آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 247
10:37

2026/05/10

ایران کی بندرگاہوں اور ہسپتالوں سے لے کر مشرقی ایشیا کے مندروں تک،سب ’’زیر سایہ خورشید‘‘

ایران کی بندرگاہوں اور ہسپتالوں سے لے کر مشرقی ایشیا کے مندروں تک،سب ’’زیر سایہ خورشید‘‘
آستان قدس رضوی کے یوتھ انسٹیٹیوٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب مجتبیٰ مختاری نے ’’زیر سایہ خورشید‘‘ قافلوں کے عملی پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے اس تحریک کو ایران اور دنیا کے گیارہ ممالک کے عقیدت مندوں کو رضوی کرامت سے جوڑنے والی ایک زنجیر قرار دیا۔ 

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ جناب مجتبیٰ مختاری نے ’’گفتگوی خدمت‘‘ کےعنوان سے منعقدہ خصوصی پروگرام میں ’’زیر سایہ خورشید‘‘قافلوں کی اٹھارویں سالانہ روانگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ روحانی تحریک 2008سے شروع ہوئی جو آج کمال کو پہنچ چکی ہے ،رواں سال میں ’’زیر سایہ خورشید‘‘ کے 64 قافلے ایران کے چودہ سو مقامات اور دنیا کے گیارہ ممالک میں روانہ کئے گئے تاکہ امام رضا(ع) کی تعلیمات کو سب تک پہنچا سکیں، واضح رہے کہ یہ قافلے خادمین،مبلغین اور حرم رضوی کے متبرک پرچم برداروں پر مشتمل ہیں۔ 
انہوں نے قومی اسٹریٹجک اور حساس مراکز میں ان قافلوں کی موجودگی سے متعلق وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ یہ کاروان فقط مذہبی محافل تک محدود نہیں ہیں ،حرم امام رضا(ع) کے خدام نالج بیس مراکز، بندرگاہوں،ہسپتالوں اور حتی فوجی چھاؤنیوں میں بھی تشریف لے جاتے ہیں۔ 
یہ قافلے لوگوں اور وطن کے سپوتوں کو یہ پیغام دیتے ہیں کہ امام (ع) کی نظر آپ پر بھی ہے اور یہی احساس آستان قدس رضوی کا سب سے بڑا سماجی سرمایہ ہے ۔ 
جناب مختاری نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر اس تحریک کا پرتپاک استقبال کیا گیا ہے حتی ہندوستان اور تھائی لینڈ میں دیگر مذاہب کے ماننے والوں کی جانب سے بہت زیادہ خیرمقدم اور استقبال کیا گيا ہے۔ 
آستان قدس رضوی کے یوتھ انسٹیٹیوٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر نے اس عظیم منصوبے کے نفاذ میں چالیس ہزار نوجوانوں اور ایک ہزار عوامی تنظیموں کی شرکت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان میں عیسائي برادری اور بدھ مت کے ماننے والوں نے بھی نہایت احترام کےساتھ امام رضا(ع) کے متبرک پرچم کا استقبال کیا۔ 
انہوں نے کہا کہ ’’زیر سایہ خورشید‘‘ قافلوں کے ذریعے ایران اور دنیا بھر میں رہنے والے امام رضا(ع) کے عقیدت مندوں کے مابین ایک گہرا رشتہ قائم ہوا ہے ۔ 
آخر میں انہوں نے ان قافلوں کے اہداف پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ دنیا میں کوئی بھی شخص جب حرم امام رضا(ع) کے متبرک پرچم کو دیکھے گا تو اسے محسوس ہو کہ وہ امام ہشتم(ع) کی مہربان آغوش میں ہے ۔


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
عراقی طلبا کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری وزارت خارجہ کے شعبہ انٹرنیشنل ریلشنز کے کالج کے طلباء کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری ملک نیشنل لائبریری اینڈ میوزیم میں ’’جہان؛یک پردہ روشن تر‘‘ کے عنوان سے نمائش کا افتتاح رضوی یونیورسٹی  اور جامعہ المصطفی مشہد برانچ کے درمیان مشترکہ تعاون کا آغاز نقل و حمل، رہائش اور پارکینگ کی توسیع کے لئےحکومت،پارلیمنٹ اورصوبائی انتظامیہ کے ساتھ ہیں؛صوبہ خراسان رضوی سے منتخب ارکان پارلیمان کے بورڈ کے سربراہ کا بیان ایران اور ہندوستان کے مابین باضابطہ فارسی زبان کی تعلیم کے لئے باہمی تعاون کا آغاز حرم امام رضا(ع) میں نصب جالیوں کی زیارت اور فن تعمیر سے متعلق تفصیلات آستان قدس رضوی کے ریسرچ معاونین کا بین الاقوامی امور کے شعبے میں باہمی تعاون میں اضافے پر زور صفوی دور کے وقف  حمام دروازہ کا تعارف ایران سے متعلق میرے ذہن میں پائے جانے والے منفی تاثرات مکمل  طور پرتبدیل ہو گئے؛سنی انفلوئنسر کا بیان تنزانیا سے امام رضا علیہ السلام کے حرم تک عشق و محبت کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ   حرم امام رضا(ع) میں چالیسویں وحدتِ اسلامی کانفرنس کی اختتامی تقریب ہندوستان کے ممتاز عالم دین کی جانب سے اسلامی وحدت کی ضرورت پر تاکید/ برصغیر اوردنیا میں اسلامی بیداری کی ایک جھلک   عالم اسلام کی وحدت میں حضرت امام علی رضا(ع) کی شخصیت کا لافانی عنصر      قائد شہید امت کی دانشمندانہ اسٹریٹیجی نےدشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنادیا حرم امام رضا(ع) میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن کا انعقاد حرم رضوی میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن "میلاد صادقین" کا انعقاد لبنانی رکن  پارلیمنٹ کی آستان قدس کے شعبہ بین الاقوامی امور کے سربراہ سے ملاقات علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی اور امام رضا(ع) یونیورسٹی باہمی تعاون کی توسیع کے راستے پر گامزن افغان شہری کی جانب سے نایاب ڈاک ٹیکٹس آ‎ستان قدس رضوی کو ہدیہ حرم امام رضا(ع)میں عرب زبان زائرین  کے لئے’’امین الامہ، امام المقاومہ‘‘ کے عنوان سے ادبی محفل کا انعقاد