آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 246
10:36

2026/05/10

مشرق وسطیٰ امریکی بالادستی کے مرحلے سے گزرچکا ہے ؛ حجت الاسلام سید مفید حسینی

مشرق وسطیٰ امریکی بالادستی کے مرحلے سے گزرچکا ہے ؛ حجت الاسلام سید مفید حسینی
حوزہائے علمیہ(دینی مدارس) کے ادارہ بین الاقوامی امور کے سربراہ نے حرم امام رضا(ع) میں منعقدہ نشست کے دوران خطے کی حالیہ تبدیلیوں کو ایک نئے دور کا آغاز قرار دیا اور کہا کہ مشرقِ وسطیٰ امریکی تسلط کے مرحلے سے گزر چکا ہے اس لئے ایک نیا عالمی نظام تشکیل پا رہا ہے ۔ 

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ ’’ماہ رمضان کی جنگ کے بین الاقوامی پہلو اور حوزہ ہائے علمیہ کی ترجیحات‘‘ کے عنوان سے مؤرخہ 4 مئی2026 بروز سوموار کومدرسہ عالمی فقاہت عالم آل محمد(ع)میں ایک خصوصی نشست منعقد ہوئی جس میں حجت الاسلام والمسلمین سید مفید حسینی نے کہا کہ ماہ رمضان میں شروع ہونے والی جنگ دو  ادوار کے درمیان ایک تاریخی سرحد بن گئی ہے اس جنگ سے دنیا کے سیاسی ، مذہبی اور تہذیبی ڈھانچے تبدیل ہو رہے ہیں۔ 
انہوں نے کہا کہ اس جنگ کے نتیجے میں رونما ہونے والی تبدیلیوں نے مشرق وسطیٰ میں قدرت و طاقت کے توازن کو بدل کر رکھ دیا ہے اوربالادستی والے نظام کے زوال کی نشانیاں خلیج فارس سے لے کر محورِ  استقامت تک نمایاں ہو چکی ہیں۔ 
خلیج فارس؛ انحصار سے علیحدگی کی طرف
حوزہ ہائے علمیہ کے ادارہ بین الاقوامی امور کے معاون نے خلیج فارس میں ہونے والی اسٹریٹجک تبدیلیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ خطے کے ممالک امریکی انحصار سے نکل چکے ہیں اور واشنگٹن اور تل ابیب کی پالیسیوں سے علیحدگی اختیار کر رہے ہیں۔ 
انہوں نے کہا کہ حالیہ جنگ میں امریکہ کا ساتھ دینے کی وجہ سے متحدہ عرب امارات ور قطر جیسے ممالک کی معیشت شدید متاثر ہوئی اور ان ممالک سے سرمایہ کاروں نے سرمایہ نکالنا شروع کر دیا۔ 
انہوں نے کہا کہ ایسی صورتحال کو بصیرت و حکمت کے ساتھ پائیدار اقتصادی تعاون  کی طرف لے جایا جائے تو نئی اسلامی تہذیب کی بنیادیں استوار کی جا سکتی ہیں یہ وہ موضوع ہے جس پر رہبر معظم انقلاب( مدّ ظلہ العالی) نے بھی اپنی تقاریر میں زور دیا ہے ۔ 
امریکی طاقت کا زوال اور استقامتی محاذ کا عروج
حجت الاسلام حسینی نے امریکہ کے بدلتے ہوئے نظام پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ امریکہ خطے میں بالادستی کے مرحلے سے گزرچکا ہے اس کی طاقت زوال پذیر ہے اس کے مدّ مقابل ایران ،عراق، یمن اور لبنان کے مقاومتی محاذ کے مابین عملی یکجہتی سے اسے استحکام ملا ہے ۔ 
انہوں نے کہا کہ جنگ رمضان فقط فوجی جنگی نظام تک محدود نہیں رہی بلکہ اس نے اقتصاد، ذرائع ابلاغ اورمعرفتی میدانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لیا ہے ، لہذا حوزہ ہائے علمیہ کو اس نئے مرحلے میں اسلامی تہذیب کی تشکیل کے لئے فکری اور گفتگو کی سطح پر فعال موجودگی کے لئے تیار ہونا چاہئے۔ 


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
عراقی طلبا کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری وزارت خارجہ کے شعبہ انٹرنیشنل ریلشنز کے کالج کے طلباء کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری ملک نیشنل لائبریری اینڈ میوزیم میں ’’جہان؛یک پردہ روشن تر‘‘ کے عنوان سے نمائش کا افتتاح رضوی یونیورسٹی  اور جامعہ المصطفی مشہد برانچ کے درمیان مشترکہ تعاون کا آغاز نقل و حمل، رہائش اور پارکینگ کی توسیع کے لئےحکومت،پارلیمنٹ اورصوبائی انتظامیہ کے ساتھ ہیں؛صوبہ خراسان رضوی سے منتخب ارکان پارلیمان کے بورڈ کے سربراہ کا بیان ایران اور ہندوستان کے مابین باضابطہ فارسی زبان کی تعلیم کے لئے باہمی تعاون کا آغاز حرم امام رضا(ع) میں نصب جالیوں کی زیارت اور فن تعمیر سے متعلق تفصیلات آستان قدس رضوی کے ریسرچ معاونین کا بین الاقوامی امور کے شعبے میں باہمی تعاون میں اضافے پر زور صفوی دور کے وقف  حمام دروازہ کا تعارف ایران سے متعلق میرے ذہن میں پائے جانے والے منفی تاثرات مکمل  طور پرتبدیل ہو گئے؛سنی انفلوئنسر کا بیان تنزانیا سے امام رضا علیہ السلام کے حرم تک عشق و محبت کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ   حرم امام رضا(ع) میں چالیسویں وحدتِ اسلامی کانفرنس کی اختتامی تقریب ہندوستان کے ممتاز عالم دین کی جانب سے اسلامی وحدت کی ضرورت پر تاکید/ برصغیر اوردنیا میں اسلامی بیداری کی ایک جھلک   عالم اسلام کی وحدت میں حضرت امام علی رضا(ع) کی شخصیت کا لافانی عنصر      قائد شہید امت کی دانشمندانہ اسٹریٹیجی نےدشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنادیا حرم امام رضا(ع) میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن کا انعقاد حرم رضوی میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن "میلاد صادقین" کا انعقاد لبنانی رکن  پارلیمنٹ کی آستان قدس کے شعبہ بین الاقوامی امور کے سربراہ سے ملاقات علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی اور امام رضا(ع) یونیورسٹی باہمی تعاون کی توسیع کے راستے پر گامزن افغان شہری کی جانب سے نایاب ڈاک ٹیکٹس آ‎ستان قدس رضوی کو ہدیہ حرم امام رضا(ع)میں عرب زبان زائرین  کے لئے’’امین الامہ، امام المقاومہ‘‘ کے عنوان سے ادبی محفل کا انعقاد