آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 263
22:08

2026/05/24

پاکستان کے مختلف شہروں میں حرم امام رضا(ع) کے متبرک پرچم کی زیارت اور عاشقانِ اہلبیت(ع) کا والہانہ استقبال

3123
حرم امام رضا(ع) کے خدام جب حرم رضوی کے متبرک پرچم کےہمراہ پاکستان کے مختلف شہروں میں پہنچے تو اہلبیت اطہار(ع) کے چاہنے والوں کی کثیر تعداد نے اس متبرک پرچم کی زیارت کی اور اپنے دلوں کو حرم امام رضا(ع) کی خوشبو سے معطر کیا۔ 

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ ان دنوں پاکستان کا دارالحکومت اسلام آباد ،حرم امام رضا(ع) کے خدام کا میزبان ہے ،یہ خادمین’’زیر سایہ خورشید‘‘ کاروان کے عنوان سے حرم امام رضا(ع) کے سنہری گنبد کے متبرک پرچم کے ہمراہ اہلبیت(ع) کے چاہنے والوں کے درمیان حاضر ہوئے   اور پاکستانی عوام نے متبرک پرچم کی زیارت کر کے امام رضا(ع) سے اپنی والہانہ محبت و  عقیدت کا اظہار کیا۔ 
پاکستان کے مختلف شہروں میں پرتپاک استقبال
لاہور، کراچی ،اسلام آباد اور پاکستان کے دیگر شہروں میں ہزاروں عقیدت مندوں اور اھلبیت عصمت و طہارت  (ع) کے چاہنے والوں نے حرم امام رضا(ع) کے خدام کا پرتپاک استقبال کیا اور ان روحانی تقریبات میں شرکت کی۔
ان تقریبات کے شرکاء میں سے ایک محب امام رضا(ع) نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب ہم نے حرم امام رضا(ع) کے سنہری گنبد کے پرچم کو دیکھا تو ہمیں ایسا لگا کہ جیسے ہم خود مشہد مقدس میں موجود ہیں ،یہ لمحات ہمارے لئے بہت قیمتی اور ناقابل فراموش ہیں۔ 
ایرانی عوام کا پاکستانی عوام کے نام پیغامِ تشکر
آستان قدس رضوی کے خادمین نے ایرانی عوام کے شکریہ کے پیغام کو پاکستانی عوام تک پہنچایا،حرم امام رضا(ع) کے ایک خادم نے بتایا کہ ہم ایرانی عوام کی جانب سے پاکستان کی شریف عوام کے لئے شکریہ کا پیغام لے کر آئے ہیں ،وہ عوام جو ہمیشہ ایران کے ساتھ کھڑی رہی اور مختلف حالات میں انہوں نے ایرانی عوام کا ساتھ دیا۔ 
اس کاروان کے تحت منعقدہ تقریبات کے سلسلے کی ایک کڑی اسلام آباد کی مسجد امام صادق(ع) میں منعقد ہوئی ،اس تقریب میں امام رضا(ع) کی مخصوص صلوات پڑھی گئی ،منقبت خوانی اور اہلبیت(ع) کے فضائل بیان کئے گئے ۔ 
اس تقریب کے موقع پر ایک پاکستانی محبت اہلبیت(ع) نے کہا کہ پاکستانی عوام کو امام رضا(ع) سے خاص محبت ہے اور حرم امام رضا(ع) کے خادمین کے پاکستان میں تشریف لانے سے ہمارے دل، حرم امام رضا(ع) کی خوشبو سے معطر ہوئے ہیں۔ 
ایرانی اور پاکستانی عوام کے مابین گہرے تعلق کا اظہار
حرم امام رضا(ع) کے خدام کی پاکستان میں موجودگی سے ایران اور پاکستان کے عوام کی اہلبیت(ع) سے محبت کا گہرا تعلق ظاہر ہوتا ہے یہ تعلق ہر قسم کی جغرافیائی سرحدوں سے ماوراء ہے جو دلوں کو امام رضا(ع) کے نورانی حرم سے جوڑتا ہے ۔ 
’’زیر سایہ خورشید‘‘ کاروان پاکستان میں امام رضا(ع) کی محبت، کرامت اور روحانیت کا پیغام لے کر حاضر ہوا، اس کاروان نے حرم امام رضا(ع) کے متبرک پرچم کے ذریعہ پاکستانی عقیدت مندوں کے دلوں کو مشہد الرضا(ع) روانہ کیا اور خطے میں مسلمانوں کےمابین اتحاد و یکجہتی کا خوبصورت جلوہ پیش کیا۔ 


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
آستان قدس رضوی کی جانب سے بیرون ملک مقیم زائرین کے لئے عطیات و نذورات کی ادائیگی کےطریقوں میں توسیع شہید رہبر معظم انقلاب اسلامی(رح) کی یاد میں حرم امام رضا(ع) میں تقریب کا انعقاد شہید رہبر انقلاب اسلامی کے ایصال ثواب کے لئے رہبر معظم انقلاب اسلامی کی جانب سے مجلس ترحیم کا انعقاد حرم امام رضا(ع) میں شہید رہبر انقلاب اسلامی کی مزار شہید رہبر معظم انقلاب اسلامی(رح) کے مزار پر عزاداروں اور سوگواروں کی حاضری مقاومت کے رنگ میں ڈوبی ایک شب کی روداد حرم امام رضا(ع) کا رواق غدیر شہید رہبر(رح) کے افغان سوگواروں کا میزبان شہید خامنہ ای تمام ادیان اورمکاتب کے لئے زندہ ہيں مشہد مقدس میں شہید رہبر انقلاب(رح) کی تشییع جنازہ ،عصر حاضر کا سب سے بڑا تاریخی واقعہ ہے   شہید رہبر(رح) کی تشیع جنازہ اور تدفین کے لئے آستان قدس رضوی کا چوتھا اعلامیہ حرم امام رضا(ع) میں واقع شہید رہبر(رح) کے تحائف کا میوزیم اور قرآنی میوزیم کھول دیا گیا ہے شہید رہبر کے تشیع جنازہ میں شرکت کے لئے آستان قدس رضوی کے متولی کا پیغام  بین الاقوامی سطح پر ’’قومو للہ‘‘ نعرے کی تشریح کے لئے نشست کا انعقاد ’’قائد الامۃ‘‘ کے عنوان سے لائیو ٹی وی پروگرام رہبرشہید کے سوگواروں کے لئے کرامت رضوی فاؤنڈیشن کی جانب سے پذیرائي کا وسیع انتظام (( آقای شہید ایران )) نامی چار جلدوں پر مشتمل کتاب منظرعام پر آگئی  شہید رہبر(رح) ایک قرآنی نابغہ اور قرآنی احکامات پرعمل کرنے والی شخصیت تھے؛ استاد پناہی رہبرشہید کے وداع کے ا یام میں حرم مطہر رضوی بند نہيں ہوگا  رہبرشہید ( رحمت اللہ علیہ ) کی یاد میں رضوی کتابخانہ اور میوزیمز میں تعزیتی جلسوں اور خصوصی پروگراموں کا انعقاد  روضہ منورہ امام رضا(ع) کے خدام ، سوگوار زائرین کو کھانے اور رہائش کی خدمات فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں جارجیا کے 130 رکنی مذہبی و ثقافتی وفد کا حرم امام رضا(ع) کے خدام کی جانب سےخصوصی استقبال