آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ بیچ اولمپک دستہ کے اراکین نے چین کے ’’سائنا‘‘ ایشیائی مقابلوں میں ساحلی کھیلوں یا بیچ اسپورٹس کے مختلف شعبوں میں شاندار کارکردگی دکھائی ۔ وطن واپسی پر سارے کھلاڑیوں کومشہد مقدس لایا گيااور وہ سب روضہ منورہ امام رضا(ع) کی زیارت سے مشرف ہوئے اس موقع پر کھلاڑیوں اور دستہ کے ارکان کا حرم رضوی کے خادمین اور زائرین کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا ۔
روضہ منورہ امام رضا(ع) کے داخلی دروازوں سے گزرنے کے بعد خادمین نے ان قومی ہیروز کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے ۔
واضح رہے کہ چین میں ہونے والے مقابلوں میں ایران کے ساحلی اولمپک کاروان یا بیچ اولمپک دستے ’’ناودنا‘‘میں شامل کھلاڑیوں حسن عجمی بختیاروند نے ایتھلیٹکس میں شاٹ پٹ اور بیچ ریسلینگ میں علی اکبر زرودی(70 کلوگرام)، علی غلامی (80 کلوگرام)،امیر حسین کاووسی(90کلو گرام) اور امیر رضا صحرائی(90 کلوگرام پلس) میں سونے کے تمغے جیتے نیز بیچ کبڈی، بیچ واٹر پولو، بیچ فٹ بال اور بیچ ہینڈ بال کی قومی ٹٰموں نے بھی سونے کے طمغے اپنے نام کئے جبکہ ساحلی والی بال ٹیم ’’B‘‘چاندی کا تمغہ جیتنے میں کامیاب رہی۔
حرم امام رضا(ع) میں مشرف ہونے پر ان کھلاڑیوں کے لئے خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس میں تلاوت قرآن کریم کے ساتھ امام رضا(ع) کی مخصوص صلوات اور زیارت آمین اللہ پڑھی گئی اور آخر میں منقبت خوانی بھی ہوئی۔
پروگرام کے اختتام پر پورے کاروان کو حرم امام رضا(ع) کی جانب سے متبرک تحائف پیش کئے گئے اور ان قومی ہیروز کو حرم امام رضا(ع) کے متبرک دستر خوان پر کھانا کھانے کا بھی شرف حاصل ہوا۔
واضح رہے کہ کہ ساحلی اولمپک کاروان یا بیيچ اولمپک دستے’’ناودنا‘‘کی حرم امام رضا(ع) میں آمد کا یہ پروگرام قومی اولمپک کمیٹی اور آستان قدس رضوی کے باہمی تعاون سے ترتیب دیا گیا تھا۔