السلام کے حرم تک عشق و محبت کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ   حرم امام رضا(ع) میں چالیسویں وحدتِ اسلامی کانفرنس کی اختتامی تقریب ہندوستان کے ممتاز عالم دین کی جانب سے اسلامی وحدت کی ضرورت پر تاکید/ برصغیر اوردنیا میں اسلامی بیداری کی ایک جھلک   عالم اسلام کی وحدت میں حضرت امام علی رضا(ع) کی شخصیت کا لافانی عنصر      قائد شہید امت کی دانشمندانہ اسٹریٹیجی نےدشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنادیا حرم امام رضا(ع) میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن کا انعقاد حرم رضوی میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن "میلاد صادقین" کا انعقاد لبنانی رکن  پارلیمنٹ کی آستان قدس کے شعبہ بین الاقوامی امور کے سربراہ سے ملاقات علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی اور امام رضا(ع) یونیورسٹی باہمی تعاون کی توسیع کے راستے پر گامزن افغان شہری کی جانب سے نایاب ڈاک ٹیکٹس آ‎ستان قدس رضوی کو ہدیہ حرم امام رضا(ع)میں عرب زبان زائرین  کے لئے’’امین الامہ، امام المقاومہ‘‘ کے عنوان سے ادبی محفل کا انعقاد