آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 222
17:15

2026/04/30

پاکستان; مقاومتی محاذ کا طاقتور بازو ہے ؛ حجت الاسلام امینی خواہ

پاکستان; مقاومتی محاذ کا طاقتور بازو ہے ؛ حجت الاسلام امینی خواہ
مشہد مقدس کے ڈاکٹر شریعتی اسکوائرپر اپریل کی ایک رات ’’لبیک سید مجتبیٰ خامنہ ای؛ شکریہ پاکستان‘‘ کے عنوان سے عظیم الشان اجتماع منعقد ہوا، یہ پروگرام آستان قدس رضوی کے یوتھ انسٹیٹیوٹ کی کاوشوں سے منعقد کیا گیا جس میں حرم رضوی کے زائرین و مجاورین کی جانب سے پاکستان کی بہادر قوم کی قدردانی کے ساتھ ساتھ اخوت و یکجہتی کا خوبصورت منظر پیش کیا گیا۔ 

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ اس عظیم الشان اجتماع میں حجت الاسلام والمسلمین امینی خواہ نے خطاب کیا اور ایران کی قیادت میں مقاومتی محاذ کے تصور کو بیان کیا اور اس مقاومتی محاذ کے ڈھانچے میں پاکستانی عوام کے کردارکو کلیدی قرار دیا۔ 
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مجاہد اور غیرتمند عوام ہمیشہ اسلامی اقدار اور اصولوں کے وفادارحامی رہے ہیں ، آج پرچمِ ولایت کے سائے میں بننے والے اتحاد سے دشمنوں پر لرزہ طاری ہے ۔
زینبیون کی وفاداری اور شہید رہبر سے سے عقیدت
حجت الاسلام امینی خواہ نے زینبیون بریگیڈ کی حرم کے دفاع اور حفاظت کے  سلسلے میں دی جانے والی قربانیوں اور بہادری کا ذکر کیا اور شہید رہبر(رح) کی شہادت کے ایّام میں پاکستانی عوام کی بے مثال عقیدت کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہید رہبر(رضوان اللہ علیہ) کی یاد میں منعقدہ عظیم الشان اجتماع میں لاکھوں کی تعداد میں اکستانی عوام کی شرکت اور پاکستانی خواتین کا مقاومتی محاذ کے لئے اپنے زیورات پیش کرنا وفاداری کی حقیقی تصویر ہے ، کراچی کی بڑی بڑی شاہراہوں کا شہید رہبر کے نام سے منسوب ہونا اس قوم کے دلوں میں انقلاب کی گہری اثر پذیری کو ظاہر کرتا ہے ۔ 
ایران اور پاکستان ؛ ایک جان دوقالب
حجت الاسلام امینی خواہ نے قائد ملت جعفریہ پاکستان شہید عارف حسین حسینی(رح) کے بارے میں حضرت امام خمینی(رح) کے تاریخی پیغام کو پڑھتے ہوئے کہا کہ امام خمینی(رح) کے فرمان کے مطابق؛ اسلامی جمہوریہ ایران پاکستان کی عزت و استقلال کے دفاع کےلئے ایک مستحکم قلعہ ہے۔
جناب امینی خواہ نے کہا کہ ہم اور پاکستانی عوام خون و دل کے رشتے سے جڑے ہیں ، ایک ہی محاذ کے ہم صف اور ہم رزم ہیں، آج کا یہ اجتماع پاکستانی بھائیوں کی محبت کا جواب ہے ۔ 
ڈاکٹر شریعتی اسکوائر پر انقلابی نوحہ
پروگرام کے دوران ذاکر اہلبیت (ع) جناب حاج احمد واعظی نے مصائب پڑھتے ہوئے شہدائے مقاومت کی یاد میں اشعار پڑھے جس سے اجتماع میں خاص روحانی فضا قائم ہوگئی۔ 
عظیم الشان اجتماع کے شرکاء نے ’’لبیک یا خامنہ ای ؒ‘‘ کے نعروں پر امام اور شہداء کی راہ پر چلنے اور مزاحمتی محاذ کی حمایت پر زور دیا۔ 


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
عراقی طلبا کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری وزارت خارجہ کے شعبہ انٹرنیشنل ریلشنز کے کالج کے طلباء کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری ملک نیشنل لائبریری اینڈ میوزیم میں ’’جہان؛یک پردہ روشن تر‘‘ کے عنوان سے نمائش کا افتتاح رضوی یونیورسٹی  اور جامعہ المصطفی مشہد برانچ کے درمیان مشترکہ تعاون کا آغاز نقل و حمل، رہائش اور پارکینگ کی توسیع کے لئےحکومت،پارلیمنٹ اورصوبائی انتظامیہ کے ساتھ ہیں؛صوبہ خراسان رضوی سے منتخب ارکان پارلیمان کے بورڈ کے سربراہ کا بیان ایران اور ہندوستان کے مابین باضابطہ فارسی زبان کی تعلیم کے لئے باہمی تعاون کا آغاز حرم امام رضا(ع) میں نصب جالیوں کی زیارت اور فن تعمیر سے متعلق تفصیلات آستان قدس رضوی کے ریسرچ معاونین کا بین الاقوامی امور کے شعبے میں باہمی تعاون میں اضافے پر زور صفوی دور کے وقف  حمام دروازہ کا تعارف ایران سے متعلق میرے ذہن میں پائے جانے والے منفی تاثرات مکمل  طور پرتبدیل ہو گئے؛سنی انفلوئنسر کا بیان تنزانیا سے امام رضا علیہ السلام کے حرم تک عشق و محبت کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ   حرم امام رضا(ع) میں چالیسویں وحدتِ اسلامی کانفرنس کی اختتامی تقریب ہندوستان کے ممتاز عالم دین کی جانب سے اسلامی وحدت کی ضرورت پر تاکید/ برصغیر اوردنیا میں اسلامی بیداری کی ایک جھلک   عالم اسلام کی وحدت میں حضرت امام علی رضا(ع) کی شخصیت کا لافانی عنصر      قائد شہید امت کی دانشمندانہ اسٹریٹیجی نےدشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنادیا حرم امام رضا(ع) میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن کا انعقاد حرم رضوی میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن "میلاد صادقین" کا انعقاد لبنانی رکن  پارلیمنٹ کی آستان قدس کے شعبہ بین الاقوامی امور کے سربراہ سے ملاقات علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی اور امام رضا(ع) یونیورسٹی باہمی تعاون کی توسیع کے راستے پر گامزن افغان شہری کی جانب سے نایاب ڈاک ٹیکٹس آ‎ستان قدس رضوی کو ہدیہ حرم امام رضا(ع)میں عرب زبان زائرین  کے لئے’’امین الامہ، امام المقاومہ‘‘ کے عنوان سے ادبی محفل کا انعقاد