آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 219
16:44

2026/04/30

عشرہ کرامت کے وحدت بخش نعروں سے لے کر ملک بھر میں عام المنفعت سماجی فلاحی خدمات تک کی تفصیلات

عشرہ کرامت کے وحدت بخش نعروں سے لے کر ملک بھر میں عام المنفعت سماجی فلاحی خدمات تک کی تفصیلات
آستان قدس رضوی کے نائب متولی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ روضہ منورہ امام رضا(ع) کے زائرین کی خدمت ہمارے لئے سب سے بڑا اعزاز ہے ۔ 

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ جناب مصطفیٰ فیضی نے مشہد مقدس میں نماز جمعہ سے پہلے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال عشرہ کرامت کے ایّام میں ہم محزون اور غمزدہ ہیں کیونکہ گذشتہ برس خاص طور پر پچھلے دومہینوں کے حوادث بالخصوص ہمارے مظلوم و مقتدر رہبر شہید آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی خامنہ ای(رحمت اللہ علیہ) کی شہادت نے ہمیں سوگوار کر دیا ہے ۔
انہوں نے مزید یہ کہا کہ ہم حالیہ واقعات کے تمام شہداء خصوصاً اپنےشہید اورعظیم رہبر کے درجات میں بلندی کے لئے خداوند متعال سے دعاگو ہیں۔ 
2026 کے عشرہ کرامت میں آستان قدس رضوی کا وحدت بخش نعرہ 
گفتگو کے تسلسل میں آستان قدس رضوی کی جانب سے حرم امام رضا(ع) کے زائرین کو دی جانے والی بعض خدمات کا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ انقلاب اسلامی کے بعد سے حرم امام رضا(ع) کیجانب سے تمام نماز گزاروں بالخصوص شہر مشہد مقدس کے نماز جمعہ کے لئے خصوصی خدمات فراہم کی جاتی رہی ہیں امید ہے کہ خادمین کہ یہ خدمات حجت ابن الحسن(عج) تک اسی طرح جاری وساری رہیں۔ 
نائب متولی نے حالیہ واقعات اورایرانی قوم میں اتحاد و یکجہتی کی ضرورت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ رواں سال عشرہ کرامت کے لئے ’’امام رضا(ع) کا ایران؛ متحد،مقتدر اور کامیاب‘‘ کا شعار اور نعرہ انتخاب کیا گیا ہے ۔ 
انہوں نے مزید یہ کہا کہ گذشتہ کئی برسوں سے حرم امام رضا(ع) کے خادمین مختلف شعبوں میں خدمات انجام دے رہے ہیں لیکن ان کی اہم ترین خدمت حرم رضوی اور ان کے زائرین کو خدمات فراہم کرنا ہے ۔ 
انہوں نے مزید اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس بارگاہ میں مختلف عناوین کے ساتھ خدمات انجام دی جار ہی ہیں تو ان کا مقصد حرم مطہر کے زائرین کو زیادہ سے زیادہ خدمات فراہم کرنا ہے یہی وجہ ہے کہ آستان قدس رضوی کے متولی نے خدمت کے عناوین میں اضافہ کیا ہے ، آج ہم زائرین کو مزید سہولت دینے کے لئے رواق حضرت امیرالمؤمنین(ع) اور انڈر گراؤنڈ رواق امام حسین(ع) جیسے منصوبوں کوانجام پاتے دیکھ رہے ہیں ۔
اس کے علاوہ حرم مطہر کی ایک اہم فعالیت قرآنی سرگرمیاں ہیں اور ہم فخر سے کہہ سکتےہیں کہ ملک بھر میں قرآنی سرگرمیوں کا مرکز حرم امام رضا(ع) ہے ۔
اسی طرح ایک اور اہم خدمت حضرت امام رضا(ع) کا مہمانسرا ہے جس کے ذریعہ سالانہ ایک کروڑ کھانے تقسیم کئے جاتے ہیں ،اس کے علاوہ زائرین کو چائے خانوں کے ذریعہ زائرین کو چائے کی خدمات فراہم کی جاتی ہیں اور اس خدمت کے لئے ملک بھر سے خادمین تشریف لاتے ہیں ۔ 
نائب متولی نے عام المنفعت خدمات کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ اپریل کے اختتام پر حرم امام رضا(ع) کی جانب سے 1500 بچیوں کو جہیز کا سامان دیا جائے گا۔ 
اسی طرح وہ افرادجو معذور ہیں انہیں ویل چیئرز فرام کرنے کے لئے ملک بھر میں خدمت کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے جسے فی الحال صوبہ خراسان رضوی، خراسان شمالی  اور صوبہ قم میں انجام دیا گیا ہے اور آستان قدس رضوی کے متولی کے حکم سے یہ سلسلہ اسی طرح سے جاری رہے گا۔ 
ماہ رمضان میں ہونے والی جنگ کے شہداء کے گھرانوں کی امداد
آستان قدس رضوی کے نائب متولی نے مزید یہ بتایا کہ پچھلے سال ہم نے غریب خاندانوں کے ایسے طلباء کو جنہیں سماعت کے آلات(سمعک) کی ضرورت تھی ان کی شناسائی کی گئی اور انہیں اس سال میں یہ آلات فراہم کئے جائیں گے۔ 
جناب فیضی نے بتایا کہ جنگ کے دوران حرم امام رضا(ع) کی کرامت فاؤنڈیشن کے خادمین گروپ ان اولین گروپوں میں تھے جو جائے وقوعہ پر شہداء کے معزز گھرانوں کی مدد کو پہنچے۔
آستان قدس رضوی کے متولی کے حکم پر ’’شجرہ طیبہ ‘‘کے عنوان سے آٹھ اسکولوں کی تعمیر
گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ آستان قدس رضوی کے متولی کے حکم پر امریکی۔ صہیونی جارحیت کا نشانہ بننے والے شہداء کی یاد میں تین اقدامات کو عملی جامہ پہنانے کا فیصلہ کیا گیا، ان کے تحت میناب اسکول کے شہداء کے گھرانوں کو حضرت علی بن موسیٰ الرضا(ع) کی زیارت کے لئے بلایا گیا،عشرہ کرامت کے ایّام میں یہ گھرانے حرم مطہر رضوی میں زیارت سے مشرف ہوئے اور ضریح مطہر کی صفائی کے مراسم میں بھی شریک ہوئے ، اس کے علاوہ عنقریب ’’شجرہ طیبہ رضوی‘‘ کے عنوان سے پسماندہ علاقوں میں آٹھ اسکولز تعمیر کئے جائیں گے۔ 
جناب فیضی نے بتایا کہ تیسرا اہم اقدام شہدائے میناب کی مزارات پر شاندار عمارت تعمیر کی جائے گی تاکہ یہ بین الاقوامی سطح پر امریکی۔ صیہونی جرائم کی تاریخی سند کے طور پر باقی رہے ۔ 
آستان قد س رضوی کی علمی و ثقافتی آرگنائزیشن کی مؤثر سرگرمیاں
جناب فیضی نے اپنی گفتگو کے تسلسل میں آستان قدس رضوی کی علمی و ثقافتی سرگرمیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ آرگنائزیشن پورا سال مختلف سرگرمیاں انجام دیتی ہے جن میں امام رضا(ع) اسکولز,علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی،امام رضا(ع) یونیورسٹی اور آستان قدس رضوی کی لائبریری ہے ۔ 
جناب نائب متولی نے مرحوم آیت اللہ العظمیٰ میلانی کی یاد میں تقریب کے انعقاد کو اس آرگنائزیشن کی ایک اور اہم فعالیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ تقریب آستان قدس رضوی کے متولی کی تجویز اور علمی و ثقافتی آرگنائزیشن کی کاوشوں اور شہید رہبر معظم انقلاب کی تاکید پر منعقد کی گئی ۔
جناب فیضی نے اپنی گفتگو کے اختتام پر کہا کہ رضوی فاؤنڈیشن جو کہ آستان قدس رضوی کی تمام اقتصادی سرگرمیوں کی سربراہی کرتی ہیں اور آستان قدس رضوی کی جائیداد کی بھی ذمہ داری اسی فاؤنڈیشن پر ہے برسوں سے عوامی خدمات میں مشغول ہے ۔ 
جناب فیضی نے کہا کہ آستان قدس رضوی کے متولی کا حکم ہے کہ جس جگہ پر وقف کرنے والے افراد زیاداس جگہ پر زیادہ سے زیادہ خدمات فراہم کی جائیں گذشتہ سال زمین اور مسکن کے حوالے سے سرخس اور فریمان میں زیادہ تر خدمات انجام دی گئیں ۔
آخر میں انہوں نے امیدواری ظاہرکی کہ عنقریب امام رضا(ع) نورانی بارگاہ میں فتح اور کامیابی کا جشن منعقد کریں گے۔ 


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
مشہد مقدس میں شہید رہبر انقلاب(رح) کی تشییع جنازہ ،عصر حاضر کا سب سے بڑا تاریخی واقعہ ہے   شہید رہبر(رح) کی تشیع جنازہ اور تدفین کے لئے آستان قدس رضوی کا چوتھا اعلامیہ حرم امام رضا(ع) میں واقع شہید رہبر(رح) کے تحائف کا میوزیم اور قرآنی میوزیم کھول دیا گیا ہے شہید رہبر کے تشیع جنازہ میں شرکت کے لئے آستان قدس رضوی کے متولی کا پیغام  بین الاقوامی سطح پر ’’قومو للہ‘‘ نعرے کی تشریح کے لئے نشست کا انعقاد ’’قائد الامۃ‘‘ کے عنوان سے لائیو ٹی وی پروگرام رہبرشہید کے سوگواروں کے لئے کرامت رضوی فاؤنڈیشن کی جانب سے پذیرائي کا وسیع انتظام (( آقای شہید ایران )) نامی چار جلدوں پر مشتمل کتاب منظرعام پر آگئی  شہید رہبر(رح) ایک قرآنی نابغہ اور قرآنی احکامات پرعمل کرنے والی شخصیت تھے؛ استاد پناہی رہبرشہید کے وداع کے ا یام میں حرم مطہر رضوی بند نہيں ہوگا  رہبرشہید ( رحمت اللہ علیہ ) کی یاد میں رضوی کتابخانہ اور میوزیمز میں تعزیتی جلسوں اور خصوصی پروگراموں کا انعقاد  روضہ منورہ امام رضا(ع) کے خدام ، سوگوار زائرین کو کھانے اور رہائش کی خدمات فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں جارجیا کے 130 رکنی مذہبی و ثقافتی وفد کا حرم امام رضا(ع) کے خدام کی جانب سےخصوصی استقبال شہید رہبر(رح) کی تشیع جنازہ کے موقع پر حرم امام رضا(ع) میں 2100 سے زائد طبی عملے کی تعیناتی امام رضا علیہ السلام کے حرم کو جانے والے راستوں میں پانی اور شربت کی سبیلوں اور سقاخانوں کا انتظام  آستان قدس رضوی کے موکبوں کی تیاری کے تصویری مناظر شہید رہبر(رح) کی ضریح امام رضا(ع) کی صفائی کے دوران لی گئی تصاویر رہبرشہید کی یادگار اور جاودانی میراث  مشہد مقدس میں مقیم افغان مذہبی انجمنوں کی جانب سے حرم امام رضا(ع) میں روایتی انداز میں عزاداری کا انعقاد شہید رہبر (رح) کے سوگوارں کی میزبانی کے لئے مشہد مقدس مکمل طور پر تیار شاہراؤں پرواقع امام رضا(ع) کمپلیکس میں شہید رہبرامت(رح) کے سوگواروں کی میزبانی کے لئے وسیع تیاریاں